10 جون 2022 ء بروز جمعہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی امین عطاری نے پشاور کا دورہ کیا اور مختلف مقامات پر درس و بیان کا سلسلہ جاری رہا ۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوری حاجی امین عطاری نے مدنی مرکز فیضان مدینہ پشاور میں ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کیااور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔ ساتھ ہی اصلاح نفس کے حوالے سے مدنی پھول دیئے، اختتام پر رکن شوری نے اجتماع میں شرکت کرنے والوں سے ملاقات بھی کی ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس ) 


10 جون 2022 ء بروز جمعہ مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی امین عطاری نے دعوت اسلامی کی  دینی کاموں کے سلسلے میں kpk کا دورہ کیا اور وہاں کے علما سے ملاقات کی ۔

رکن شوری حاجی امین عطاری نے ام المدارس جا معہ قادریہ مردان کے بانی و مہتمم استاذ العلماء علامہ فضل سبحان قادری بندیالوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دیگر علما سے ملاقات کی۔

رکن شوری نے علامہ فضل سبحان قادری سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی خدمات بیان کیں جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا، مزید رکن شوری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیت کا اظہار کیا۔ملاقات کے اختتام پر علامہ فضل سبحان بندیالوی نے رکن شوری اور دیگر مہمانان کو اپنی دعاؤں سے نوازا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے صوبائی ذمہ دار کا دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سینئر رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان نصر اللہ خان زیرے اور بلوچستان کے معروف سوشل ایکٹوسٹ، صحافی، چھوٹی چڑیا پیج کے ایڈمن بایزید خان خروٹی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں 12 جون 2022ء بروز اتوار کوئٹہ کے دربار میرج ہال میں ہونے سنتوں بھرے اجتماع بسلسلہ تقسیمِ اسناد میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈی آئی جی کوئٹہ سیّد فدا حسن شاہ سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے ڈی آئی جی سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے 12 جون 2022ء بروز اتوار کوئٹہ کے دربار میرج ہال میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع بسلسلہ تقسیمِ اسناد کی سیکورٹی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاجس پر انہوں نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے اسلامک ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا رہتا ہےجس میں انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنے زندگی گزارنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں 12 جون 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃا لمدینہ بوائز کے زیرِا ہتمام دربار میرج ہال نزد ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں عظیم الشان اجتماع بسلسلہ تقسیمِ اسناد منعقد کیا جائے گا۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری سنتوں بھرا بیا ن کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کریں گے۔واضح رہے یہ اجتماعِ پاک مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 10 جون 2022ء بروز جمعہ پنجاب پاکستان کے شہر  حافظ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ختمِ قراٰن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک عاشقانِ رسول کو مدرسۃ المدینہ بالغان میں پڑھنے کا ذہن دیا۔بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے مدرسۃ المدینہ بالغان سے قراٰنِ پاک مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ:محمد مکرم عطاری ڈسٹرک ذمہ دار مدرستہ المدینہ بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


10 جون 2022ء بروز جمعہ صوبۂ سندھ کے شہر نوابشاہ معراج سٹی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ بوائز میں فری طبی کیمپ لگایا گیا جس میں نوابشاہ سندھ کے اطباو ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے قاری صاحبان اور بچوں کا فری چیک اپ کیا نیز انہیں ادویات بھی دیں۔

اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ حکیم حسان عطاری نے اطبا اور ڈاکٹروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

بعدازاں اطبا اور ڈاکٹروں نے مدرسۃا لمدینہ میں ماہانہ طبی کیمپ لگانے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام وکلا حضرات کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر وکلا سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور 8 اگست 2019ء کو ہونے والے سانحہ میں جو وکلا شہید ہوئے تھے اُن کے لئے ایصالِ ثواب کا اہتمام کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود وکلا سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی اور وکلا سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کی ڈی آئی جی کوئٹہ پولیس سیّد فدا حسن شاہ سے ان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ڈی آئی جی کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیااور دورے جدید کے تقاضوں کے مطابق ہونے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کی دینی خدمات کے حوالے سے گفتگو کی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


8 جون 2022ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر کراچی (سندھ) میں شعبہ ائمہ مساجد (بیرونِ ملک) کے ذمہ دار  اسلامی بھائیوں کی تربیت کےلئے ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے بیرون ملک میں ائمہ کے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اس مدنی مشورے میں یورپ، یوکے، افریقہ، فار ایسٹ، نیپال، بنگلہ دیش، یو ایس اے، سری لنکا اورآسٹریلیا کے ذمہ داران شریک تھے۔(رپورٹ:شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے حکیم دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام 9 جون 2022ء بروز جمعرات ممبر قومی طبی کونسل حکیم منور شیخ کے مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس دوران نگران شعبہ حكيم حسان عطاری نے’’نماز‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نائب صدر سندھ حکیم پروفیسر صغیر، حکیم عبد الرحمن اور سابقہ ممبر قومی طبی کونسل حکیم فرید فیضی کی مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد آمد ہوئی جہاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپیتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 9 جون 2022ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران محمد حسان عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔بعدازاں ذمہ داران نے ایک طبی کالج کے پرنسپل سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں نیکی کی دعوت پیش کی گئی جس پر انہوں نے فری طبی کیمپ کا انعقاد کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:محسن عطاری مدنی صوبہ سندھ رابطہ برائے ہومیوپتھک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)