20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے ریجن ذمہ دار محمد رضا
عطاری اور زون ذمہ دار محمد عالم عطاری نے لاہور شمالی زون کے اراکین کابینہ مدنی مشورہ لیا۔ اس مدنی مشورے میں پچھلے ماہ کی کارکردگی کا
جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے کئے گئے بالخصوص 12 دینی کام بڑھانے کے حوالے سے
اراکین کابینہ کو اپنے آپ کو عملی طور پر
شرکت کرنے اور خود کوشش کر کے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی نیکی کی دعوت دے کر ساتھ
شامل کرنے کا ذہن دیا ۔ ہر ماہ 3 دن کے
مدنی قافلے میں لازمی طور پر سفر کرنے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد وارث عطاری رکن کابینہ )