9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ میں
بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدرسات اور شعبہ بالغات کی ذمہ
داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
ذمہ داراسلامی بہن نے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سےنکات بتائے اور ’’مدرسہ
کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کووقت پر کارکردگی دینے کاذہن دیا جبکہ مدرسے کے نظام کو مضبوط بنانے کےحوالے سے نکات
بتائے نیز مدرسۃالمدینہ بالغات کاجدول بنانے
اور طالبات میں دینی کاموں کا جذبہ پیدا
کرنے ان میں پڑھانے کا جذبہ پیدا کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ گھر مدرسہ کا آغاز کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر مدرسات
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔