گزشتہ دنوں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال جعفر آباد میں سرکاری تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں تقریری مقابلے کا اہتمام ہوا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔکرام نے حصہ لیا۔

سرکاری تقریب میں ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبد الرزاق خان خجک، ڈائریکٹر ماحولیات فتح خان خجک، مختلف سرکاری افسران، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر جعفر آباد عبد الرزاق خان خجک نے تقریر میں حصہ لینے والے جامعۃ المدینہ کے طالب علم محمد نور عطاری کو تعریفی سند بھی پیش کی۔