دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 مقامات  پر ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہواجن میں 31 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ اور ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے مزید کارکردگی میں بہتری لانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز علمِ دین پہلانے کے لئے ہفتہ وار رسالہ زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو پڑھوا کر تعداد بڑھانے کاذہن دیا اور کارکردگی جدول وقت مقررہ پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ کابینہ نگران اسلامی بہن نے روحانیت اور علمِ دین سے بھرپور مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 میں علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں 5 کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے کارکردگی جدول دینے اور محفل نعت اجتماع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز ہر ماہ میں 2 مدنی مشورے کرنے اور 2 دفعہ بذریعہ کال پوچھ گچھ کرنے کا ہدف دیا جبکہ ذیلی تا علاقہ سطح تک کی تقرری مکمل کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی بلدیہ کابینہ میں 3 مختلف مقامات پر 26 دن کا مدنی قاعدہ کورس کا انعقاد ہواجس میں 43 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نےکورس میں مدنی قاعدہ درست کرنے، تجوید اور مخارج کے ساتھ پڑھنا سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے ،دینی کاموں میں حصہ لینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی محمود آباد اور کھارادر کابینہ میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں کابینہ نگران کابینہ و مشاورتوں اور ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے کامیابی حاصل کرنے کے مدنی پھول بیان کئے اس کے بعد دعوتِ اسلامی کے شب و روز زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی خبروں کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے نیز سب ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ مدنی خبریں دینے کا ذہن دیا ۔ آخر میں کابینہ مشاورتوں نے اپنی ڈویژن مشاورتوں کے ساتھ دینی حلقے لگائے اور دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے باہم تبادلہ خیال کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات  کے زیر اہتمام گزشتہ دنو ں کوئٹہ زون میں  ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں  کابینہ مشاورتوں کی  اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران  اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتر کارکردگی کے حوالے سے نکات سمجھائے اور وقت پرکارکردگی جمع کروانے نیز  شعبے پر تقرری مکمل کرنے کا ذہن دیا جبکہ  اسلامی بہنوں کو کفن دفن کورس کرواکر ٹیسٹ دلوانے کی ترغیب دلائی  ۔


 دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و کابینہ مشاورتوں ،ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کےحوالے سے نکات بتائے اور ماہانہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز دینی کاموں کو بڑھانےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون تا کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ د ار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے وقت پر کارکردگی جمع کروانے کاذہن دیا نیز اصلاحِ اعمال اجتماع کرنے سے متعلق نکات بتائے ، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اوردینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال  للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ، گارڈن ڈویژن فوارہ چوک میں اصلاح ِاعمال اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے بعض نیک اعمال کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو سلام عام کرنےاور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن صدر كابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ نگران اور مشاورتوں ڈویژن نگران و ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ترقی کے مدنی پھول بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی جدول کےحوالے سے نکات بتائے نیز دینی کاموں کوبڑھانےاوررسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کاجائزہ کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت ِاسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت   گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے نیوکراچی اور سرجانی ٹاؤن کے بستوں پر تربیتی سیشن کاانعقاد ہواجس میں بسۃ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو نئے کارکردگی جدول سے متعلق مدنی پھول دیئے اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیانیز پابندی سے بستے پر حاضر ہونے والی اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کوئٹہ زون نگران اسلامی بہن نے ’’ترقی‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز شعبہ جات پر تقرری مکمل کرنے اور ذیلی حلقوں کو مضبوط کرنے کا ہدف دیاجبکہ کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے اورماتحت اسلامی بہنوں سے وقت پر کارکردگی لینے کی ترغیب دلائی ۔ مزید ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے  مانچسٹر ریجن میں مئی 2021ء میں ان 9 مقامات چیتھم ہل، راچڈیل، بری، بولٹن، وارنگٹن، لانگسائٹ، اولڈہم، ایکرنگٹن، برنلی(Cheetham Hill, Rochdale, Bury, Bolton, Warrington, Longsight, Oldham, Accrington, Burnley) پر دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 156 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”اسلاف میں قربانی کا جذبہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دین کےلئے قربانیاں دینے، نیکی کی دعوت دینے اور دین کےلئے وقت دینے کے فوائد کے متعلق مدنی پھول دئیے۔