دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ریجن نیو کراچی کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت کفن دفن کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے سے متعلق معلومات فراہم کیں نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ ازدیادحب کے زیر اہتمام 23 جون 2021ء کو نیو کراچی کابینہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حلقہ سطح کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن کابینہ قاری بغداد رضا عطاری نے موت کی یاد اور فکرِ آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: قاری بغداد رضا عطاری، رکن کابینہ نیو کراچی)


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 83 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی شعبہ کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کے حوالے سے شرعی معلومات فراہم کیں نیز مستعمل پانی اوراسراف سے بچنے کے متعلق بھی اہم نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام کراچی ریجن گوادر زون ڈویژن ڈام میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن ”ہمارا کردار کیسا ہونا چاہیے؟“کے موضوع پر ترغیبی بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز دینی کاموں کو اچھے انداز پر کرنے اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے سمری بنانا سکھایاجبکہ ای رسید کی اہمیت اور ای رسید کا نفاذ کا طریقہ بھی بتایا ۔


دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بلدیہ کابینہ کے ڈویژن نیو سعید آباد میں ماہِ رمضان کے سالانہ ڈونیشن کے رسیدوں کی وصولی کا سلسلہ ہوا۔

ڈویژن فنائنس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ٪98 فیصد جنرل رسیدوں کی موصولی کی نیز ای رسید کا نفاذ کرتے ہوئے 12 اسلامی بہنوں کے ای رسید کے اکاؤنٹ بھی بنوائے جن میں سے 5 اسلامی بہنوں نے ای رسید اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن میں تقریباً ٪36 فیصد ای رسید کا نفاذ کیا۔

اسی طرح بلدیہ کے ڈویژن مہاجر کیمپ میں بھی ماہِ رمضان کے سالانہ ڈونیشن کی جنرل رسیدوں کی وصولی کا سلسلہ ہوا۔ ڈویژن فنائنس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بہن نے ٪93 فیصد جنرل رسیدوں کی وصولی کی نیز ای رسید کا نفاذ کرتے ہوئے 11 اسلامی بہنوں کے ای رسید کے اکاؤنٹ بھی بنوائے جن میں سے 6 اسلامی بہنوں نے ای رسید اکاؤنٹ استعمال کرتے ہوئے سالانہ ڈونیشن میں تقریباً ٪11 فیصد ای رسید کا نفاذ کیا۔


دعوت اسلامی کے  زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی کورنگی کابینہ کے7 مختلف ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں 234 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی اورنگی کابینہ کے ڈویژن بنگلہ بازار میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 75 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہر شعبے کے حوالے سے مدنی پھول دئیےنیز ذمہ داراسلامی بہنوں کے ان کے شعبہ جات کے حوالے سے کئے گئے سوالات کا تنظیمی طریقہ کار کے مطابق جوابات بھی دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی لانڈھی کابینہ کے 6 ڈویژنز میں دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 442 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی ریجن بن قاسم زون قائد آباد کابینہ کی ڈویژن مجید کالونی میں ماہانہ دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 30 اسلامی بہنوں سمیت زون مشاورت شعبہ اصلاح اعمال، کابینہ مشاورت اور علاقہ تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال کی نگران نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ پابندی سے دیکھنے اور یوم قفل مدینہ منانے کی ترغیب دلائی۔

اسی طرح کراچی ریجن بن قاسم زون میں قائد آباد کابینہ کے مقام جامعہ اصحاب کہف میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد ہوا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں سمیت زون مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکت کی۔

زون مشاورت علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کونیکی کی دعوت کے فضائل سے آگاہ کیااور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی کھارادر کابینہ کے پانچ ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن اور ریجن نگران اسلامی بہن سمیت کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور دینی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کراچی اورنگی کابینہ ڈویژن بنگلہ بازار میں اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔

اسی طرح اورنگی کابینہ کی ڈویژن الفتح کالونی کے علاقے غوثیہ چوک میں بھی اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے ”چغل خوری کی مذمت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں کراچی محمود آباد کابینہ میں اصلاح اعمال کی زون ذمہ دار اسلامی بہن نے اپنی ماتحت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔