دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں
کوئٹہ زون میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں
کابینہ تا ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون سطح کی ذمہ دار
اسلامی بہن نے شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات سمجھائے اور کارگردگی وقت پر دینے اور عملی طور پر جدول
بنانا سکھایانیز مدارس و طالبات کی تعداد
کیسے بڑھائی جائے اس پر بھی کلام ہوا۔ اس موقع پرشعبہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام 14 جون 2021ء کو یوکے کے شہر ایسٹ ہام(East Ham) میں اصلاح اعمال
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 25 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ ٔدعوت
اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع ِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کورسالہ نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک
اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں سرجانی کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں زون ذمہ دار سمیت 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا۔ بعداز مدنی مشورہ کابینہ مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے غسل میت دینے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت
کی اور غسل میت ٹیسٹ دینے کا ہدف بھی دیا نیز ضرورت پڑنے پر غسل ِمیت دینے کاذہن دیا ۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام09 تا 13 جون2021ء تک آئر لینڈ ریجن میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”مدینہ کی فضیلت اور برکتیں “ کے
موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ
رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں بلدیہ کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع کاانعقادہوا جس میں ڈویژن ذمہ دارسمیت کم و بیش 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں
کو غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز اس کے فضائل بھی بیان کئےاور ٹیسٹ دیکرضرورت پڑنے پر غسل میت دینے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں بھی پیش کیں۔
یوکے برمنگھم
ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں میں”فیضان ایمانیات کورس“ کا سلسلہ جاری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز
کابینہ کے مختلف علاقوں نارتھ، ویسٹ، ایسٹ، ساؤتھ برمنگھم اور کوونٹری (North Birmingham, West Birmingham East and South Birmingham and
Coventry) میں ”فیضان ایمانیات کورس“ کا
سلسلہ جاری ہے جن میں کم وبیش 133 اسلامی بہنیں شرکت کر کے دین
اسلام کا بنیادی علم حاصل کر رہی ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں کراچی کی مختلف ڈویژنز (گارڈن ، پنجاب کالونی اور جمشید روڈ )میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں اصلاحِ اعمال کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح ِاعمال کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےمدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے، کارکردگی جدول وقت پر دینے کا ذہن دیا اور نئی مدنی
مذاکرہ کارکردگی سمجھاتے ہوئے مدنی
مذاکرہ کارکردگی میں بہتری لانے کی ترغیب دلائی نیز تقرری مکمل کرنے کی ترغیب بھی
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں
کااظہار کیا ۔
شعبہ جامعۃ
المدینہ گرلز کے زیر اہتمام تنزانیہ
دارالسلام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی کے شعبہ
جامعۃ المدینہ گرلز کے زیر اہتمام تنزانیہ
دارالسلام ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ کی ذمہ دار
اسلامی بہن سمیت تنزانیہ کی ملک ذمہ دار اسلامی بہن، کابینہ ذمہ دار اور دیگر دو
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی
فالواپ کیا گیا اور ان کی تربیت کی گئی
نیز تنزانیہ دارالسلام میں جامعۃُالمدینہ کھولنے کے موضوع پر کلام ہوا اور
اس کام میں درپیش مسائل سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں رشید آباد بلدیہ کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں ڈونیشن بکس کی 14 ڈویژن سطح کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈونیشن بکس کابینہ سطح کی
ذمہ داراسلامی بہن نے ڈونیشن کی کارکردگی کے حوالے سے کلام کیا اور شعبہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح
ِاعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی سُرجانی کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں اورنگی ٹاؤن سے
ڈویژن و علاقائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کراچی ریجن
شعبہ اصلاح ِاعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو عاملات نیک اعمال کی
تعداد کو بڑھانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز اپنا جدول اور ماتحت کا جدول بروقت جمع کروانے کاذہن دیا جبکہ عوام
اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دکھانے کی ترغیب دلانے اور سب سے کارکردگی لینے کے اہداف
بھی دیئے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسلام میں ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں تقریباً 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
دینی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے
میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار
اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی۔آخر میں ذمہ دار اسلامی بہن نے درس وبیان کرنے والی اسلامی بہنوں کی
غلطیوں کی اصلاح کی اور درس و بیان کے حوالے سے تربیتی مدنی پھول دئیے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ترکی کے شہر استنبول میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے”نرمی کیسے
پیدا کریں؟“کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے
والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی نیز مدرستہ المدینہ بالغات میں
داخلہ لینے کا ذہن دیا۔