22 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
28 جون 2021ء بروز پیر مغرب کی نماز کے بعد
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مرحوم
رکن شوری حاجی زم زم عطاری رحمۃ اللہ علیہ کے بیٹے مولانا جنید عطاری مدنی کے نکاح کی تقریب منعقد
ہوئی۔ تقریبِ نکاح میں جانشین امیر اہل سنت، نگرانِ شوری،نگران پاکستان مشاورت ،ترجمان دعوتِ
اسلامی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے دیگر اراکین سمیت اہل خانہ نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہل سنت الحاج مولانا عبید رضا عطاری المدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے مولاناجنید
عطاری مدنی کا نکاح پڑھایا اور ابوالبنتین حافظ حسان عطاری مدنی نے دعائیہ سہرہ پڑھا۔ اختتام پر نگران شوریٰ حاجی
عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے دعا کروائی۔