جگر گوشۂ غزالیِ زماں علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب کی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی تشریف آوری
غزالیِ زماں حضرت علامہ سیداحمد سعید کاظمی شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے
صاحبزادے حضرت علامہ پیر سید ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی گزشتہ روز (23 جون 2021 ء
کو) عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی تشریف آوری ہوئی۔ فیضان مدینہ پہنچنے پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے نگران مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی ،مجلس رابطہ
کے ذمہ داران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔
علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے عالمی مدنی مرکز میں قائم دارالافتاء اہل سنت کا وزٹ کیا جہاں شیخ الحدیث
والتفسیر مفتی قاسم عطاری، مفتی محمدفضیل
عطاری، استاذالبخاری شریف مفتی حسان عطاری مدنی، مفتی سجاد عطاری مدنی اور ترجمان
دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے شاہ
صاحب سے ملاقات کی۔ مذکورہ شخصیات کے مابین مختصر گفتگو کا سلسلہ بھی ہوا۔
ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ کا دورہ بھی
کیا جہاں دورۃ الحدیث شریف میں طلبہ کرام
کے درمیان مختصر بیان فرمایا۔ اس کے بعد
المدینۃ العلمیہ ( اسلامک ریسرچ
سینٹر دعوتِ اسلامی) میں تشریف
لائے جہاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے ان سے ملاقات
کی جبکہ HOD مولانا آصف خان عطاری مدنی
نے شاہ صاحب کو المدینۃ العلمیہ کی لکھی گئی کتابوں کے متعلق بریفنگ دی۔ انہوں نے مدنی چینل کے بیورو کا وزٹ بھی کیا۔
علامہ ارشد سعید کاظمی شاہ صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی اورفلاحی
خدمات کے متعلق دیکھ اور سن کر نہایت خوشی
و مسرت کا اظہار فرمایا اور مزید ترقی کے لئے دعا ئیں دیں۔