دعوت ِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں پاکستان مشاورت اور پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”مسجد کا ادب ضروری ہے“ کے موضوع پر بیان کیا۔

معلومات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے صوبائی نگران و پاکستان سطح کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے کارکردگی شیڈول ، سفرِ شیڈول اور مخصوص شعبہ جات کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نیو سوسائٹیز کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔ بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کے تنظیمی مسائل کا حل بتایا۔

دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور دینِ اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہے جو عالمی سطح پر اپنے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دینی کاموں میں مصروف ہے۔

مئی 2023ء کی کارکردگی کے مطابق سینٹرل افریقہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان جو دینی کام ہوئے اُن کی کارکردگی درج ذیل ہے:

٭مئی 2023ء میں انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:14

٭روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:52

٭بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے والے مدرسۃالمدینہ بالغات کی تعداد:19

٭اِن مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:116

٭اسلامی بہنوں کے لئے منعقد کئے گئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:34

٭اِن اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:443

٭ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:130

٭ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61

٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:220

٭اسلامی بہنوں سے وصول ہونے والے نیک اعمال رسائل کی تعداد:116


19جون 2023ء بروز پیر فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائز کے طلبہ و سرپرست کا بذریعہ انٹرنیٹ سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں دعوت ِاسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں طلبہ کو قربانی جیسی عظیم سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے فضائل بیان کئے ۔

ساتھ ہی ساتھ دعوت اسلامی کی اجتماعی قربانی اور ڈونیٹ قربانی میں حصہ لینے نیز قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے ترغیب ارشاد فرمائی ۔بعد ازاں رکنِ شوریٰ نے طلبہ و سرپرست کو فیضان آن لائن اکیڈمی میں نئے ایڈمیشن کروانے کے حوالے سے اہداف دیئے ۔

اس کے بعد نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز مولانا یاسر عطاری مدنی و نگران شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز سید غلام الیاس عطاری نے مدنی عملے کا مدنی مشورہ لیا جس میں رکنِ شوری ٰکی طرف سے ملنے والے اہداف کو پورا کرنے کے لئے کوشش تیز کرنے کی ترغیب دلائی۔ واضح رہے کہ! اس اجتماع میں فیضان آن لائن اکیڈمی کے پاکستان بھر کی برانچز کے مدنی عملے نے آن لائن شرکت کی۔(رپورٹ : محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


قرآن و سنت  کی تعلیمات عام کرنے کا جذبہ رکھنے والی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ استور گلگت بلتستان کے تعلیمی اداروں میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا۔

جہاں نگران شعبہ تعلیم پاکستان نے ٹیچرز و پرنسپلز صاحبان کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹس کو ضروری علم دین سکھانے، اخلاق و کردار کی تربیت پر فوکس کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے بھر پور تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 21جون بروز بدھ 2023ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ملتان میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور ڈویژن ملتان کارکردگی آفس کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا نیز قربانی کی کھالیں اور رسید بکس کی تقسیم کاری پر گفتگو کی اور قربانی کے تینوں دن شعبہ کارکردگی کے ذمہ داران کو کال سینٹر پر اپنی خدمات سرانجام دینے کی ترغیب دی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دنیا بھر میں دینی کام کرنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے تحت 21جون بروز بدھ2023ء کو جامع مسجد نورانی نیو ناظم آباد نزد غلہ منڈی ملتان میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں موسیٰ پاک ٹاؤن ملتان سٹی کے شعبہ اصلاح اعمال کے ذمہ داران سمیت عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن مشاورت محمد سادات عطاری نے ’’ تہجد کے فضائل‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ مناجات و دعا کا سلسلہ ہوا اس کے بعد عاشقانِ رسول نے سحری کی اور شرکانے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر عمل کرتے ہوئے ذو الحجۃ الحرام کا روزہ بھی رکھا۔ (رپورٹ: قمر الدین عطاری میٹرو سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21جون 2023ء کو عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر حافظ عبدالرؤف عطاری نے ڈویژن کے معلمین و ڈسٹرکٹ ذمہ داران کو 12دینی کاموں بالخصوص ہفتہ وار اجتماع میں اپنے پوائنٹ کے عاشقان رسول کو شرکت کروانے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔

ساتھ ساتھ مدرسۃ المدینہ بالغان مساجد و مارکیٹ میں بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز شعبہ کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید بہتری کے لیے اہداف دیئے اس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں چرم قربانی کے حوالے سے بھی تربیت کا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


21جون2023ء  کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بہاولپور ڈویژن میں جامعۃ المدینہ فار گرلز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن بہاولپور، ڈویژن ملتان اور ڈی جی خان کے ناظم الامور و خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورہ بہاولپور ڈویژن مشاورت کے نگران ڈاکٹر حافظ عبدُالرؤف عطاری و پنجاب ذمہ دار مولانا آصف عطاری مدنی ا ور پاکستان خود کفالت ذمہ دار محبوب عطاری نے لیا۔

ذمہ داران نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ،آئندہ کے اہداف دیئے ، 12دینی کاموں اور اجتماعی قربانی کی کھالوں کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا نیز اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


مؤرخۂ 20جون 2023ء  کو نگران پنجاب ورکن ِ شوریٰ حاجی محمداسلم عطاری نے صوبائی فنانس و ڈویژن ذمہ داران کے ساتھ بہاولپور کے ڈسٹرکٹ رحیم یار خان ، تحصیل لیاقت پور ، خانقاہ شریف، بہاولپور سٹی اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر چشتیاں شریف میں موجود کھالوں کے گودام کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے کھالوں کے گوداموں کے انتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور موسمی حالات کے پیش نظر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے وہاں موجود ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری ڈویژن میڈیا ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


نیکی  کی دعوت دینے کے سلسلے میں نگرانِ ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ سیکریٹری برائے مذہبی امور پاکستان ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات نگرانِ ویلز سید فضیل رضا عطاری نے ڈاکٹر آفتاب اکبر کو پاکستان بھر میں دعوت اسلامی کی مذہبی سرگرمیوں اور تعلیم کو مربوط کرنے کے مختلف طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں FGRF کی طرف سے شروع کئے جانے والے کچھ نئے اقدامات کے بارے میں بتایا جس میں سیکریٹری صاحب کو بھی شرکت کرنے کی دعوت دی اس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان سنتوں بھرا اجتماع صحرائے تھر، سندھ پاکستان میں منعقد ہوا جس میں مقامی  ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

نگرانِ ویلز یوکے سید فضیل رضا عطاری نے’’خاندانی تعلقات کو برقرار رکھنا اور خاندانی رشتوں کو نہ توڑنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا جس میں شرکا کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے صلہ رحمی (رشتے داروں سے حسنِ سلوک) کا ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں  تحصیل ظفروال میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجر ان کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی تاجران نے شرکت کی ۔

سنتوں بھرے اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی نے ’’ایک تاجر کو کیسے ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں شرکا کو 12 دینی کاموں میں حصہ لینے ،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کاذہن دیا جس پر تاجر حضرات نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)