دعوت
اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کے نگران محمد نعمان عطاری نے گوجرانوالہ زون کا دورہ
کیا جہاں انہوں نے نگران زون سے ملاقات کی۔
نگران
شعبہ اور نگران زون کا مختلف دینی کاموں کے حوالے سے مشاورت ہوئی اور تمام نگران
کابینہ اور ڈویژن ذمہ داران سے نیو مسلم آبادیوں کے حوالے سے فالو اپ کرنے پر گفتگو ہوئی۔
20جون 2021ء کو فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن
کے زیر اہتمام لکھی درچوک شکار پورمیں بلڈ
ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے دعوت اسلامی کے ساتھ
تعاون کرتے ہوئے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔
اس
موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات، تاجران اور صحافی حضرات نے کیمپ کا دورہ کیا اور
دعوت اسلامی کے اقدام کو سراہا۔
دعوت
اسلامی شعبہ خدام المساجد والمدارس لاہور ریجن کے ذمہ داران نے نگران کابینہ
کامونکی عمران عطاری کے ہمراہ پام سٹی سوسائٹی پہنچے جہاں انہوں نے قائم ہونے والے
جامع مسجد کا وزٹ کیا۔ذمہ داران نے تعمیرات کے حوالے سے فالواپ کیا اور دعائیں
کیں۔
بعد
ازاں معاون نگران عبد السمیع عطاری اور نگران کابینہ عمران عطاری نے پام سٹی
سوسائٹی کے ای پراپرٹی ڈیلر کے آفس کا وزٹ کیا اور ان سے ملاقات کی۔
اسی
طرح نگران کابینہ اور معاون نگران عبد السمیع عطاری نے پام سٹی سوسائٹی میں ایک
شخصیت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں مساجد پر ورک کرنے کے حوالے سے بات
چیت ہوئی۔
معاون نگران شعبہ خدام المساجد والمدارس اور نگران
کابینہ کامونکی کی ملاقات
شعبہ
خدام المساجد و المدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری نے نگران کابینہ عمران
عطاری سے ان کی رہائش پر ملاقات کی۔
ملاقات
میں کابینہ کے اہم مقامات پر مساجد کے قیام کے لئے مشاورت ہوئی جس پر نگران کابینہ
نے بھر پور نیت کا عزم کیا۔
کامونکی میں ایک شخصیت کا اپنی بیٹی کے ایصالِ ثواب کے
لئے جامعہ و مدرسہ بناکر دینے کی نیت
دعوت
اسلامی کے شعبہ خدام المساجد والمدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری نے کامونکی
کابینہ میں ایک شخصیت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں اپنی بیٹی کے
ایصالِ ثواب کے لئے جامعہ و مدرسہ بنانے کا ذہن دیا۔ شخصیت نے اپنی نیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 2 کروڑ کی لاگت سے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ
المدینہ بناکر دعوت اسلامی کے لئے وقف کرونگا۔
معاون
نگران عبد السمیع عطاری نے شخصیت کو فیضان مدینہ لاہور آنے کی دعوت بھی دی۔
مسجد کے سلسلے میں معاون نگران عبد السمیع عطاری کا مین
جی ٹی روڈ کامونکی میں جگہ کا وزٹ
دعوت
اسلامی شعبہ خدام المساجد والمدارس کے معاون نگران عبد السمیع عطاری مدنی نے مین
جی ٹی روڈ کامونکی میں مسجد اور مدرسے کا قیام کے لئے جگہ کا وزٹ کیا ۔ اس کی
خریداری کے حوالے سے اسلامی بھائیوں سے ملاقاتیں کیں۔
ریجن ذمہ دار
حسن عطاری کا قصور کابینہ شیڈول، مختلف دینی کاموں میں شرکت
دعوت
اسلامی کے ریجن ذمہ دار حسن عطاری کا قصور کابینہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے قصور
کابینہ کی مارکیٹوں میں لگنے والے مدرسۃ المدینہ بالغان کے مقامات کا وزٹ کیا۔ریجن
ذمہ دار حسن عطاری نے قصور کابینہ کے تمام اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیا جس
میں انہیں شیڈول کو مضبوط کرنے اور گھریلو صدقہ بکس کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
بعد عصر 2 گھنٹے رات کے مدارس کی نظامت کرنے والے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ
ہوا جس میں شرکا کو رات کے مدارس کو مضبوط کرنے اور نیو مدارس شروع کرنے کا ذہن
دیا۔ بعد مغرب مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی جس میں اسلامی بھائیوں کی تربیت کا
سلسلہ ہوا۔
(رپورٹ: علی رضا عطاری، قصور کابینہ)
پنڈی گھیب میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد، ناظرہ مکمل
کرنے پر بچوں کوسند پیش کی گئی
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم اسلام آباد ریجن کے زیر اہتمام 21 جون
2021ء کو پنڈی گھیپ کھوڑ کابینہ میں تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم کے ریجن ذمہ دار محمد وقار عطاری،نگران کابینہ پنڈی گھیب حاجی
عبد القادر عطاری، وقف مبلغ محمد شاہد عطاری، دیگر ڈویژن ذمہ داران اور بچوں کے ساتھ ساتھ ان کےسرپرستوں نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی محمد اہتشام عطاری نے ”قرآن اور اس کی تعلیمات” کے موضوع پر بیان کیا
اور حاضرین کو مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم کی اہمیت بتاتے ہوئے دعوت اسلامی کے شعبہ
مدرسۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔ مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کو
درست مخارج کے ساتھ قرآن مجید پڑھنےکا ذہن بھی دیا۔اختتام پر دو بچوں کو ناظرہ
قرآن کریم مکمل کرنے پر سند پیش کی گئی۔
اس
تقریب میں ذہنی آزمائش کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم مسجد طیبہ
ڈیڑہ والی اور مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم فیضانِ مدینہ پنڈی گھیب کے بچوں نے حصہ لیا
۔سلسلے کے بعد بچوں کو تحائف بھی پیش کئےگئے۔ (رپورٹ: شعیب
اشرف نقشبندی، ناظم مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم پنڈی گھیب)
ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال جعفر
آباد میں سرکاری تقریب کا انعقاد
گزشتہ
دنوں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل
ہال جعفر آباد میں سرکاری تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں تقریری مقابلے کا
اہتمام ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔکرام نے حصہ لیا۔
سرکاری
تقریب میں ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبد الرزاق خان خجک، ڈائریکٹر ماحولیات فتح خان
خجک، مختلف سرکاری افسران، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب
کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبد الرزاق خان خجک نے تقریر میں حصہ لینے والے
جامعۃ المدینہ کے طالب علم محمد نور عطاری کو تعریفی سند بھی پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے 21 جون 2021ءکو سندھ سیکرٹریٹ
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سلیم بلوچ (ایڈیشنل سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ)، عبد
الرحمن مری (ڈپٹی
سیکرٹری Transport
& Mass Transit Department)، اکبر علی برہامانی (ڈپٹی
سیکرٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ)، خلیل احمد سومرو (سیکشن
آفیسر Excise
& Taxation Department) اور وسیم زیدی (P.S
to home Secretary) سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان
مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت دیتے ہوئے مدنی رسائل تحفے میں پیش کی۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار نے سیالکوٹ میں میر نواز (A.D.C.R)،
فاروق صادق (ڈپٹی
کمشنر فنانس اینڈپلاننگ)، نثار (P.Aڈپٹی
کمشنر)،
رانا ندیم طارق (D.S.P
سٹی)،
اقبال (سیکورٹی
انچارج سرکل سیالکوٹ) اور مبارک
(اسپیشل
برانچ سرکل سیالکوٹ) سے ملاقات کی۔
ذمہ
دار اسلامی بھائی نے انہیں شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے فلاحی کاموں کا
تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔
دعوت
کے شعبہ تعلیم کے وفد نے سیالکوٹ ایجوکیشن کے C.E.O اور D.E.Oسے ملاقات کی۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص فیضان گلوبل
ریلیف فاؤنڈیشن کی دینی و فلاحی خدمات پر بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی آنے کی
دعوت دی۔
Dawateislami