شیخ ابراہیم بن عبد اللہ الاحسائی استنبول میں انتقال
فرماگئے، امیر اہل سنت کی لواحقین سے تعزیت
11 جون 2021ء کو خلیفۂ قطب مدینہ، محدث و مفسر،کئی کتب کے
مصنف شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا ابو ہاشم سید ابراہیم بن عبد اللہ الخلیفہ
الاحسائی حسنی شافعی شاذلی ترکی کے شہر استنبول میں انتقال فرماگئے۔ اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔
آپ رحمۃ اللہ علیہ کی
نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد فاتح
میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول موجود تھے۔ آپ رحمۃ
اللہ علیہ کی
تدفین آپ کی وصیت کے مطابق حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی
اللہ عنہ کے
روضہ پاک کے قرب میں موجود قبرستان میں آپ
کے پیر و مرشد حضرت شیخ القادر عیسیٰ
شاذلی رحمۃ اللہ علیہ کی قبر کے پہلو میں
کی گئی۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آپ رحمۃ
اللہ علیہ کے شہزادگان شیخ عبد اللہ، شیخ محمد اور شیخ یحیٰ سمیت
تمام لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہلِ سنت
نے حضرت سید ہاشم بن عبد اللہ الاحسائی رحمۃ اللہ علیہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیٔ
درجات کے لئے دعائیں کیں۔
جوہر ٹاؤن لاہور شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں لاہور ریجن
مشاورت کا مدنی مشورہ
13جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز
فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ معاونت برائے اسلامی
بہنیں لاہور ریجن مشاورت کے ذمہ دار ان اور اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت
کی اور انہیں اسلامی بہنوں میں ہونے والے آٹھ دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن
دیا۔
دعوت
اسلامی کے تحت 12 جون 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں دار المدینہ کے اسٹاف نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دارالمدینہ میں ہونے والی تعلیمی
و تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکا کو اپنے اپنے اداروں میں
اپنی خدمات بہترین طریقے سے سر انجام دینے کا ذہن دیا۔
رائے ونڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد، حاجی یعفور عطاری
نے سنتوں بھرا بیا ن فرمایا
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام12جون 2021ء کو رائے
ونڈ میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات
اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شخصیات کو
دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں بھی دینی کاموں میں شرکت
کرنے، اپنے اپنے متعلقہ شعبے میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور مدنی قافلے میں سفر
کرنے کا ذہن دیا۔
کسی عمل
یا اجر کا مجمل ذکر کرنا اور سامعین کا شوق و تجسس سے سوال کرنا
سامع کے ذہن میں بات کو بٹھا دینے کا ایک انداز
یہ بھی ہے کہ کسی عمل یا کسی فائدہ کا مجمل ذکر کیا جائے، یہ انداز بھی رسولِ کریم ﷺ کی مبارک سیرت کے
مطالعہ سے ملتا ہے ، آپ ﷺ کئی مواقع پر کسی عمل یا کسی اجر کا مجمل ذکر فرماتے جس
سے سامعین کو شوق پیدا ہوتا کہ اس عمل کے بارے میں جانا جائے یوں وہ خوب متوجہ
ہوجاتے ، چنانچہ
جنت کی کیاریاں
ایک مرتبہ رسولِ معلم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
إِذَا مَرَرْتُمْ بِرِيَاضِ الجَنَّةِ
فَارْتَعُوا
جب تمہارا گزر جنت کی کیاریوں پرسے ہوتو اس میں
سے کچھ چُن لیا کرو۔
حریصِ علم مصطفےٰ جناب ابوہریرہ نے عرض کیا:یارسول اللہ!
وَمَا رِيَاضُ الجَنَّةِ؟
جنت کی کیاریاں کیا
ہیں؟
ارشاد فرمایا: مساجد
مزید عرض کیا:
وَمَا الرَّتْعُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟
یارسول اللہ!ان میں
سے چننا کیا ہے؟
تو ارشاد فرمایا:
یہ کہنا:سُبْحَانَ اللَّهِ وَالحَمْدُ لِلَّهِ
وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ
(سنن ترمذی، کتاب الدعوات، جلد5، صفحہ304، حدیث:3520)
ایک درہم کا لاکھ سے تقابل
اسی طرح ایک موقع پر مجلسِ اصحاب میں
ارشاد فرمایا:
سَبَقَ دِرْهَمٌ مِائَةَ أَلْفٍ
ایک درہم ایک لاکھ
پر سبقت لے گیا
ایک اور لاکھ میں
بہت فرق ہے، یہ ایسا جملہ ہے کہ ہر سننے
والا متجسس ہوجاتاہے کہ ایسے کیسے ہوسکتاہے! چنانچہ صحابہ کرام نے بھی پیارے نبی ﷺ کے اس فرمان پر عرض
کیا: یارسول اللہ! وہ کیسے؟
معلمِ اعظم جنابِ
رسولِ اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
رَجُلٌ لَهُ دِرْهَمَانِ فَأَخَذَ أَحَدَهُمَا
فَتَصَدَّقَ بِهِ، وَرَجُلٌ لَهُ مَالٌ كَثِيرٌ فَأَخَذَ مِنْ عُرْضِ مَالِهِ مِائَةَ
أَلْفٍ، فَتَصَدَّقَ بِهَا
ایک آدمی جس کے پاس
دو درہم ہیں اس نے ان میں سے ایک صدقہ کردیا اور ایک آدمی جس کے پاس کثیر مال ہے
اس نے اپنے مال میں سے ایک لاکھ صدقہ دیے۔(سنن الکبری للنسائی، کتاب الزکاۃ، جلد2، صفحہ32، حدیث:2307)
قارئین کرام! واقعی
بہت قابلِ غور بات ہے کہ ایک شخص کی کل
ملکیت ہی دو درہم ہیں اس نے جب ایک درہم راہِ خدا میں دیا تو گویا اس نے اپنی آدھی
دولت راہِ خدا میں دے دی، اور جس کے پاس کثیر دولت ہے اس نے ایک لاکھ درہم راہِ
خدا میں دیا اگرچہ بظاہر یہ ایک لاکھ ہے لیکن اس کی دولت کے اعتبار سے تو کچھ حصہ
بنتاہے۔ اس فرمانِ عظیم میں تربیت و تفہیم
کے دو نکات یہ بھی ملے کہ (1)غربا کو انفاق فی سبیل اللہ پر حوصلہ افزائی فرمائی گئی اور (2)کسی کے پاس مال کم ہو یا زیادہ،بہرصورت
انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب ہے۔
کسی
اچھے مقام یا بدلے کاذکر فرمانا جس
سے لوگ متجسس ہو کر سوال کرتے
کسی اجر، انعام یا اچھے مقام و رتبہ کا ذکر کرنا اور یہ نہ بتانا
کہ یہ کس کے لئےہے تو سامعین کو ایک تجسس ہوتاہے کہ آخر یہ کس کے لئے ہوگا؟
یہ بھی ایک تربیت و تفہیم کا انداز ہے جو کہ سیرتِ نبی کریم ﷺ سے ہمیں معلوم
ہوتاہے چنانچہ
جنتی محل
مصنف
ابن ابی شیبہ میں ہے کہ رسولِ کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
إِنَّ فِي الْجَنَّةِ غُرَفًا
تُرَى ظُهُورُهَا مِنْ بُطُونِهَا، وَبُطُونُهَا مِنْ ظُهُورِهَا
بے شک جنت میں ایک مکان ہے جس کے اندر سے اس کا باہر نظر آتاہے اور اس کے باہر سے اس کا
اندر نظر آتاہے۔
ایک اعرابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا:
لِمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟
یارسول اللہ! وہ کس کے لئے ہے؟
معلم اعظم جنابِ رسول مکرم ﷺ نے فرمایا:
هِيَ لِمَنْ قَالَ طَيِّبَ
الْكَلَامِ، وَأَطْعَمَ الطَّعَامَ، وَأَفْشَى السَّلَامَ، وَصَلَّى بِاللَّيْلِ
وَالنَّاسُ نِيَامٌ
وہ اس کے لئے ہے جو ستھری بات کہے، کھانا
کھلائے، سلام عام کرے اور رات میں جب لوگ سوجاتے ہیں وہ نماز (نفل) ادا کرے۔(مصنف
ابن ابی شیبۃ، کتاب الادب، باب ماقالوا فی افشاء السلام، جلد13، صفحہ193،
حدیث:26257)
(بقیہ اگلی قسط میں)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 12 جون 2021ء کو ضلع استور،
تحصیل گوری کوٹ رٹو گاؤں میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے
والے بچوں کے والدین اور کثیر تعداد میں
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کویہ
ترغیب دلائی کہ وہ اپنے بچوں کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ قرآن پاک بھی تعلیم
دلوائیں۔
اجتماع
کے اختتام پر رکن شوریٰ کے ہاتھوں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کو اسناد تقسیم
کی گئیں۔
گلگت بلتستان میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں میں
اسناد تقسیم کرنے کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام 11 جون 2021ء کو گلگت بلتستان
میں تقسیم اسناد اجتماع ہوا جس میں حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے سرپرست اور
دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو یہ
ذہن دیا کہ وہ بھی اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔ اجتماع کے اختتام پر
رکن شوریٰ نے حفظ و ناظرہ مکمل کرنے والے بچوں کے سروں پر عمامہ شریف بھی سجائیں
اور اسناد تقسیم کی۔
گلگت بلتستان کے ریجن اور رابطہ برائے تاجران کے ذمہ
داران کا مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 11 جون 2021ء کو
گلگت بلتستان مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں گلگت بلتستان کے ریجن ذمہ داران
سمیت رابطہ برائے تاجران کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور تاجر اسلامی بھائیوں
میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کے تحت 11 جون 2021ءکو پاکستان کے شہر گلگت میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
مختلف سطح ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور 12 دینی
کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ رکن شوریٰ نے ذمہ داران کو اپنے اپنے علاقے
میں 12 دینی کاموں کو مزید بڑھانے
اور اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر ابو البنتین حاجی محمد حسان عطاری بھی موجود تھے۔
پچھلےدنوں
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کے شہر گلگت میں ایک اسلامی بھائی حاجی جمیل کی
رہائش گاہ پر مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی
کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت گزشتہ دنوں ڈیرہ
اسماعیل خان زون ،پہاڑ پور کابینہ میں ماہانہ
مدنی مشوره ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کاکردگیوں کاجائزہ لیتے
ہوئے اچھی کارکردگیوں پر تحائف دیئے اور مزید شعبےمیں بہتری لانے کےحوالے
سے نکات بتائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ
دیکھنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں رحیم یار خان زون
، خان پور کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت ،کابینہ نگران اور
کابینہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے انہیں حسنِ
اخلاقی اپنانے کاذہن دیا اور ساتھ ساتھ ہی دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے لئےاپنا عملی جدول بنانے کی ترغیب دلائی نیز اپنی ماتحت سے رابطے میں رہنے کے متعلق نکات بتائے۔