دعوت ِاسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء کو کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے کراچی کی زون ساؤتھ 1 اور ساؤتھ 2 کی شعبہ روحانی علاج کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن و زون شعبہ روحانی علاج ذمہ داران اور تعویذات عطاریہ کے بستے کی ناظمہ و مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبے کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آقا کریم ﷺ کی دکھیاری امت کی خیرخواہی کرنے اور ان کی دلجوئی کرنے کا ذہن دیا گیا۔اس سلسلے میں پابندی وقت کے ساتھ بستہ لگانے اپنے شعبے کی اسلامی بہنوں کا تقرر مکمل کرنے کے اہداف بھی دئیے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدینہ مسجد شاہدرہ لاہور میں ہفتہ وار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ مولانا نوید عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2021ء بروزجمعرات کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے زون ساؤتھ 1 میں زون سطح کامدنی مشورہ لیا جس میں زون تا علاقہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں عاجزی و انکساری کے بارے میں بیان کرتے ہوئےاپنی غلطی تسلیم کرنے اور رجوع کرنے کی تربیت فرمائی۔ ساتھ ہی تقرری مکمل کرنے، علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں ذمہ داران کی شرکت اور جن کابینہ میں تعویذات عطاریہ کا بستہ نہیں لگتا وہاں بستہ شروع کرنے کے اہداف دئیے گئے نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 18 جون 2021ء  بروز جمعہ کراچی ریجن نگران اسلامی بہن نے تمام زون نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں کارکردگیوں کا جائزہ لیا ۔ ازدیاد حب کی کارکردگی، فیضان اسلام کارکردگی اور ماہانہ کارکردگیوں کی کمی کو دور کرنے کے اہداف دئیے نیز مدنی مشوروں کا نظام بہتر بنانے کی بھی تربیت کی۔

دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کوٹلی کشمیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن ریجن اسلام آبادمحمد عمیر عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری اور رکن ریجن اسلام آباد محمد عمیر عطاری نے تراڑ کھل کشمیر کا وزٹ کیا جہاں انہوں ایک اسپیشل پرسن کی دکان پر مدنی حلقہ لگایا جس میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

نگران شعبہ محمد حنیف عطاری نے مدنی حلقے میں بیان کرتے ہوئے شرکا کو نماز کی شرائط اور فرائض کے حوالے سے بتایا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یکم جولائی بروز جمعرات رات 9بجکر 45 منٹ پر  رضائے مصطفیٰ مسجد مین روڈ کورنگی4 کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد اشفاق عطاری مدنی اسمائے مدینہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔

تمام عاشقانِ رسول سے اپنے شہر میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں شرکت کی التجا ہے۔ 


عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی علمِ دین سے فیض یاب کرنے کے لئے جہاں عام اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے سفر کرواتی ہے وہیں اسپیشل پرسنز یعنی معذور افراد کو بھی مدنی قافلوں میں سفر کروانے کا سلسلہ رہتا ہے۔

ایسا ہی ایک قافلہ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اوکاڑہ پہنچا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے سفر کیا۔ ان اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی گئی۔ رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری نے تمام ایکٹویز کو اشاروں کی زبان میں ٹرانسلیٹ کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد حنفیہ اوکاڑہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی مولانا اشفاق عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ رکن زون پاکپتن محمد عابد عطاری نے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام 27 جون 2021ء کومدنی مرکز فیضان مدینہ جہلم میں مدنی مشورہ ہوا جس میں متعلقہ شعبے کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

ریجن ذمہ دار اسلام آباد مشرف علی عطاری نےشرکا کو پابندی سے بستہ لگانے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی بہار جمع کرنے کا ذہن دیا۔


25جون 2021ء کو دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں خیبر پختونخواہ کے صحافیوں کی آمد ہوئی جہاں رکن ریجن لاہور عثمان عطاری اور دیگر ذمہ داران انہیں خوش آمدید کہا۔ صحافیوں نے فیضان مدینہ میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا اور رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری سے ملاقات کی۔

صحافیوں کو درالافتاء اہلسنت کا دورہ بھی کروایا جہاں انہوں علمائے کرام سے رہنمائی حاصل کی۔ اس موقع پر صحافیوں نے مفتی ہاشم خان عطاری المدنی صاحب سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی) 


میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی کے ذمہ داران کی دعوت پر 25 جون 2021ء کو  فیضان مدینہ ٹنڈو آدم کے ہفتہ وار اجتماع میں ہم نیوز چینل کے صحافیوں کی شرکت ہوئی۔

اجتماع کے بعد دینی حلقہ لگایا گیا جس میں نگران کابینہ نے صحافیوں کو مدنی پھول دیئے اور امیر اہلسنت کے رسائل تحفے میں دیئے ۔

اس موقع پر رکن شعبہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ نواب شاہ زون ذمہ دارزوار احمد عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)