یوکے مانچسٹر
ریجن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے مانچسٹر ریجن کی تمام کابینہ و
ڈویژن میں تقریباً38 مقامات پر بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش714 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوت اسلامی نے”مکہ مکرمہ کی شان و
عظمت“ کے موضوع پربیانات کئے اور قراٰن و حدیث کی روشنی میں مکہ مکرمہ کی فضیلت
اور اہمیت کے مدنی پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔ آخر میں اجتماعی دعا بھی کی گئی۔
شعبہ عطیات
بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام7 جون 2021 ء بروز پیر شریف کو فیصل آباد زون میں سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ عطیات بکس ریجن ذمہ دار عدنان عطاری ، جامعۃ المدینہ خود
کفالت پاکستان ذمہ دار علی عمران مدنی اور
نگران زون محمد عرفان مدنی نے شرکت کی اور
اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔
شعبہ عطیات
بکس دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 7جون 2021ء
کو پنجاب کے شہر وہاڑی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
شعبۂ تقسیم
رسائل دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل ہیڈ آفس مکتبہ المدینہ میں
تمام سنیئر منیجرز اور اور ہوم سروس کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ہوم سروس کے HOD
راحیل عطاری سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ بعض ذمہ دار اسلامی بھائی بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورے میں شریک ہوئے۔
مدنی مشورے
میں مارکیٹنگ کے حوالے سے محمد عابد عطاری نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور جنرل منیجر
مکتبۃ المدینہ علی محمدعطاری نے شرکا کی تربیت فرمائی۔
شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن،
شمالی لاہور زون، میاں میر کابینہ ، گھڑی شاہو ڈویژن میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ محمد رفیق عطاری اور کابینہ
تحفظ اوراق مقدسہ کے خادمین نے شرکت کی۔
زون ذمہ
دار لاہور شمالی زون محمد عالم عطاری نے مدنی
مشورے میں دعوت اسلامی کے لئے مدنی عطیات جمع کرنے والے اسلامی بھائیوں کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ کے
لئےاپنے شعبے کو خود کفیل کرنے کا ذہن دیا ۔
شارٹ ٹائم
مدرسۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 8 جون 2021ء بروز منگل حیدرآباد ریجن، لاڑکانہ زون،
سہون کابینہ مدنی مرکز فیضان مدینہ سہون
شریف میں مدنی مشورہ ہوا جس میں سہون شریف اور دادو کابینہ کے ناظمین و مدرسین مدنی
عملہ نے شرکت کی۔
نگران
مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری نے نئے مدارس کھولنے اور دعوتِ اسلامی کے تحت
مدارس کی اہمیت و افادیت پر گفتگو کرتے ہوئے قراٰن پاک کی تعلیم کو عام کرنے کے لئے
نئے مدرسین و امام صاحبان کو تیار کرنے کا ذہن دیا۔
دوسری جانب
سہون شریف کی مصطفیٰ مسجد میں نگران مجلسِ شارٹ ٹائم مدرسۃ المدینہ عرفان عطاری
نے امام صاحبان کا مدنی مشورہ لیا۔ سہون
شریف کے اطراف کے امام صاحبان نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر شہریار خان آفریدی کا فیضانِ مدینہ
جی الیون اسلام آباد کا دورہ
02 جون کو وفاقی
وزیر شہریار خان آفریدی نے اسلام
آباد G11 میں قائم دعوتِ
اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیاجہاں مجلسِ رابطہ کے ذمہ داران نے ان
کا استقبال کیا۔ اس دورا ن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اطہر
عطاری نے شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی ، اصلاحی
اور فلاحی خدمات کے متعلق بریف کیا۔
وفاقی وزیر نے فیضانِ مدینہ میں قائم فیضان آن لائن اکیڈمی
اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کی اور منظم انداز میں جاری دینی کاموں کو دیکھ کر خوشی
و مسرت کا اظہار کیا۔
شہریار خان آفریدی نے ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی
کے ساتھ مل کر فیضانِ مدینہ کے قریب شجر کاری کرتے ہوئے پودا بھی لگایا جبکہ رکنِ شوریٰ نے وفاقی
زیر کو مکتبۃ المدینہ کی کتاب تحفے میں
پیش کی۔