دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جولائی 2022ء بروز منگل کے ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری (رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ) کی پاکستان کے شہر لاڑکانہ میں دھوم سیڈ کمپنی کے سیلز آفیسر مظفر حسین سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار نے سیلز آفیسر کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے بالخصوص ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی تر غیب دلائی جس پر انہوں نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ہر ہفتے ایک گھنٹا مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیت کی۔(رپورٹ:رابط برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


19 جولائی 2022ء بروز منگل جہلم کے مدنی مرکزی فیضانِ مدینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم ڈسٹرکٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز یکم اگست 2022ء کو پلانٹیشن ڈے میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے ذمہ داران کو اخلاص کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے دیگر دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز  پنجاب کے شہر حافظ آباد میں PRO ٹریفک پولیس و انچارج پولیس خدمت مرکز وین محمد ارشد کی اہلیہ کے انتقال پر ڈسٹرکٹ نگران مولانا محمد وسیم عطاری نے ملاقات و تعزیت کی اور محمد ارشد و اہل خانہ کو صبر کی تلقین فرمائی ۔

ڈسٹرکٹ نگران نے مرحومہ کی نماز جنازہ ادا کی اور ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ : محمد مدثر عطاری ، مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت 18جولائی 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر گوجرانولہ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس (مدرسۃ المدینہ) ڈویژن گوجرانولہ کے تمام ڈونیشن بکس ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد فیضان عطاری مدنی (ذیلی شعبے ڈونیشن بکس ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) اور پنجاب سطح کے ذمہ دار محمد جنید عطاری نے ذمہ داران کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت کی اور شعبہ کی ترقی کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کو اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شہریار عطاری سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کوئٹہ میں صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان محمد وقار عطاری نے بلوچستان کے فاریسٹ آفیسر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر TBTTP پروگرام بلوچستان نصر اللہ خان مندوخیل سے ملاقات کی۔

اس دوران دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس پر افسران نے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر مجیب الرحمن عطاری ڈسٹرکٹ جعفر آباد کے رابطہ ذمہ دار بھی ساتھ تھے۔۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ شخصیات عطاری بلوچستان ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


بروز پیر 18 جولائی 2022ء  کو شمس ایڈیشنل سیکریٹری، عباسی ڈپٹی ڈائریکٹر اور زین لغاری ڈپٹی سیکریٹری تینوں افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

دوران ملاقات دارالمدینہ کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی نیز ان کو 12 ماہ کے لئے ماہنامے کی بکنگ بھی دی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور جاوید صبغت اللہ مہر، سیکشن آفیسر مذہبی امور نجیب اللہ اور ایڈمن آفیسر زکوٰۃ و عشر کاشف صدیقی سمیت دیگر افسران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے افسران کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں ذمہ داران نے تمام افسران کو مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی کی مطبوعہ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:محمد یحییٰ عطاری شعبہ رابطہ برائےاوقاف کراچی سٹی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


16جولائی 2022ء  کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات ذمہ دار کی محرم الحرام کے حوالے سے کورنگی میں ڈپٹی کمشنر کورنگی اور ایس پی کورنگی کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام افسران سے ملاقاتیں کیں ۔

٭اسی طرح 17جولائی 2022ء کو ڈی ایم سی کا جدول ہوا جس میں ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ سلیم رضا ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ ظفر خان ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ وہیکل یونس خان ڈپٹی ڈائریکٹر صولڈ ویسٹ کورنگی عرفان صاحب اور دیگر افسران سے ملاقاتیں ہوئیں۔

مبلغ دعوت اسلامی غلام محبوب عطاری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 19 جولائی 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پتوکی میں ذمہ دار ان کے لئے عید ملن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں  شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے والے عاشقان رسول کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تحائف دیئے نیز کثرت کے ساتھ درودپاک پڑھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے لئے پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مرید خان بگٹی کے صاحبزادگان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلع جعفر آباد کے رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران مجیب الرحمن عطاری، غلام حسین عطاری ،حاجی امان اللہ عطاری بھی ساتھ تھے۔

اس موقع پر محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان نے ان کی رہائش گاہ پر دینی حلقہ لگایا جس میں انہوں نے نیکی دعوت پیش کرتے ہوئے آخر میں ڈی ایس پی مرید خان بگٹی کے مسائل اور پریشانیوں کے لئے خصوصی دعا کروائی اور شرکا کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے ۔ ۔(رپورٹ: محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


16 جولائی  2022ء کو لودہراں دعوت اسلامی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کےذمہ دارفداعلی عطاری کی ذمہ داران کےہمراہ ماہرتعلیم MD پاکستان انسٹیٹیوٹ آف نیچرل سائنس(PINS) پروفیسرراناکاشف لطیف سےملاقات ہوئی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے ان کو امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور دعوت اسلامی کے شعبہ جات کےحوالےسےبریف کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ہی انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

٭اسی طرح ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد عمران قریشی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودھا محمد فیصل عباس مانگٹ، پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر محمد شہزاد خان سے ملاقات کی اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی ۔

پاکستان کے شہر لاہور میں واقع جوہر ٹاؤن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عزیز بھٹی ٹاؤن کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں یوسی نگران اور اراکین ٹاؤن مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں سے 12 دینی کاموں کے متعلق مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نےذمہ داران کو چوک درس مہم چلانے اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سمیت دیگر دینی کاموں میں شرکت کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)