دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ممبئی ریجن، حیدر آباد زون میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کابینہ نگران و اراکین زون نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے آٹھ دینی کاموں کا فالو اپ کیا اور دینی کاموں میں آنے والی کمزوری کو دور کرنےاور اضافہ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا۔ نگران زون اسلامی بہن نے تقرری کے حوالے سے تمام اسلامی بہنوں کو ہدف مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

مدنی مشورے میں رسالہ کارکردگی مدنی مرکز کی طرف سے دیئے گئے لنک کے ذریعے جمع کرنے کا طریقہ سمجھایا گیا اور ہر دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کا ذہن دیاگیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اپنی نیک نیت کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام پونے زون نارائن گاؤں ڈویژن میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اور تاجرات سمیت کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ذکر اللہ کی برکتوں کے فضائل بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ماہانہ دینی حلقے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔


امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ وقتاً فوقتاً عاشقان رسول کو موقع مناسبت سے اوراد و ظائف پڑھنے کی ترغیب دلاتے رہتے ہیں مزید اس کی طرف رہنمائی کرتے ہوئے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اس ہفتے رسالہ ” کام کے اَوراد “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” کام کے اَوراد“ پڑھ یا سُن لےاُسے گناہوں اور فُضُول کاموں سے بچا اور اس کو ذِکرو درود میں مشغول رہنےوالی زبان عطا فرمااور اُس کی بے حساب مغفرت کر۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  فیصل آباد ریجن میں مئی 2021ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 99

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 11 ہزار 159

مدنی مذاکرہ دیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 12 ہزار 234

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 683

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 6 ہزار 658

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار 480

ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 31 ہزار 345

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 227

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی اوسطاً تعداد: 93 ہزار 286

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 7 ہزار 825


جدید و قدیم تمام مسلمانوں  کے لئےبہترین کتاب

اِسلام کے بُنیادی عَقیدے

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

122 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2016ء میں تقریباً20 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


فیصل آباد ریجن مکتبۃ المدینہ للبنات کی مئی 2021ء کی ماہانہ کارکردگی

Sat, 12 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات فیصل آباد ریجن اسلامی بہنوں کی  مئی 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہیں:

ہفتہ وار اجتماع میں لگائے جانے والے بستوں کی تعداد: 777

مدرسۃ المدینہ بالغات میں لگائے گئے بستوں کی تعداد: 115

ماہانہ دینی حلقوں میں لگنے والے بستوں کی تعداد: 37

پرائیویٹ آرڈر کی تعداد : 5


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ  میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مکتبۃ المدینہ ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز تقسیم رسائل اور لائبریری کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون اور ادریس گارڈن میں ماہانہ مدنی مشوروں کاانعقاد ہوا جن میں کفن دفن زون سطح اور کابینہ مشاورتوں کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون و کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو تنظیمی نکات پر عمل کرنےکاذہن دیااور شعبہ کفن دفن للبنات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے باہم تبادلہ خیال بھی کیا اور کفن دفن اجتماع کرنے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔ آخر میں زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے عمدہ کارکردگی پر کابینہ مشاورتوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار910 ، لندن ریجن سے 2 ہزار 65، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 776، برمنگھم ریجن سے 7 ہزار 360، آئرلینڈ سے 85 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے473 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا19 ہزار669 بار رسالہ ”بادشاہ کی سڑی ہوئی لاش“ پڑھا یا سنا گیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کا کابینہ سطح کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا۔

مانچسٹر ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور اصلاح اعمال اجتماعات بڑھانے، نیک اعمال کی ایپلکیشن کے ذریعے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد بڑھانے اور اصلاح اعمال اجتماعات میں مختلف موضوعات پر بیانات کرنے کے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے   مانچسٹر ریجن لانکشائر کابینہ اور گریٹر مانچسٹر کابینہ کی مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔

مانچسٹر ریجن کی مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور جدول کے مطابق درجات لگانے کا ذہن دیا نیز شعبے کی دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

مانچسٹر ریجن مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ دار نے اجلاس میں جدول کے مطابق درجات لگانے کا ذہن دیا اور بتایا کے مدرسہ المدینہ بالغات کے درجات کی تفتیش شروع ہو چکی ہے۔

کراچی ریجن میں شعبہ تعلیم للبنات کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ

Sat, 12 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں  ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ تعلیم و ماتحت شعبہ جات زون مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے نئے آنے والے سیشن اور تربیت کے حوالے سےاسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائیں اور مزید دینی کاموں میں اضافہ کےحوالے سے مدنی پھول دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔