14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کےزیراہتمام پچھلے دنوں آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ
اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 20 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
شعبہ شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو دوسروں کے ساتھ نرمی کرنے کی حکایات اور بزرگوں کے
واقعات بیان کئے نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔