دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات تحت گزشتہ دنوں  رحیم یار خان زون میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں صادق آباد شہرواطراف کابینہ، ڈویژن اور کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار اسلامی بہن نے’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو راہ ِخدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی اور زیادہ سے زیادہ ڈونیشن بکس رکھنے ان کی رجسٹریشن کروانے کی ترغیب دلائی نیز اپنی ماتحت اسلامی بہنوں سے ان کا عملی جدول لینے اور اسے چیک کر نے کا ذہن دیا جبکہ ماہانہ کارکردگی جدول کے حوالے سے مدنی پھول بھی دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں ریجن ملتان، زون بہاولپور، کابینہ چشتیاں کے علاقے مہاجر کالونی اور فورٹ عباس میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت کا طریقہ کار سکھایا اور کفن کاٹنے اور پہنانے کاطریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے غسل میت ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں موقع پڑنے پر غسل میت میں حصہ لینے کی نیت کااظہار کیا۔

اسی طرح بہاولپور کابینہ میں موجود جامعۃ المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں طالبات سمیت 74 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے کفن کاٹنے کا عملی طریقہ سکھایا جس پر طالبات نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ ٹیسٹ دینے کی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات تحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن، زون بہاولپور اور ہارون آباد کابینہ میں مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کفن دفن ذمہ دار سمیت دیگر شعبہ جات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون سطح شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کفن دفن کے تحت ہونے والے تمام دینی کاموں کے بارے میں سمجھایا اور اہداف دیئے جس پر تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کو پورا کرکے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اچھے انداز میں کرنے کی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن میں  بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں ریجن مشاورت اور زون نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اپنی ذمہ داری کے تقاضے پورے کرتے ہوئے دینی کاموں میں ترقی کیسےممکن ہے کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کودینی کام مضبوط کرنے ،نئی تقرر ہونے والی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کا طریقہ کار سمجھایانیز 30جون2021ء تک سو فیصد تقرری مکمل کرنے کے لئے ٹیم وَرک کے تحت 11جون سے 25 جون2021ء تک تقرری مہم کا آغاز کرنے کا ذہن دیا ۔


اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 971

گھر درس دینے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8 ہزار 859

مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 10ہزار 533

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:602

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7 ہزار 769

حیدرآباد ریجن میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات کی تعداد:943

ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:28 ہزار 261

نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 9 ہزار 15

موصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:8 ہزار 480


دعوت ِاسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی ریجن کی دو زون ایسٹ کورنگی اور ایسٹ ملیر میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی شعبہ شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی کام احسن اسلوب سے سر انجام دینے کےحوالے سے نکات بتائے نیز تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن دیا مزید مدرسات کے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل اور ٹیسٹ کےنظام کو مزید بہتر بنانے کےلئے مفید مشورے دیئے جبکہ شارٹ کورسز کے مقامات اور مدرسات کی بذریعہ لنک انٹری کا طریقہ سکھایا ۔


 دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں سکھر زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کودعوتِ اسلامی کےدینی کاموں کےحوالے سے اپڈیٹ مدنی پھول دیئے اور انہیں اپنی ذمہ داری کو احسن انداز سے سرانجام دینےکی ترغیب دلائی نیز مدنی مذاکرہ کارکردگی کے حوالے سے نکات بتائےاور اسے مکمل طور پر مضبوط کرنے کا ذہن دیا مزید اصلاح اعمال کارکردگی کے حوالے سے بھی کلام کیا۔


دعوت ِاسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلز کے تحت 5 جون 2021 ءبروز ہفتہ کو ملک و بیرون ملک  سے  21 ہزار 619 معلمات و طالبات نے مدنی مذاکرہ دیکھنے/سننے کی سعادت حاصل کی ۔

واضح رہے !جامعۃ المدینہ گرلز میں درس نظامی اور فیضان شریعت کورس کے داخلوں کاسلسلہ جاری ہے ۔خواہش مند اسلامی بہنیں مقامی جامعۃ المدینہ گرلز میں رابطہ فرمائیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام 10 مئی 2021ء کو فیصل آباد ریجن، میانوالی زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ نگران و اراکین زون اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ماہانہ کارکردگی وقت پر جمع کروانے کاذہن دیا نیز سالانہ ڈونیشنز کی کارکردگی اچھی ہونے پر اسلامی بہنوں کی کوششوں کو سراہااور ان کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ڈونیشن ریکارڈ کا فالو اَپ کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈنمارک، سویڈن ، ناروے، جرمنی، بیلجیم، فرانس ، ہالینڈ، اسپین اور آسٹریاکی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ شب و روز پر مقرر ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شب و روز کے دینی کام مضبوط کرنے نیز ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے تحریری مقابلے میں حصہ لینے کے حوالے سے کلام کیا،کابینہ مشاورتوں کے وقت پر جدول جمع کروانے پر ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام10 جون2021ء سے یو کے لندن (London)ریجن میں 30 دن پر مشتمل کورس بنام ”فیضانِ تجوید و نماز“ کاآغاز ہوا جس میں30 اسلامی بہنوں نے شرکت کررہی ہیں۔

اس کورس میں اسٹوڈنٹس کو تجوید(مدنی قاعدہ)، فقہ(وضو،غسل ،اذکارِ نماز مع پریکٹیکل )اور دیگر اہم شرعی مسائل سیکھنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔


دعوت ِاسلامی  کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیراہتمام مئی 2021ء میں فیصل آباد ریجن میں 78 مقامات پر کفن دفن تربیتی اجتماعات کاانعقاد ہواجن میں 1 ہزار 451 اسلامی بہنوں نے تربیت حاصل کی۔

اسی طرح مئی2021ء میں فیصل آباد ریجن میں 676 کفن دفن تربیتی اجتماعات کاسلسلہ ہوا اور 286 مقامات پر ایصالِ ثواب اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ 263 لواحقات کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروائی گئی ۔