14 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش
10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح پر مقرر شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے”نرمی پیدا کیجئے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کو حسن سلوک سے پیش
آنے، غصہ پر قابو پانے اور نرم لہجے سے گفتگو کرنے پر نکات پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کے مدنی پھول
بھی بیان کئے۔