دعوتِ اسلامی کے تحت سندھ کے شہر تھر کا علاقہ اچھڑو کے گوٹھ گنجھوڑ میں مدرسۃ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔

اس موقع پر نگران تھر زون میر حسن عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اور علاقہ مکین بھی شریک تھے۔ اینٹیں لگاکر مدرسۃ المدینہ کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔مدرسۃ المدینہ کے قیام کے بعد بچوں کو حفظ و ناظرہ تعلیم دینے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ یہ ادارہ نہ صرف ایک گاؤں بلکہ سینکڑوں گاؤں کے لئے اصلاح کا ذریعہ بنے گا۔

بعد ازاں نگران تھر زون میر حسن عطاری نے گوٹھ میں اسلامی بھائیوں سے ملاقات اور نیکی کی دعوت پیش کی۔ نگران زون تمام اسلامی بھائیوں کو قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے، دین کی خدمت کرنے، پانچوں وقت کی نمازباجماعت اداکرنے کی ترغیب دلائی۔


نگران انڈونیشیا ریجن مولانا  غلام یاسین عطاری مدنی نے انڈونیشا کے شہر بندہ آچے میں یمن سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت مولانا الشیخ یاسر الشحیری العدلی الشافعی حفظہ اللہ سے ملاقات کی۔

نگران ریجن نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا جبکہ عالمی سطح پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جس پر انہوں نے دینِ متین کے لئے ہونے والی خدمات کو سراہا اور مثبت تاثرات کا اظہار کیا۔


گزشتہ دنوں وزیر تعلیم کشمیر بیر سٹر سید افتخار گیلانی کے والد محترم مظفر آباد کشمیر میں رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔اِنَّا لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن

مرحوم کے قل شریف کے موقع پر شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے نگرانِ پاکستان عبد الوہاب عطاری اور دیگر ذمہ داران سید افتخارگیلانی کی رہائش پہنچے جہاں انہوں نے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی اور ایصالِ ثواب کا سلسلہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمدعمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ان دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب کے دورے پر ہیں جہاں ذمہ داران سے مدنی مشورے کرنا، مختلف پروجیکٹس کا وزٹ کرنا اور دیگر دینی کام ان کے شیڈول میں شامل ہیں۔

دوران دورہ 15 جون 2021ء کو نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری، حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور حاجی محمدعلی عطاری کے ہمراہ اسلام آباد کے ایک مقام پر پہنچے جہاں انہوں نے نئے پروجیکٹس کی تعمیرات کاجائزہ لیا اور کنسٹرکشن کے حوالے سے متعلقہ ذمہ داران سے با ت چیت کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون 2021ءکو D.H.Aلاہور میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انویسٹرز، پراپرٹی ڈیلر اور سوسائٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز کے زیر اہتمام دربار بابا روڑی روڈ پیر مانو وال چوہنگ لاہور میں مدرسۃ المدینہ کی تعمیرات مکمل کرلی گئی  ہیں ۔ مدرسۃ المدینہ کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے جس سے داخلہ والے طالبعلم خوب فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

22 جون 2021ء بروز منگل مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری اس کا افتتاح فرمائیں گے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں گلشنِ معمار کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی و ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اداروں اور شخصیات میں دینی کام کرنے اور ان کی نفسیات کے مطابق انہیں دین کے قریب لانے کےحوالے سے نکات بتائےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیر اہتمام سرجانی کابینہ کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقادہواجس میں تقریباً 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے اور با وضو رہنے کی ترغیب دلائی مزید مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں کفن دفن تربیتی اجتماع ہوا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی اجتماع میں اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا گیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے اور مزید دینی کاموں کی ذمہ داریاں لینے کاذہن دیا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں نے غسل میت دینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان ایجوکیشن سینٹر کے تحت گزشتہ دنوں ڈیفنس کراچی میں فیضان ایجوکیشن سینٹر کاتعارفی پروگرام ہواجس میں عالمی سطح کی رکن اور دیگر ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

انسٹیٹیوٹ کی ڈائریکٹر نے ادارے کے قیام کے اغراض و مقاصداور ادارے کے تحت ہونے والےدینی کاموں کے بارےمیں معلومات فراہم کیں ۔ آخر میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے دوسرے شعبے کی اسلامی بہنوں کو انسٹیٹیوٹ کے کاموں میں معاونت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں گلشن معمار کراچی میں  مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شعبہ اسپیشل پرسنز کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبے کی کارکردگی و مدنی پھول سمجھائے نیز اجتماعات کی تعداد کو بڑھانے اور کورسز کے اہداف بھی دیئے جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے ذمہ داریاں لینے اور شعبے کو مضبوط کرنے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے رکن و لاہور شمالی زون کے رکن محمد بلال عطاری نے لاہور شمالی زون میں تنویر اکیڈمی آف کامرس گڑھی شاہو کے اونر و پرنسپل محمد تنویر عطاری، میڈیا سے وابستہ افراد اور اکاؤنٹنٹ سے ملاقات کی۔

رکن شعبہ محمد بلال عطاری نے انہیں شعبہ FGRF کا تعارف پیش کیا اور مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”دل جیتنے کا نسخہ اور شجرہ عالیہ قادریہ“ تحفے میں دیا۔