شعبہ عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 جون 2021 ء بروز پیر شریف کو فیصل آباد زون  میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ عطیات بکس ریجن ذمہ دار عدنان عطاری ، جامعۃ المدینہ خود کفالت پاکستان ذمہ دار علی عمران مدنی اور نگران زون محمد عرفان مدنی نے شرکت کی اور اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔

رمضان عطیات میں اچھی کوشش کرنے والے اور ماہ مئی 2021ءمیں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف اور دینی کتابیں تقسیم کیں۔ اختتام پر اسلامی بھائیوں کے لئے خیر خوائی کا بھی اہتمام کیا گیا۔

شعبہ عطیات بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7جون 2021ء  کو پنجاب کے شہر وہاڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معاون نگران مجلس شعبہ عطیات بکس عمران سرور عطاری اور نگران وہاڑی زون نے ذمہ داران کی رہنمائی کے ساتھ دینی کاموں ترقی کے حوالے سے تربیت کی نیز دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انفرادی کارکردگی پر ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرمائی ۔ ماہ جون 2021ء میں ماہ مدنی قافلہ منایا جائے گا جس پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اہداف لئے اور اپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

شعبۂ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل ہیڈ آفس مکتبہ المدینہ میں تمام سنیئر منیجرز اور اور ہوم سروس  کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ہوم سروس کے HOD راحیل عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ بعض ذمہ دار اسلامی بھائی بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے میں شریک ہوئے۔

مدنی مشورے میں مارکیٹنگ کے حوالے سے محمد عابد عطاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جنرل منیجر مکتبۃ المدینہ علی محمدعطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیو کراچی احسن آباد کابینہ میں یوم تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔یوم تعطیل اعتکاف میں رکن ریجن محمد عمران عطاری، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری ، فیضان عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے وفد نے ڈی پی او حافظ آباد رانا محمد معصوم صاحب ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 حافظ آباد نعیم اختر سے تعارفی ملاقات کی۔ حافظ آباد میں ویلکم کہا۔ اس موقع پر مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی گئی جسے قبول کرتے ہوئے ڈی پی او اینڈ ڈی ای او صاحب نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور دینی و فلاحی کاموں میں تعاون کی یقین دہائی بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد مدثر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد)

شعبہ دار المدینہ دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام 6 جون 2021 ء کو اسلام آباد ریجن ، سیٹلائٹ ٹاؤن، راولپنڈی کیمپس میں دعوتِ اسلامی  کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی اطہر علی عطاری نے دارالمدینہ کی تعلیمی سرگرمیوں کے حوالے سے اسلام آباد ریجن کے ذمہ داران سے میٹنگ کی جس میں آپ نے ذمہ داران کی تربیت فرماتے ہوئے ہر دل عزیز بننے کے فوائد اور اس کا انداز بیان کرنے کے ساتھ ساتھ مطالعہ کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد نبیل شیخ۔ میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ) 

شعبہ بین الاقوامی امور دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سینٹرل افریقہ ریجن ،دارالسلام زون، تنزانیہ کابینہ،پنگانی ڈویژن میں محمد ندیم عطاری نے 12 دن کے مدنی قافلے میں 6 افریقن اسلامی بھائیوں کے ہمراہ سفر کیا۔ علاقوں میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام شروع کروائے۔(محمد ندیم عطاری مجلس مدنی چینل و سوشل میڈیا ذمہ دار)

 شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن، شمالی لاہور زون، میاں میر کابینہ ، گھڑی شاہو ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رفیق عطاری اور کابینہ تحفظ اوراق مقدسہ کے خادمین نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار لاہور شمالی زون محمد عالم عطاری نے مدنی مشورے میں دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ کے لئےاپنے شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا ۔

نگران کابینہ محمد رفیق عطاری نے ایک لوڈر رکشہ مقدسہ اوراق کے تحفظ کے لئے لینے اور اپنی کابینہ میں دیگر عاشقانِ رسول کے جامعات میں بھی تحفظ اوراق مقدس بکس لگانے کی نیت کی ۔ اسلامی بھائیوں کو اس مقدس کام کے فضائل کو مد نظر رکھتے ہوئے دل لگا کر دینی کام بڑھانے کا ذہن دیا ۔

شعبہ تقسیم رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل ریجن فیصل آباد، زون ٹوبہ، ڈویژن و کابینہ سمندری میں نگران مجلس تقسیم رسائل سید محمد حسنین عطاری نے ٹوبہ زون کے زون ذمہ دار کے ساتھ سمندری مارکیٹ میں تاجروں سے ملاقاتیں کیں اور شعبہ تقسیم رسائل کے رسائل ریکس رکھنے کے ایونٹ کا تعارف کروایا اور اہمیت بیان کی ۔ اس موقع پر مختلف دوکانوں میں رسائل ریکس رکھنے کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: معاون نگران مجلس تقسیم رسائل احمدرضا عطاری )

شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون، سہون کابینہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سہون شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سہون شریف اور دادو کابینہ کے ناظمین و مدرسین مدنی عملہ نے شرکت کی۔

نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے نئے مدارس کھولنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت مدارس کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے نئے مدرسین و امام صاحبان کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔

دوسری جانب سہون شریف کی مصطفیٰ مسجد میں نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے امام صاحبان کا مدنی مشورہ لیا۔ سہون شریف کے اطراف کے امام صاحبان نے شرکت کی۔

نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے قراٰن پاک درست پڑھنے اور پڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے تحت قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے تدریس کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: نواب شاہ زون ناظم اعلیٰ ارسلان عطاری )

02  جون کو وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی نے اسلام آباد G11 میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیاجہاں مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ اس دورا ن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر عطاری نے شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اور فلاحی خدمات کے متعلق بریف کیا۔

وفاقی وزیر نے فیضانِ مدینہ میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کی اور منظم انداز میں جاری دینی کاموں کو دیکھ کر خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔

شہریار خان آفریدی نے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ساتھ مل کر فیضانِ مدینہ کے قریب شجر کاری کرتے ہوئے پودا بھی لگایا جبکہ رکنِ شوریٰ نے وفاقی زیر کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں پیش کی۔