28 جون 2021ء بروز پیر مغرب کی نماز کے بعد عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  مرحوم رکن شوری حاجی زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے مولانا جنید عطاری مدنی کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریبِ نکاح میں جانشین امیر اہل سنت، نگرانِ شوری،نگران پاکستان مشاورت ،ترجمان دعوتِ اسلامی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے دیگر اراکین سمیت اہل خانہ نے شرکت کی۔

جانشین امیر اہل سنت الحاج مولانا عبید رضا عطاری المدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مولاناجنید عطاری مدنی کا نکاح پڑھایا اور ابوالبنتین حافظ حسان عطاری مدنی نے دعائیہ سہرہ پڑھا۔ اختتام پر نگران شوریٰ حاجی عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعا کروائی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ جامعۃ المدینہ گرلزکےتحت گزشتہ دنوں پاکستان سطح پر ایک دن پر مشتمل   تربیتی اجتماع کا انعقادہواجس میں معلمات ،ناظمات اورشعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

رکنِ شوریٰ اور پاکستان کابینہ نگران اور شعبہ تعلیمی اُمور کی نگران اسلامی بھائیوں نے پَردے میں موجود اسلامی بہنوں کی مختلف امور پر تربیت کی جبکہ دفاتر ذمہ داراسلامی بہنوں نے درس نظامی، فیضان شریعت کورس، فیضان قراٰن و سنت کورس ،فیضانِ تجوید وعصری علوم کورس کےحوالے سے نکات بتائے نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ سننےکاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور جنوبی و شمالی ، ہزارہ  ، ڈیرہ اسماعیل خان ، قصور ، شیخوپورہ، گوجرنوالہ اور پشاور زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے علاقائی دورہ میں کامیابی پانے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز دینی حلقوں کو مضبوط کرنے کے لئے اس کی کارکردگی کا فالو اپ کرنے کا ذہن دیااور مختلف دینی کاموں کی کارکردگی کےحوالے سے ہر زون کو اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں حیدرآباد زون جامشورو کابینہ ڈویژن کوٹری میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے کابینہ نگران اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ ملکر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی و سماجی شخصیات خواتین کو نیکی کی دعوت دی ۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے شخصیات خواتین کو مدنی چینل دیکھنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور اپنے گھروں میں دینی حلقے منعقد کروانےکاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے تاثرات کااظہار کیا۔آخر میں شخصیات اسلامی بہنوں کو ماہنامہ فیضان مدینہ اور مکتبۃ المدینہ کےمطبوعہ مختلف رسائل بھی تحفے میں دئیے ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 05  جولائی 2021ء بروزپیر بعد نماز عشاء کراچی، منظور کالونی میں واقع جامع مسجد فیضان اعلیٰ حضرت نزد عوامی چوک پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا جارہاہے جس میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

مسجد ہذا میں عشاء کی نماز دوپہر 9:15 بجے ادا کی جائیگی۔ 

دعوتِ اسلامی کے فنانس ڈپارٹمنٹ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کشمور زون کی ڈویژن ڈھرکی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں متعلقہ شعبہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے شعبے کومضبوط بنانے کےحوالے سے نکات بیان کئے جبکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ای- رسید کا تعارف پیش کرتےہوئے اس کے استعمال کا طریقہ سکھایا اور’’ چندہ کرنے کی شرعی و تنظیمی احتیاطیں ‘‘رسالے کا ٹیسٹ دینے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نےاچھے جذبات کااظہارکیا۔


دعوت اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع، جس کے ذریعے عاشقان رسول میں علمِ دین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ عمل کا جذبہ بھی بڑھتا ہے۔

اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ 01 جولائی 2021ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری روز پیلس ہال، حیدر آبادروڈ، ٹنڈو محمد خان میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

آپ بھی اپنے علاقےمیں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں ضرور شرکت فرمائے۔

دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ڈویژن اوباڑو میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں زون ،  کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کشمور زون نگران اسلامی بہن نے’’ ترقی ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری کے حوالےسے نکات بتائےنیز اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئےمزید بہتر کارکردگی کرنےسے متعلق مدنی پھول بتائےاوراچھی کارکردگی پرحوصلہ افزائی کرتے ہوئےتحائف بھی پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 02 جولائی  2021ء بروز جمعہ تکونی اکبری مسجد، ہیر اآباد، حیدر آباد میں دوپہر 12:50 بجے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا ۔اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

مسجد ہذا میں جمعہ کی نماز دوپہر 1:40 بجے ادا کی جائیگی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں اراکین زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہانہ کارکردگی جدول کا جائزہ لیتے ہوئےاسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیانیز تقرریاں مکمل کرنےکےحوالے سے اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 28 جون 2021ء کو رکن زون محمد شہزاد عطاری مدنی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ پریس کلب مانگا منڈی کے صدر میاں الیاس کمبوہ، وائس چیئرمین ارشاد نول، سرپرست اعلیٰ خالد محمود اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔

رکن زون نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعاف پیش کیا اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن میں ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں سرگودھا بھلوال اور جڑانوالہ زونز کی روحانی علاج کی ذمہ دارا سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن سطح کی شعبہ روحانی علاج ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کوتربیتی نکات بیان کئےاور ماہانہ کارکردگی فارم و جدول پر کلام کیانیز ماہانہ کارکردگی جدول کا فالواَپ کیا اور شعبےکےدینی کاموں پرباہم تبادلہ خیال کیا جبکہ اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی پیش کئے۔ آخر میں سیال موڑ کابینہ میں ہونےوالے نئے بستے کی کارکردگی کا فالو اَپ بھی لیا۔