شعبہ تعلیم آف دعوت اسلامی کے نگران عبد الوہاب عطاری نے گلگت میں منسٹر آف ایجوکیشن راجہ اعظم خان سے ملاقات کی۔

عبد الوہاب عطاری نے دعوت اسلامی کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں کے متعلق بریفنگ دی اور فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔


دعوت اسلامی کا شعبہ تعلیم کے نگران عبد الوہاب عطاری نے گلگت بلتسان میں قراقرم یونیورسٹی اسلامک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ انصار الدین سے ملاقات کی۔

نگران شعبہ عبد الوہاب عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ دار المدینہ، جامعۃ المدینہ اور دیگر شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی۔


آج 24 جون بروز جمعرات  کو بعد عشاء تقریباً 9:45 پر مدنی چینل پر براہِ راست ہفتہ وار اجتماعِ پاک کا سلسلہ ہوگا ۔ اجتماعِ پاک میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری ڈپریشن کے اسباب اور اس کے علاج کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ یہ اجتماعِ پاک فیضِ مدینہ مسجد نارتھ کراچی سے براہِ راست نشرکیا جائے گا۔

اہلِ محلہ عاشقانِ رسول سے شرکت درخواست کی جاتی ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کےتحت گزشتہ دنوں پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ علاقائی دورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کرنے کےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اپڈیٹ نکات بتائے نیز ادارتی شعبہ جات میں اور تمام ذیلی حلقوں میں دینی کام کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے بھرپور انداز میں دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی آخر میں ماہانہ کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کی طرف سے کئےجانےوالے سوالات کے جوابات دیئے ۔ 


شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت صدیق آباد کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد 

Wed, 23 Jun , 2021
5 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت گزشتہ دنوں صدیق آباد کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا   جس میں کم و بیش 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےشعبے کی کارکردگی بہتر کرنے کےحوالے سےاسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائے نیز اجتماعات کی تعداد بڑھانے اور کورسز منعقد کروانے کے اہداف بھی دیئےجبکہ تقرریاں مکمل کرنے ،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز مدنی مذاکرہ سننے کاذہن بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کابينہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ’’نزع ‘‘کے موضوع پرمختصر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل و کفن دینے کا شرعی طریقہ سکھایا نیز عملی طور پر اس میں شریک ہونے کا ذہن بھی دیا۔آخر میں جواسلامی بہنیں غسل میت دینے کی خواہش رکھتی ہےان سے فالواَپ کے لئےان کےنام و رابطہ نمبر بھی لئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدارس میں تعلیمی نظام مضبوط کرنے، تفتیش و جائزہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور مدارس میں اضافہ کرنے کے متعلق اہم نکات دئیے نیز ان نکات کو عملی جامہ پہنانےکےاہداف بھی دیئے اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی میں نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں علاقائی نگران و مشاورت اور ذیلی نگران و مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں میں مزید ترقی کےحوالے سے مدنی پھول بیان کرتےہوئے اسلامی بہنوں کی دینی کام کرنے سے متعلق تربيت کی اور کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے کلام کیا نیز کارکردگی کا نیا جدول سمجھایا ۔

اس کے علاوہ مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کے اہم نکات سمجھائے اور ڈونیشن جمع کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دئیے آخر میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی بھی کی ۔ دینی حلقے اور دینی کاموں کے بارے میں تربیت بھی کی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کھارادر کابینہ کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقادہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ’’نرمی کیسے پیدا ہو؟‘‘کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور علاقائی دور کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتیں پیش کیں نیز اجتماع کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کےساتھ مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا اور اُن سے دینی کاموں میں بہتری لانے سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئےانہیں دینی کاموں کےاہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کا شعبہ شارٹ کورسز کےزیراہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون1 میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں کابینہ مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے کورس بنام ’’ فیضانِ تجوید و نماز‘‘ کاجائزہ لیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں حصہ لینے اور دینی کام کرنے کےحوالے سےنکات بتائے۔

اسی طرح 2 ڈویژن میں کورسز کےمقامات کاجائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کو متفرق مدنی پھول دیئےنیز کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامى بہنوں کو مزید کورسز کرنےاور مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے کا بھی ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

شعبہ شارٹ کورسز کی زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کو ہر کابینہ کے ہر علاقے میں کورس کروانے کا ہدف دیا نیز کورس کروانے والی مدرسات و کورس کے مقامات کی معلومات(software )میں( ntere)کرنے کا طریقہ سکھاتے ہوئے ( enter )کرنے کی ترغیب دلائی نیز بر وقت جدول جمع کروانے کاذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں کھارادر کابینہ کے علاقے ٹاور کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ریجن تا ذیلى مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےمکتبۃ المدینہ للبنات کى ترقى کے حوالےسے اہم نکات دیئے نیزذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے میں ہفتہ واراجتماع اور دینی حلقوں میں اسٹال لگانےسے متعلق مدنی پھول دیئےجبکہ تقسیم رسائل کرنے کا بھی ذہن دیا۔