20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی
کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت لانڈھی کابینہ کراچی میں
مدنی مشورےکاانعقاد ہوا جس میں تمام علاقائی مشاورت اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات نےشرکت کی ۔
زون ذمہ دار اور کابینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدرسات کی اخلاقی تربیت کی اور بروقت کارگردگی
دینے کا ذہن دیا نیز ’’ایک مُدرّسہ کو
کیسا ہونا چاہیئے‘‘ اس بارے میں بھی
مدنی پھول دئیے مزید تمام مدرسات کو ٹیسٹ دیکر تدریس کرنے کی
ترغیب دلائی۔ آخر میں مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں کیں اور اس کے بعد زون مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی بہتر کارکردگی پر علاقائی مشاورت کی اسلامی بہنوں کو تحائف دئیے۔