دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی
علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 اور ایسٹ زون 2 میں بذریعہ کال مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کو چندے کے بارے میں شرعی احتیاطیں کتاب کا مطالعہ کرنے
کاذہن دیا اور کارکردگی بہتر بنانے،ماتحت کی تربیت کرنے کےحوالے سے نکات فراہم کئے نیز کارکردگی وقت پر دینے اور رسالہ نیک اعمال کے
ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ کرنے کی ترغیب دلائی جس پرذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فنانس
ڈیپارٹمنٹ للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی
لانڈھی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے
کاانعقادہوا جس میں فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ
مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ
لیتے ہوئے کارکردگی بہتر بنانے کاذہن دیا
نیز سالانہ رسیدوں کا چیکنگ بیلنس کرتے ہوئے اچھی کارکردگیوں پرحوصلہ
افزائی کی، مزید شخصیات میں نیکی کی دعوت
دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
کینیڈا کے شہر
مانٹریال میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار نیکی کی دعوت کا تربیتی حلقے کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام
گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مانٹریال میں
بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار نیکی کی دعوت کا تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیاجس میں 9اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔
آسٹریاکی ڈویژن
ویانا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریاکی ڈویژن ویانا(Vienna) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی
مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے تربیت کی اور جن شعبہ جات کی کارکردگیوں میں
اضافہ ہواان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حو صلہ افزئی کی نیز دینی کاموں کو مزید
بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ
درج ذیل ہے :
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1 ہزار 338
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 7 ہزار 864
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 211
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 330
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 3 ہزار 883
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد : 1 ہزار
578
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد : 45 ہزار 697
ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 2 ہزار 509
وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :
6000
اٹلی میں بذریعہ
اسکائپ ڈونیشن بکس، مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے شعبےکا ماہانہ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی( Itlay) میں بذریعہ اسکائپ ڈونیشن بکس، مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے شعبےکا
ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں 8 ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ڈونیشن
بکس، مکتبۃ المدینہ اور تقسیم رسائل کے شعبہ جات کے حوالے سے نکات سمجھائےنیز گھر یلو
صدقہ بکس بڑھانے کی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون 2021 ءکے دوسرے
ہفتے بیلجیم ( Belgium)میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں
انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن
نے” نرمی کیسے پیدا کریں “ کے موضوع پر بیانات کرتے ہوئے اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ نرمی کرنے کی حکایات اور بزرگوں
کے واقعات بیان کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقے ترینیتات
میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بارسلونا کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرا بیان کیا اور
اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کا مقصد، ان پر عمل کرنے کے طریقے
اور ان پر عمل کیسے کیا جائے کے حوالے سے بریف کیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
اسپین کے
مختلف علاقوں میں مئی 2021ء میں ہونے والے گھر درس کی کارکردگی
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی
کام گھر درس بھی ہے چنانچہ اسی سلسلے میں مئی 2021ءمیں اسپین کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) اوربادالونا (Badalona) کے مختلف علاقوں سے کم و بیش52 اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے اور سننے کی
سعادت حاصل کی جبکہ 29 اسلامی بہنوں کو امیراہل سنت کی دعاؤں سے حصہ پانے کے لئے
گھر درس دینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر
اسلامی بہنوں نے نیت کا اظہار بھی کیا۔
دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپین کے ڈویژن بادالونا (Badalona) کے علاقے آرتیگاس (Artigues) میں موجود دعوت اسلامی کے مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلامی بہنوں کےلئے
روحانی علاج کا اسٹال لگانے کا سلسلہ ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی کرتے
ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف بیماریوں اور پریشانیوں کے حل کے لئے 73تعویذاتِ عطاریہ
دیئے گئے جبکہ10 مختلف اوراد بھی بتائے گئے۔
آخر میں اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور
دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت بھی دی گئی۔
گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں
نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت02 تا08
جون 2021 ءتک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی
کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:
372اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
403اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی
سعادت حاصل کی۔
504اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
1ہزار478 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ
پڑھے۔
903 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔
657 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔
یوکے مانچسٹر
ریجن لانکشائرکابینہ کی تمام اصلاح اعمال
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر ریجن لانکشائر(Lancashire)کابینہ کی تمام اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تین ڈویژن مشاورت اوردو ذیلی حلقہ مشاورت نے شرکت کی۔
یوکے مانچسٹر ریجن کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی
بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ کی کارکردگی بڑھانے کا ذہن دیا
نیز اصلاح اعمال اجتماعات کی تعداد بڑھانے پر گفتگو کی۔