دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ ویلکم کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو موت کی تیاری کرنے کا ذہن دیتے ہوئے غسل میت ، کفن کاٹنے اور پہنانے کاطریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے غسل میت کا ٹیسٹ دیکر اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں موقع پڑنے پر غسل میت میں حصہ لینے کی نیت کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ لیسوتھو کابینہ میں گوگل میٹ(Google Meet) کےذریعے اردو زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ ویلکم کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت کے بارے میں مدنی پھول پیش کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


میرپور خاص زون کے ٹنڈوالہ یار میں مدنی مشورے کاانعقاد

Fri, 18 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص زون کے ٹنڈوالہ یار میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ  تاذیلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن مشاورت مکتبۃ المدینہ للبنات اور شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 26 دن پر مشتمل کورس بنام ’’ فیضان تجوید و نماز کورس‘‘کی تفتیش کی اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو ذیلی سطح کی تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیز عمدہ کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی اور مختلف تحائف پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ کیپ ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے سات ذمہ داراسلامی بہنوں ہمراہ مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں کابینہ نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں جنوبی افریقہ کی ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میر پور خاص کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں میرپور خاص زون کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاحِ اعمال ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوتقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا اورجدول پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے کے حوالے سے مدنی پهول پیش کئے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت بین الاقوامی امور میں مئی 2021ء  میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار374

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2 ہزار 7542

تعداد مدرستہ المدینہ بالغات:1 ہزار 245

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 994

تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات : 3 ہزار 354

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 74 ہزار 893

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 28 ہزار 952

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 1 ہزار 307

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 122 ہزار 560

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 27 ہزار 30


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں میرپور خاص زون کی ڈویژن ٹنڈو الہ یار میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے’’اپنے اعمال کا جائزہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور روزانہ رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کاذہن دیا نیز ہر ماہ اپنی ماتحت اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت افریقن عرب میں مئی 2021ء  میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 20

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 2

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :22

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ): 5

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 18

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 37

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :14


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام میر پور خاص کابینہ  اور سکھر زون میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں حیدرآباد ریجن کی زون،کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اور ٹنڈو الہ یار ڈویژن کی مدرسات نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت ِاسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نکات بتائےاوردینی کاموں کے اہداف دیئے نیز مدرسات سے ٹیسٹ دینے کے حوالے سے کلام ہوا اورمدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے کا جدول ، کارکردگی فارم نیز دیگر بہتری لانے کےحوالے سے متعلق مدنی پھول سمجھائے جبکہ ہفتہ وار رسالہ کارکردگی جمع کروانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کاذہن دیا۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت انڈونیشیاء میں مئی 2021ء  میں اسلامی بہنوں کے ہونے والے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد: 7

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 4

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:63

ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء علاقائی دورہ کی تعداد ) :3

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 8

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :15

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 6