دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 جون 2021ء کو شعبہ جامعۃالمدینہ کے تحت انگلینڈ میں ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں انگلینڈ کے مختلف شہروں میں قائم جامعۃ المدینہ اسٹوڈنٹس نے بذریعہ زوم شرکت کی۔

نگران شعبہ پروفیشنلز و موٹیویشنل اسپیکر محمد ثوبان عطاری نے ” Self confidence “ کے موضوع پر گفتگو فرمائی۔


بعض نیکیاں بظاہر چھوٹی چھوٹی ہوتی ہیں اور ان کا کرنا بھی آسان ہوتا ہے، اگرہم ان کی جانب توجہ کریں تو بہت سی نیکیاں کما سکتے ہیں۔ ایسی ہی  آسان نیکیوں کی طرف ہماری رہنمائی کرنے والی ایک بہترین کتاب بنام

آسان نیکیاں

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

192 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2012ء سے اب تک7مختلف ایڈیشنز میں تقریباً46ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات  کےزیراہتمام گزشتہ دنوں کراچی کھارادر کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران و دیگر مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مکتبۃ المدینہ للبنات کى ترقى کے لئے اَہم نکات بتائے اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو تقسیم رسائل کرنے کا ذہن دیا نیز کتاب اسلامى بیانات جلد 6 لینے کا بھى ذہن دیا اور دیگر دینی کاموں کےحوالے سے بھی مدنی پھول دیئے۔ 


دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی گلشن معمار میں ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن ذمہ دار اسلامی بہن سمیت 45 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو وقت کی اہمیت بتائی اور تمام شعبہ جات پر بات چیت کی نیز وقت پر کارکردگی جدول دینے کاذہن دیا جبکہ علاقائی دورہ کو مضبوط کرنے اور اس کی تعداد کوبڑھانے کا ذہن دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں  کراچی گوادر میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت مدرسۃالمدینہ بالغات کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کےکام کو مضبوط کرنے،مدارس کی تعداد کو بڑھانے اورمدرسات کے ٹیسٹ دلوانے کےحوالےسے نکات بتائے نیز ان کی تجوید درست کروانے کے حوالے سے تربیت کی۔


 دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی بہادر آباد میں ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ومشاورت، علاقائی نگران ومشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور مختلف شعبہ جات کےحوالے سے مختلف مدنی پھول سمجھائے نیز عملی جدول کارکردگی بنانے کی اہمیت نرمی اور وقت کی قدر پر اچھےنکات دئیے جبکہ مدنی مذاکرہ و رسالہ کارکردگی بڑھانے کا بھی ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  کراچی بن قاسم زون میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون مشاورتوں ، کابینہ نگران اور کابینہ مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے شعبہ جات کومضبوط کرنے ، بر وقت کارکردگی دینے، ہفتہ وار رسالہ کارکردگی دینے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون  2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tortosa)اور ویلنسیا (Valencia) میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے” مدینے کی خصوصیات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کی مارکیٹ مینا بازار میں دینی حلقے کا انعقاد ہوا جس میں مبلغہ اسلامی بہن نے نماز کی شرائط و فرائض کے بارے میں رہنمائی کی۔ انہیں علم ِدین حاصل کرنے کاذہن دیتے ہوئے جامعۃ المدینہ للبنات میں ایڈمیشن لینے اور شریعت کورس کرنے کا ذہن دیا جس پر دینی حلقےمیں شریک اسلامی بہنوں اور لیڈی شاپ کیپرز نے علم دین حاصل کرنے شریعت کورس کرنے کی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن( Brampton) ڈویژن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی مشاورت نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور آٹھ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور انفرادی کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک کرنے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ریجن حسین آباد روحانی علاج کےبستوں پر تربیت کاسلسلہ ہواجس میں حسین آباد کی بستہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کراچی ریجن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ڈونیشن کارکردگی اور ماہانہ کارکردگی کے نکات سمجھائے نیز ایک ذمہ داراسلامی بہن کے گھر فوتگی کے سلسلے میں تعزیت بھی کی۔

اسی طرح نیو ٹاؤن آمنہ مدرسہ میں بھی مدرسہ روحانی علاج للبنات کے تحت بستہ لگتا ہے جس میں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داراسلامی بہنوں کو نئی کارکردگی کے مدنی پھول سمجھائے اور ایک ایک کالم توجہ کے ساتھ پُر کرنے کا ذہن دیا نیز ڈو نیشن جمع کرنے کی احتیاطیں بتائی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا  کی کابینہ نگران اسلامی بہن کا مانٹریال کی ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کے ہمراہ بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے کلام کیا نیز انفرادی کوشش کرنے اور مدرسۃ المدینہ کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی، کابینہ نگران اسلامی بہن نے دینی کاموں کو بڑھانے پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔