دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں بیرون ممالک کی تمام علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن عالمی مجلس علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور درست انداز سے کارکردگی تیار کرنے پر کلام کیا نیز دینی حلقے کی مضبوطی پر کلام ہوااور انفرادی عمل بڑھانے کی ترغیب دلائی۔اپنی ماتحت اسلامی بہنو ں میں دینی کام کا جذبہ کیسے بڑھایا جائے؟، حقیقی ترقی کیا ہے اور کیسے ملتی ہے اس کے نکات پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام  کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں کابینہ تا ذیلی مشاورت کی 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے ، محفلِ نعت، ڈویژن دینی حلقے اور مدنی قافلوں(میں محارم کو ترغیب دلا کر سفر کروانے) کے حوالے سے ذہن سازی کی نیز جلد تقرریاں مکمل کرنے کا ہدف دیا نیز اس شعبے کو مضبوط بنانے کی حوالے سے نکات دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھے جذبات کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں  کورنگی کراچی کے ایک ڈویژن میں ماہانہ دینی حلقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کوہفتہ وار اجتماعات میں مضبوطی لانےاور دینی حلقے کو کامیاب کرنے کے حوالے سے اہم نکات دئیے نیز دینی کاموں کومضبوط بنانے سےمتعلق مدنی پھول دیئےجبکہ ہفتہ وار اجتماع میں خود شرکت کرنے کےساتھ ساتھ اوروں کو بھی ترغیب دلاکر شرکت کروانے کاذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کراچی کے ڈویژن شاہنواز میں اصلاحِ اعمال اجتماع ہوا جس میں 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ داراسلامی بہن نے ’’چغلی کی مذمت ‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئے چغلی کے دینی و دنیاوی نقصانات و عذابات بیان کئے نیز نیک اعمال کے رسالے اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، ہر ماہ ذیلی ذمہ داراسلامی بہن کو جمع کروانے کا ذہن دیا اور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں نےرسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کا جائزہ لینے ، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی نیتیں بھی پیش کیں۔ 


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح ِاعمال للبنات کے زیراہتمام گزشتہ دنوں کلفٹن کابینہ بلاول چورنگی کراچی میں اصلاح اعمال اجتماع ہواجس میں تقریبا 9 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوپابندی وقت کےساتھ نماز ادا کرنے سے متعلق ذہن سازی کی اور آخرت کے معاملے میں غوروفکر کرنےاوررسالہ نیک اعمال کےذریعے اپنے اعمال کاجائزہ لینے کی ترغیب دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کوئٹہ کابینہ میں کفن دفن  تربیتی اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں کم وبیش 12 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوتِ اسلامی نے غسل و کفن دینے کا طریقہ سکھایا اور اسلامی بہنوں کو مستعمل پانی کےحوالے سے آگاہی دی نیز ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ سننے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔ 


    دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں جنوبی کوریا چائنہ اور ہانگ کانگ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں پہلی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

فاریسٹ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ذمہ داری کی تبدیلی پر کئے جانے والے دینی کاموں کے حوالے سے نکات بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی کابینہ کراچی میں مختلف مقامات پر نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہواجن میں کم و بیش 233 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے پہلے آنے والی وہ اسلامی بہنیں جو اَب نہیں آتیں ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے انہیں علم دین حاصل کرنے، مدنی مذاکرہ دیکھنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  بلدیہ کے ڈویژن سعید آباد کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مقامی ذمہ دراسلامی بہنوں نےشرکت کی اور 1 اسلامی بہن بذریعہ کال شریک ہوئی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ’’احساسِ ذمہ داری ‘‘کے موضوع پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائےنیز ڈویژن سطح پر تقرریاں مکمل کرنے کاہدف بھی دیا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسّلام میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 28 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو میت کو غسل دینے کا مکمل طریقہ کار سکھایا نیز اس شعبے کے تحت دینی کاموں میں حصہ لینے کی بھی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات  کے تحت گزشتہ دنوں نیو کراچی کابینہ کراچی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں 30 ذمہ دار اور مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کا تعارف کروایا گیا اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے اور اس کے مطالعے کا ذہن دیا گیا نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اس شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے مزید تقرری کا ہدف دیا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اس ماہ میں ہی ہدف کو پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


قاعدہ“پڑھانے والوں کی رہنمائی پر مشتمل منفرد کتاب

رَہنمائے مُدرِّسِین

اِس کتاب کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کےلئے ’’علامات ترقیم‘‘ (Punctuation Marks) کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کےلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭مکمل کتاب کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل کتاب کی کئی بار پروف ریڈنگ

92 صفحات پر مشتمل یہ کتاب2011 ء سے اب تک9مختلف ایڈیشنز میں تقریباً41 ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکی ہے۔

اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now