ڈپٹی کمشنر اللہ دتہ اور وڑائچ چیف آفیسر
میونسپل کارپوریشن اکرام اللہ سندھو سے ملاقات
پچھلے دنوں ملتان ڈویژن دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی
کمشنر اللہ دتہ، وڑائچ چیف آفیسر میونسپل
کارپوریشن اکرام اللہ سندھو، سیکیورٹی انچارج ٹو ڈی سی میاں امتیاز احمد ، ریڈر ٹو ڈی پی او سمیع اللہ ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی
آفیسر ریسکیو 1122 ندیم نواز ، ڈسٹرکٹ انچارج ایلیٹ فورس غلام نبی بھٹی سے ملاقات کی ۔
دوران ملاقات ان کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی
گئی جس پر افسران نے شرکت کرنے کی نیت کیں۔(رپورٹ : محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ذمہ دار
فدا علی عطاری کی سابق ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ سے ملاقات
9 جون 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دار فدا علی عطاری نے ذمہ داران کےہمراہ سابق ایم پی اے و تحصیل ناظم چوہدری کرم داد واہلہ، ڈی ایس پی
اظہرحسین،اسسٹنٹ کمشنراحمدعلی،ایس ایچ اوسٹی سعد بن سعید ودیگرسیاسی وسماجی شخصیات
سےملاقات کی ۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار ہونےوالے
اجتماع پاک میں شرکت کی دعوت دی
جس پرکثیر عاشقان رسول کے ساتھ ساتھ چوہدری کرم داد واہلہ اپنے دوست احباب سمیت
اجتماع میں شرکت کی ۔ وہاں پر انہیں مکتبۃ
المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”آخری نبی ﷺ کی
پیاری سنت “ تحفے میں پیش کی گئی۔(رپورٹ : شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی
ڈسٹرکٹ خانیوال ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس )
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 8جون2022ء کو کراچی
کے علاقے پی آئی بی کالونی میں علاقائی دورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلامی بہنوں پر انفرادی
کوشش کرتے ہوئے انہیں سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
حاجی شیخ احمد ولی سرکار کے عرس کے موقع پر
مدرسۃ المدینہ کے بچوں کا قرآن خوانی کا اہتمام
9
جون 2022 ء بروز جمعرات پنجاب پاکستان تحصیل
ملکوال شہر میں حضرت حاجی شیخ احمد ولی سرکار رحمۃُ اللہِ علیہ کے عرس کے موقع پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا
گیا جس میں قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس
موقع پر مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں نے صاحبِ مزار کو ایصالِ ثواب کرنے کے لئے
قراٰن خوانی کا اہتمام کیا ساتھ ہی دعا و فاتحہ کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ:دانیال
عطاری پاکستان آفس شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ:محمد مصطفی انیس )
خدمت دین کے ساتھ ساتھ
فلاح انسانیت میں مصروف دعوت اسلامی کی آفاقی تگ و دو کے نتیجے میں اب تک
دنیا کے بےشمار ممالک میں دین کا پیغام افرادی قوت ، مسجد و مدرسہ اور جامعۃ
المدینہ کی صورت میں نظر آرہاہے۔سنتوں کی بہاروں سے عالم شرق وغرب میں بسنے
والے ناصرف مسلمان بلکہ غیر مسلم میں
محظوظ ہورہے ہیں۔ہرنیا دن مطلع عالمی مدنی
مرکز پرعلم دین کی شمع فروزاں کرتا
ہواظاہر ہورہا ہے۔ مدح و ذم سے بےنیازہوکر ہرعطاری اپنے شیخ کے ارشادات کی خوشبو سے معاشرے کو معطر کررہا ہے ۔مرکزشوری کے
ماتحت دینی خدمت پر مامور ہر شعبہ ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے،40 سال قبل مردقلندر
کی صدائے دلنواز سے بلند ہونے کڑھن’’ مجھے
اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ کا احساس اب مختلف اداروں
کی صورت میں محسوس ہورہاہے۔ ۔اس کی ایک مثال شعبہ انفارمیشن ٹیکنولوجی ( I
T) ہے جس نے تھوڑے عرصہ میں
دعوت اسلامی کی علمی خدمات کو ڈیجٹلائز (Digitalize ) کرکے پوری دینا میں تہلکہ مچادیا۔30 سے زائد موبائل ایپلی کیشنز فقط
تبلیغ قرآن وسنت کے سلسلہ میں Develop کی۔انہی Applications میں سے ایک Qurbani Collection App ہے ۔ اس ایپلی کیشن کے
ذریعے وہ مسلمان جو دیار غیر میں بستے ہیں
اور سنت ابراہیمی کی استطاعت رکھنے
کےباوجود ملکی قانون کی وجہ سے سنت
ابراہیمی خود ادا نہیں کرسکتے تو یہ ایپ
ان کو سنت ابراہیمی ادا کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوگی۔اس ایپ کے ذریعے وہ اپنے
جانور کی قربانی کی بکنگ کروا کر سنت
ابراہیمی سنت طریقے سے ادا کرسکیں گے۔
Qurbani
Collection App کی خصوصیات پر ایک نظر ڈالتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اس ایپ میں کیا کچھ پیش
کیا گیاہے ۔
Qurbani Related Media, Books and Fatawa : قربانی کرنا ہر صاحب حیثیت مسلمان پر واجب ہے
اور واجب کی ادائیگی کےلئے مسائل کا
سیکھنا بھی ضروری ہوتا ہے اور خاص کر قربانی کےمعاملے میں توقربانی کے جانور
کےبارے میں معلومات کا ہونا بہت ہی اہم ہوتاہے ۔اسیلئے اس ایپ میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور احکام
قربانی سے متعلق کتابیں فتاوی اور قربانی کا عملی طریقہ سیکھانے کےلئے میڈیا آڈیو
و ویڈیو کی صورت میں بھی دی گئیں ہیں۔
Media and Books Download option: قربانی سے متعلق کتابیں اور میڈیا فائلز وقت
ضرورت کے پیش نظر ڈاؤن لوڈ کرنے کے آپشن کو بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ بنایا گیاہے۔
Fatawa Favorite option: دارالافتاء اہلسنت جو کے ہر موڑ پر امت
مسلمہ کی شریعی رہنمائی کرنے پو مامور ہے اس ایپلی کیشن میں دارالافتاء اہلسنت سے
شائع کردہ قربانی سے متعلق فتاوی پڑھنے کا بھی آپشن موجود ہے۔
Media, Books and Fatwa sharing option : اس ایپلی میں موجود علمی کام
کو دوسروں تک پھیلانے کا آپشن بھی موجود ہے تاکہ نیکی اور خیر کے معاملے میں یوئز
کو بھی ثواب مل سکے۔
ایام اضحیہ یعنی قربانی
کے دن قریب آرہے تو کیوں نا اس ایپلی کیشن کو خوب مسلمانوں میں پروموٹ کیا جائے
تاکہ زیادہ سے زیادہ عاشقان رسول اس ایپ سے مستفید ہوسکیں اور ہم سب اس نیکی کے
کام کی اشاعت میں ثواب کے مستحق ہوجائیں۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت 7جون 2022ء بروز منگل اسلام آباد سٹی میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہو اجس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
ِ پاکستان اسلامی بہن نے ’’سادگی سنت رسول ﷺ‘‘ اس موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی نیز
اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے
جوابات دیئے۔ علاوہ ازیں کارکردگی شیڈول
پر عمل کرنے اور ماتحتوں سے بروقت وصول
کرنے کی ترغیب دلائی نیز تقرریوں کا جائزہ لیکر سابقہ اہداف کا فالو اپ کیا۔
9 جون 2022 ء بروز جمعرات شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت نگران ڈویژن ساہیوال حاجی سرفراز عطاری مدنی اور ڈسٹرکٹ ساہیوال نگران حاجی منیر احمد عطاری نے آر پی او آفس
ساہیوال میں آرپی او طیب حفیظ چیمہ اور
ایس پی عبدالوحید اور دیگر افسران سے
ملاقات کی ۔
دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف اور اس کی دینی خدمات کے حوالے سے بتایا، اس پر انہوں نے دعوت
اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔ آخر میں انہیں امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی کتب تحفے میں دی گئیں۔ (رپورٹ : ذیشان عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
سیالکوٹ میں ڈپٹی کمشنر میثم عباس ، ڈپٹی کمشنر
جنرل مرزا راحیل سے ذمہ داران کی ملاقات
گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر
میثم عباس ، ڈپٹی کمشنر جنرل مرزا راحیل ، ایس پی انوسٹی گیشن ناصر باجوہ ، ڈی ایس
پی ، سی آئی اے عثمان حیدر ، ڈی ایس پی سٹی قیصر امین بٹ، انسپکٹر میاں عارف ، آئی
ٹی انچارچ پولیس ڈیپارٹمنٹ خرم اصغر جعسر اور انسپکٹر محمد نواز سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کے بارے میں بتایا اور ہفتہ وار ہونے
والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گزشتہ دنوں مجلس رابطہ برائے شخصیات صوبہ سندھ
سکھر ڈویژن کے ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس مشورے میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا
اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔مزید ذمہ داران کو کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے
تربیت دی گئی کھالوں
کے بستوں کا وزٹ کرنے اور شخصیات میں دینی کام کا ہدف دیا گیا۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
مبلغ دعوت اسلامی کا نیو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدرآباد فاخر شاکر سے ملاقات
” مسلمانوں کی
خیر خواہی کرنا بھی ایک مبارک عمل ہےاور ایک مسلمان کو نعمت ملنے پر دوسرے مسلمان
کو چاہیئے کہ وہ اس کی حوصلہ افزائی کرے اور اس
کی خوشیوں میں شریک ہو “اسی ضمن میں پچھلے دنوں مبلغ دعوت اسلامی نے نیو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ حیدرآباد
فاخر شاکر سے ملاقات کی اور انہیں نئی
چارج سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔
دورانِ ملاقات مبلغ دعوت اسلامی نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں صوبائی مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی دعوت
دی اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات حیدر آباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے دنوں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے
کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ اور ممبر صوبائی اسمبلی پشین سے کمشنر آفس میں
ملاقات کی۔
اس ملاقات میں ڈویژن نگران کوئٹہ عرفان عطاری ،
صوبائی ذمہ داران غلام محی الدین عطاری، محسن رضا عطاری، مجلس رابطہ ضلع جعفر آباد
کے حاجی امان اللہ عطاری اور مجیب الرحمن عطاری بھی شامل تھے ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے
شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری کی کمشنر کوئٹہ
ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ سے ملاقات
پچھلے دنوں کوئٹہ ، بلوچستان میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمان بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ۔
دوران
ملاقات دعوت اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے
والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے دعوت اسلامی کے کام کو خوب سراہا ۔
اس کے علاوہ رکن شوری نے دعوت اسلامی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کیں ۔اس موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ودیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
Dawateislami