
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون 2021ء کے دوسرے
ہفتے ناروے (Norway) میں مقامی زبان
نارویجن میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریباً 17 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی
کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول
سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں
عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فرانس (France) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں چھ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں
کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے سنتوں بھرے اجتماع میں
بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ناروے(Norway) کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ نگران اسلامی بہن نے
مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنو کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی نیز ای رسید اور ہفتہ وار رسالہ کارکردگی آن لائن
جمع کروانے کے متعلق معلومات فراہم کی نیز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والی اجتماعی
قربانی میں خود حصہ لینے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا۔
مئی 2021ء کی
پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ڈنمارک میں یوم قفل منایا گیا

شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا
آغاز فرمایاچنانچہ مئی 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ڈنمارک میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمد للہ عزوجل !33 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش
شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 2 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ
لگانے کی سعادت حاصل کی۔
مئی 2021ء کی
پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے میں
یوم قفل منایا گیا

شیخ طریقت امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو
گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا
آغاز فرمایاچنانچہ مئی 2021ء کی پہلی پیر شریف کو تنظیمی لحاظ سے ناروے (Norway) میں یوم قفل منایا گیا جس میں الحمد للہ عزوجل !28 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 11 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ
4 اسلامی بہنوں نے ایام قفل منائے۔

دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام مئی 2021ء میں یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم،
ڈنمارک ، اٹلی اور ہالینڈ میں بذریعہ اسکائپ تفسیر ڈیلی کلاسز کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریبا 145 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ان ڈیلی کلاسز میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قراٰن پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہوتی ہے
جبکہ فقہ ڈیلی کلاسز میں تقریبا ً 46 اسلامی بہنو ں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 16 جون2021ء کو یورپین
یونین ریجن کی مختلف کابینہ کا بذریعہ
اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اٹلی، ڈنمارک ،بیلجیم، آسٹریا، جرمنی،
سویڈن، ہالینڈ اور فرانس کی کابینہ نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یورپین یونین کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور وقت پر شیڈول جمع کروانے پرذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری
لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں ڈنمارک( Denmark) میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبًا
23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو ہفتہ
وار مدنی مذاکرہ کے حوالے سے نکات دئیے نیز رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یورپین یونین
ریجن کی گزشتہ ہفتے کی دینی کاموں کی دینی تحریک کی کارکردگی

شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں
سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا
آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی
درجِ ذیل ہے:
42 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ
پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
96
اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
196 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔
328
اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔
100 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ
درودپاک روزانہ پڑھے۔
133 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا
یورپ کے ملک ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جون2021ء کے دوسرے
ہفتے میں یورپ کے ملک ڈنمارک میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقریبا 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی
۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں ”نیکیوں کی حرص کیسے پیدا ہو؟“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول کے ساتھ وابستہ
رہتے ہوئے عملی طور پر دینی کاموں میں بھی حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جون2021ء کے دوسرے ہفتے اسپین کے ڈویژن بادالونا کے کئی علاقوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
کیا گیا جن میں آرتیگاس (Artigues)، لا سالوت (La Salut)، سانت کرست (Sant Crist)، سانتا کلوما (Snata Coloma) اور بیسوسمار (BesosMar) وغیرہ علاقے شامل ہیں۔ان اجتماعات
میں کم و بیش128 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”مدینے کی خصوصیات“
کے موضوع پر بیانات کئےاور اجتماعات میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ان میں عملی طور پر شرکت کرنے کی تر غیب
دلائی۔

Under the supervision of ‘Maktaba tul Madinah for Islamic sisters’, a
Madani Mashwarah of Nigran Islamic sister and Region Nigran Islamic sisters was
conducted on 15th June 2021 in UK. They discussed on the issues of
every Region separately in the Mashwarah. Also, they gave the mindset of
improving the performance schedule was given. They considered the suggestions
of improving the performance of Monthly Magazine Faizan e Madinah. Also, they
also discussed about the booking of Monthly Magazine Faizan e Madinah.