14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16تا 20 جون2021ء تک
آئر لینڈ ریجن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 29 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے ”نرمی کیسے بَرتی جائے؟“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو اپنے اندر نرمی
پیدا کرنے اور حسنِ اخلاق سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنےاور ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کر کے علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔