Under the supervision of ‘Majlis shrouding and burial (Islamic sisters)’, shrouding and burial Tarbiyyati Ijtima’at were held in Chesham and Slough (London Region, UK) via Skype in previous days. Approximately, 33 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual gatherings.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans, provided the attendees [Islamic sisters] the Shara’i information on shrouding the deceased [Islamic sisters]. Moreover, they gave them the points on using Mustamal water and abstaining from Israf [waste].


Under the supervision of Dawat-e-Islami, from 16th to 20th June 2021, weekly Sunnah-inspiring Ijtima’at were held in Ireland Region. Approximately, 29 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Bayans on the topic ‘how to behave gently?’ and motivated the attendees [Islamic sisters] to develop gentleness within themselves and behave with good manners. Moreover, she gave them the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and encouraged them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Ijtima’ and acquire the religious knowledge.


سوال:     کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ مَیں کچھ اوراد و وظائف بستر پر لیٹ کر کرتا ہوں، جن میں سورہ ملک شریف کو بھی شامل کرنا چاہتا ہوں، تو کیا لیٹ کر قرآن پاک کی تلاوت کر سکتے ہیں؟

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

لیٹ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے میں حرج نہیں، جبکہ پاؤں سمیٹ لیے جائیں اور اگر لحاف اوڑھا ہو، تو منہ لحاف سے باہر نکال لیا جائے، ہاں اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ بستر پاک ہو۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لیٹتے وقت قرآن کریم کی کوئی بھی سورت پڑھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی۔ چنانچہ جامع ترمذی میں ہے:’’ ما من مسلم یاخذ مضجعہ یقرا سورۃ من کتاب اللہ الا وکل اللہ بہ ملکا فلا یقربہ شیء یوذیہ حتی یھب متی ھب‘‘ترجمہ: جو مسلمان بھی لیٹتے وقت کتاب اللہ میں سے کوئی سورت پڑھ لے، اللہ عزوجل اس پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیتا ہے، پھر ایذا دینے والی کوئی چیز بھی اس کے قریب نہیں آتی، حتی کہ وہ بیدار ہو جائے، چاہے جب بھی بیدار ہو ۔ (جامع ترمذی، ابواب الدعوات، باب ما جاء فیمن یقراء من القرآن عند المنام، جلد 2، صفحہ 178، مطبوعہ کراچی)

غنیۃ المتملی میں ہے:’’لا باس بالقراءۃ مضطجعاً اذا ضم رجلیہ۔۔۔ وضم الرجلین لمراعاۃ التعظیم بحسب الامکان‘‘ترجمہ: لیٹے ہوئے قراءت کرنے میں حرج نہیں، جبکہ پاؤں سمیٹ لے اور ممکنہ حد تک پاؤں سمیٹنا تعظیم کی وجہ سے ہے ۔ (غنیۃ المتملی، القراءۃ خارج الصلوۃ، صفحہ 496، مطبوعہ کراچی)

علامہ شامی علیہ الرحمۃ الھدیۃ العلائیہ میں فرماتے ہیں:’’لا باس بقراءۃ القرآن اذا وضع جنبہ الی الارض او مضطجعاً اذا غطی نفسہ باللحاف واخرج راسہ‘‘ترجمہ:اپنا پہلو زمین پر رکھ کر یا لیٹ کر قرآن کی قراءت کرنے میں حرج نہیں، (مگر) جب لحاف اوڑھا ہو، تو سر کو نکال لے ۔ (الھدیۃ العلائیہ، صفحہ 234، مطبوعہ بیروت)

بہار شریعت میں ہے:’’ لیٹ کر قرآن پڑھنے میں حرج نہیں، جب کہ پاؤں سمٹے ہوں اور منہ کھلا ہو ۔ ‘‘(بہار شریعت، حصہ 3، صفحہ 551، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

البتہ بعض اوقات لیٹ کر کچھ پڑھتے ہوئے نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے، اس صورت میں یا تو اُٹھ کر اَوراد و وَظائف و تلاوتِ قرآن کو مکمل کر لیا جائے یا پھر انہیں موقوف کر دیا جائے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پڑھنا کچھ اور چاہتے ہوں اور زبان سے کچھ اور نکل جائےجیسا کہ نماز میں نیند غالب ہو جانے کے متعلق تاکیداً ارشاد فرمایا گیا ہے۔ چنانچہ صحیح بخاری شریف میں ہے:’’اذا نعس احدكم وهو يصلي فليرقد حتى يذهب عنه النوم فان احدكم اذا صلى وهو ناعس لا يدري لعله يستغفر فيسب نفسه‘‘ترجمہ: جب تم میں سے کسی کو نماز کی حالت میں اونگھ آئے، تو اسے چاہیے کہ سو جائے، حتی کہ نیند چلی جائے کہ جب کوئی اونگھتے ہوئے نماز پڑھے ، تو ایسا نہ ہو کہ انجانے میں استغفار کی بجائے اپنے لیے بد دعا کر بیٹھے ۔(صحیح البخاری،کتاب الوضوء، باب الوضوء من النوم، جلد 1، صفحہ 33، مطبوعہ کراچی)

فضائلِ دعا میں ہے:’’اگر دعا کرتے کرتے نیند غالب ہو، جگہ بدل دے، یوں بھی نہ جائے، تو وضو کر لے، یوں بھی نہ جائے، تو موقوف کرے۔ صحیح حدیث میں اس کی وصیت فرمائی کہ مبادَا(خدا نخواستہ) استغفار کرنا چاہے اور زبان سے اپنے لیے بد دعا نکل جائے ۔ ‘‘ (فضائلِ دعا، صفحہ 109، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

ایک اور مقام پہ فرمایا: ’’بارہا سوتے میں جو محض بلا قصد زبان سے نکل جائے، مقبول ہو جائے ولہذا حدیثِ صحیح میں ارشاد ہوا: جب نیند غلبہ کرے، تو ذکر و نماز ملتوی کر دو، مبادَا (کہیں ایسا نہ ہو کہ) کرنا چاہو استغفار اور نیند میں نکل جائے کوسنا ۔ ‘‘ (فضائلِ دعا، صفحہ 58، مکتبۃ المدینہ، کراچی)

وَاللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَرَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم

مجیب:مفتی قاسم صاحب مدظلہ العالی

تاریخ اجراء:17صفرالمظفر1440ھ/27اکتوبر2018ء

دَارُالاِفْتَاء اَہْلسُنَّت،(دعوت اسلامی)


28 جون  بروز پیر دعوتِ اسلامی کی مجلس پروفیشنلز کے زیرِ اہتمام کراچی یونیورسٹی میں پروفیشنلز اجتماع کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ثوبان عطاری سیرت النبی کے عنوان سے خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اجتماع کاانعقاد دوپہر دو بجے LEJ National Science Information Center, International Center for Chemical and Biological Sciences University of Karachi میں ہوگا ۔

یونیورسٹی کے پروفیسرز ، لیکچرارز اور طلبہ کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ 


دعوتِ اسلامی کی جانب سے پہلی مرتبہ فقہ المعاملات میں ایک سالہ تخصص کورس کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ۔ اس کورس میں دعوتِ اسلامی کے مفتیانِ کرام کے علاوہ بینکنگ اور فنائنس کے ماہرین بھی سسٹم کے متعلق لیکچردیں گے۔ یہ ایک فُل ٹائم تخصص کورس ہوگا۔ کلاسیں صبح کے اوقات میں ہوں گی جبکہ کچھ کلاسیں شام میں بھی ہوں گی۔ اس کے علاوہ مطالعہ کابھی ایک نصاب ہوگا اور کورس کے لئے منتخب ہونے والے طلبہ کو معقول وظیفہ بھی دیا جائے گا۔پہلے سال کی تکمیل کے بعد منتخب طلبہ کو دوسرے سال تدریب کروائی جائے گی۔ یہ کورس دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہوگا۔

کورس میں کون شریک ہوسکتا ہے؟

٭درسِ نظامی سے فراغت کی سند اس کے پاس موجود ہو

٭کم از کم گریجویشن پاس ہو

٭انگریزی پڑھنا اور لکھنا آتی ہو

٭انٹرپاس اگرفقہی قابلیت اور انگریزی زبان میں نمایاں صلاحیت کا حامل ہو تو اس کو چانس دیا جاسکتا ہے

کورس کے اہداف

٭مروجہ تخصص فی الفقہ کی تعلیم و مطالعہ کے ساتھ ساتھ فقہ المعاملات کی بھی خصوصی تعلیم

٭مختلف معاشی اداروں کا مطالعہ وزٹ

٭جدید معاشی اور فنائنس کے نظام کے تعارف پر ماہرین کے لیکچرز

٭پہلے سال کی تعلیم میں کامیاب منتخب طلبہ کا افتاء کی تدریب کے لئے انتخاب

٭افتاء کی تدریب میں کامیاب ہونے والوں کو مختلف اداروں میں شرعی رہنمائی کرنے کے لئے تقرری کا موقع

طلباء کا تحریری اور تقریری ٹیسٹ لے کر ان کو داخلہ دیا جائے گا

داخلہ فارم کا لنک

https://forms.gle/VGmmmwPRXxUfHkW58


امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا الیاس عطار قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل”مدنی مذاکرہ“ نامی ہفتہ وار ایسی علمی نشست قائم فرمارہے ہیں جس میں شرکت کرنے والے ہر خاص و عام کو شرعی، طبی، تاریخی اور تنظیمی معلومات کا خزانہ ہاتھ آتا ہے۔

اسی سلسلے میں آج مورخہ 05 جون 2021ء رات 9:30 بجے مین یونیورسٹی روڈ پر واقع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے درخواست کی جاتی ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل کریں۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی چینل عام کریں کے زیر اہتمام جامعۃ المدینہ وہاڑی میں دینی حلقہ ہواجس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

شعبہ مدنی چینل عام کریں کے ذمہ دار اشرف عطاری نے شرکا کو مدنی چینل عام کرنے، دعوت اسلامی کےسوشل میڈیا پیجز کوسبسکرائب کرنے، ہفتہ وار اجتماع میں ڈیٹا کا اسٹال لگانےاور 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: اشرف عطاری، ملتان زون ذمہ دار بہاولپوروہاڑی زون)


دعوت اسلامی کے شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے تحت 23 جون 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کراچی ریجن  کے ذمہ دار، اراکین زون اوراسلامی بہنوں کے شعبہ روحانی علاج پاکستان ذمہ دارحاجی جنید عطاری مدنی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے اسلامی بہنوں کے مدنی مراکز قائم کرنے، ان کے دینی کاموں میں معاونت کرنےاور اس شعبے میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول بیان کیا اور شرکا کو ہر کابینہ میں اسلامی بہنوں کے لئے شعبہ روحانی علاج کا کم از کم ایک یومیہ بستہ لگانے اور اس کے جگہ تلاش کرنے کا ذہن دیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے ذمہ دار محمدعثمان عطاری نے  فالکن پبلک انگلش اسکول بھلہ کریالہ چکوال کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسٹودنٹس کے درمیان بیان کیا۔

بیان میں شرکاکو کتاب، استاداور تعلیمی اداروں کا ادب کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔ محمد عثمان عطاری نے بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کی پابندی کرنے کی بھی ترغیب دلائی۔ اس موقع پر مڈل تک اسٹوڈنٹس اور ان کلاسز میں پڑھانے والے ٹیچرز بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز و اعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ کورسز کے زیر اہتمام 23 جون 2021ء کو جامع مسجد گلزار حبیب ، مظفر آباد، کومی کوٹ میں ”فیضان نماز کورس (رہائشی)“ کاانعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلم مدنی کورسز محمد نعمان عطاری نے شرکا کو نماز کاعملی طریقہ، شرائط و فرائض کے ساتھ ساتھ دیگر شرعی مسائل بھی بتائے۔ شرکائے کورس نے درست مخارج کے ساتھ مدنی قاعدہ پڑھنے کا طریقے بھی سیکھا۔ (رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری، رکن مجلس مدنی کورسز و اعتکاف )


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام 22 جون2021ء محمود آباد کفن دفن اجتماع ہوا جس میں کابینہ مشاورت، ڈویژن علاقہ مشاورت اور حلقہ مشاورت کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے میت کو غسل دینے کی اہمیت اور فضیلت بیان کیاور شرکا کو غسل میت، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا۔عزیر عطاری نے اسلامی بھائیوں کو غسل میت دینے کی نیت بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے رکن عزیر عطاری نے 22 جون 2021ء کو  ڈیفنس قیوم آباد چنیسر گوٹھ قبرستان میں گورکنوں سے ملاقات کی۔

رکن شعبہ نے انہیں غسلِ میت کا طریقہ سکھایا اور نماز پڑھنے کی نیت کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری، رکن شعبہ کفن دفن)