21 جون سے چار دن پر مشتمل دار المدینہ کے
اسٹاف کے لئے اجتماع پاک کا انعقاد
دار
المدینہ انٹرنیشنل اسکول سسٹم میں وقتاً فوقتاً ٹیچرزاور دیگر اسٹاف کی تربیت کے
لئے اہتمام کیا جاتا ہے اور ساتھ ساتھ اداروں میں تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں کے
مطابق چلانے کے لئے مختلف مشاروتوں کا سلسلہ بھی ہوتا ہے۔
اسی
سلسلے میں دارالمدینہ سے وابستہ ایجوکیشن مینیجرز، ریجنل ڈائریکٹرز، متعلقہ ہیڈ آف
ڈیپارٹمنٹس اور اراکین شعبہ دار المدینہ کے لئے 21 جون 2021ء سے اجتماع پاک کا
آغاز ہوچکا ہے جو 24 جون 2021ء تک جاری رہے گا۔
اس
اجتماع کے پہلے دن مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمداطہر عطاری نے دار المدینہ کے
تعلیمی نظام کے نصب العین کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ دار المدینہ امام غزالی اور
دیگر بزرگانِ دین رحمۃ
اللہ علیہم کی
تعلیم و تربیت کی جانب سے بتائے گئے اصولوں کی روشنی میں اور امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کی طرف سے عطاکردہ مدنی مقصد کے حصول کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں شرعی
تقاضوں کے مطابق اصلاحات پورا کرنے لئے قائم کیا گیا ہے۔رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ ہمارا
ہر عمل اور ہرپالیسی اسلامی تعلیمات کے مطابق ہونی چاہیے۔ دارالمدینہ
سے پڑھ کر نکلنے والے نوجوانوں کے اعمال سیرتِ
مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے آئینہ دار ہوں۔
بیان
کے بعد تربیتی اجتماع کےاغراض و مقاصد بیان کیے گئے اور دیگر تربیتی سیشنز کا
انعقاد بھی کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد نبیل شیخ، میڈیا کوآرڈینیٹر دارالمدینہ)