شعبہ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل ریجن فیصل آباد، زون ٹوبہ، ڈویژن و کابینہ سمندری میں نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے ٹوبہ زون کے زون ذمہ دار کے ساتھ سمندری مارکیٹ میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور شعبہ تقسیم رسائل کے رسائل ریکس رکھنے کے ایونٹ کا تعارف کروایا اور اہمیت بیان کی ۔ اس موقع پر مختلف دوکانوں میں رسائل ریکس رکھنے کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: معاون نگران مجلس تقسیم رسائل احمدرضا عطاری )

شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون، سہون کابینہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سہون شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سہون شریف اور دادو کابینہ کے ناظمین و مدرسین مدنی عملہ نے شرکت کی۔

نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے نئے مدارس کھولنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت مدارس کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے نئے مدرسین و امام صاحبان کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔

دوسری جانب سہون شریف کی مصطفیٰ مسجد میں نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے امام صاحبان کا مدنی مشورہ لیا۔ سہون شریف کے اطراف کے امام صاحبان نے شرکت کی۔

نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے قراٰن پاک درست پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے تدریس کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: نواب شاہ زون ناظم اعلیٰ ارسلان عطاری )

02  جون کو وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد G11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیاجہاں مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ اس دورا ن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے متعلق بریف کیا۔

وفاقی وزیر نے فیضانِ مدینہ میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کی اور منظم انداز میں جاری دینی کاموں کو دیکھ کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

شہریار خان آفریدی نے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر فیضانِ مدینہ کے قریب شجر کاری کرتے ہوئے پودا بھی لگایا جبکہ رکنِ شوریٰ نے وفاقی زیر کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔