14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی زیر اہتمام جون2021ء کے تیسرے ہفتے یورپین
یونین ریجن کے ملک فرانس (France) کی علاقے پیئرفیت (Pierrefitte) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریباً 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو نرمی کے فوائد
اور سختی کے نقصانات بیان کئے نیز دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت
کرنے کی تر غیب دلائی۔