دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز للبنات کےتحت گزشتہ دنوں صِحرَائے مدینہ زون گڈاپ کابینہ علاقہ دنبہ گوٹھ کراچی میں ایصال ِثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں تقریبا 40 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کراچی ریجن مشاورت شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مرحوم کے گھر کی اسلامی بہنوں سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین کی اور سنتوں بھرا بیان کیا، بیان میں درود پاك پڑھنے کی عادت بنانے ،سنتوں پر عمل کرنے اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ بعد از بیان زون مشاورت اسلامی بہن کے مرحوم والد صاحب کے لئے ایصالِ ثواب کیا گیا۔آخر میں اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے، دینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتیں پیش کیں۔