جیکب آباد میں
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 12 دن کا فیضان قرآن وحدیث کورس کا اہتمام
پچھلے دنوں
گڑھی خیرو،ڈسٹرکٹ جیکب آباد میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 12 دن کا فیضان
قرآن وحدیث کورس شروع کیا گیا جس میں کم و بیش 20 طلبۂ کرام نے شرکت کی ۔
اس کورس میں
تحصیل گڑھی خیرو کے نگران و دیگر ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔(رپورٹ: منصور احمد
مدنی ، لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی میں شعبہ مدنی
کورسز و امامت کورس کا مدنی مشورہ
صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ شاہ
رکن عالم کالونی میں شعبہ مدنی کورسز و امامت کورس سمیت ان شعبہ جات کے معلمین کےلئے
مدنی مشورے کا اہتمام کیا گیاجس میں ملک بھر کے امامت کورس و مدرس کورس کرنے والے
طلبۂ کرام نے بھی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے ”رزقِ حلال اور اس کی برکت“ کے موضوع پر سنتوں بھر
ابیان کرتے ہوئے رزق حلال کمانے کی اہمیت اور اس کے تقاضوں کو بیان کیا نیز کمانے
کے حوالے سے اہم ترین جزئیات کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب ”فتاویٰ رضویہ“ سے بیان کیں۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وقتِ اجارہ میں منصب کے مطابق
کاموں کی تکمیل، تدریس و تفتیش کے دوران اچھے انداز میں تربیت کرنے اور دورانِ
وقت اجارہ ذاتی امور سے بچنے کی ترغیب دلائی۔(غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کا نعرہ پودا لگانا ہے درخت بنانا
ہے کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں میٹ اپ ہوا جس میں
شعبہ ایف جی آر ایف سمیت دیگر شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹ اپ میں ترجمانِ دعوتِ اسلامی و مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن مولاناحاجی عبد الحبیب عطاری اور رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے اسلامی بھائیوں سےمختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے شجر کاری مہم کے متعلق اہم امور پر
تبادلۂ خیال کیا اور انہیں اس سال 2022ء میں بھر پور انداز سے شجر کاری منانے کا
ذہن دیا۔
بعدازاں میٹ اپ میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نےاس حوالے سے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیااور احسن طریقے سے شجر کاری میں حصہ
لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 22 جولائی 2022 ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی سے کراچی سٹی ایسٹ ڈسٹرکٹ کی ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا۔
نگران
پاکستان اسلامی بہن نے نگران اسلامی بہنوں کو تربیت کے مدنی پھول بیان کر کے ماتحت ذمہ داران کی تربیت کا ذہن دیا۔ ماہانہ کارکردگی کا تقابل ، سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تقرریوں
کے اہداف دیئے۔
پاکستان
کی صوبہ و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نے نگران
پاکستان، پاکستان کی صوبہ اور ڈویژن نگران
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سفر ی جدول سے متعلق کلام ہوا
نیز سفر ی جدول بنانے والی اسلامی بہن کو Receive
کرنے سے متعلق نکات طے ہوئےاور دیگر مدنی
پھولوں پر تبادلہ خیال کیا۔
23 جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ کفن دفن کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس
میں مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ کراچی کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ شعبہ کفن دفن ذمہ دار عزیر
عطاری نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے غسلِ میت کے متعلق کلام کیا اور طلبۂ
کرام کو شعبے کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ
داران نے وفد کی صورت میں عاشقانِ رسول کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم غوثیہ میں
حاضری دی جہاں انہوں نے مہتمم مولانا طالب
حسین صاحب سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے مہتمم کو دعوتِ اسلامی
کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے کی دعوت دی نیز طلبۂ کرام کو بھی اجتماعِ پاک میں شرکت کروانے کاذہن دیا جس پر مولانا
طالب حسین صاحب نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے اس وفد میں نگران تحصیل مشاورت حافظ اسد عطاری، ناظم جامعہ مولانا
شہزاد مدنی اور تحصیل مشاورت ذمہ دار مولانا افتخار مدنی شامل تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ
بالعلماء سرکاری ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار محمد ظہیر عباس عطاری مدنی کی ڈاکٹر سلیمان مصباحی خادمی
صاحب (خطیب جامع مسجد قباء سیالکوٹ) سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات مصباحی صاحب کو دعوتِ اسلامی کے بیرون ممالک میں
ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی نیز دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی کی ایپلیکیشن
اور مواقیت الصلاۃ ایپلیکیشن کا تعارف کروایا۔
بعدازاں ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی کی درسی کتب کی اشاعت کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے”ماہنامہ فیضان مدینہ“ اور”کنزالمدارس بورڈ پاکستان“ کتاب تحفے میں
پیش کی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ
بالعلماء ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس کے تحت ڈویژن
بہاولپور میں 22جولائی 2022 بروز جمعہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں بہاولپور ڈویژن کی تمام منیجمنٹ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورےمیں شعبہ ڈونیشن بکس صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار محمد زاہد
بغدادی عطاری نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی تربیت کی اور سابقہ ماہ کی کارکردگی کا تقابل جائزہ لیا نیز مزید نئے اہداف کے متعلق گفتگو کی۔
ذمہ دار نے عطیات میں اضافے کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے عطیات میں اضافے کرنے کا طریقہ
بتایا۔اسی طرح ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
مزید صوبائی ذمہ دار نے مدنی قافلوں میں سفر کے
حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر ایک سپر وائزر نے اپنے آپ کو 30 دن کے مدنی
قافلے کےلئے پیش کیا۔(رپورٹ:شہریار
عطاری سوشل میڈیا شعبہ عطیات بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 اور 21جولائی
2022ء بروز بدھ اور جمعرات پاکستان کے شہر ملتان میں واقع مدرسۃ المدینہ بوائز
اشاعت السلام میں شعبہ ڈونیشن بکس (مدرسۃ المدینہ بوائز) کا دو
دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن ملتان، ڈویژن بہاولپور اور ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے تمام عطیات بکس ذمہ
داران نے شرکت کی۔
اس ٹریننگ سیشن میں پنجاب سطح کے ذمہ دار محمد جنید عطاری (ڈونیشن
بکس کے ذیلی شعبہ ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
اس موقع پر شعبہ مدرسۃ المدینہ کے صوبہ پنجاب سمیت خود
کفالت ذمہ دار نے بھی شرکت کی اور شعبےکی
ترقی کے حوالے سے کلام کیا۔(رپورٹ: شہریار عطاری سوشل میڈیا
شعبہ عطیات بکس پنجاب ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستانی کرکٹر شاداب خان کا فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے کا دورہ
پچھلے
دنوں پاکستانی کرکٹر شاداب خان نے اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا۔
نگران
ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے ان کا استقبال کیا اور فیضان مدینہ کا وزٹ
کروایا۔ سید فضیل رضا عطاری نے شاداب خان کو یوکے سمیت دنیا بھر میں دعوت اسلامی
کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں سے آگاہ کیا ۔
آخر
میں شاداب خان کو دعوت اسلامی کی طرف سے مکتبۃ المدینہ کی کتابیں
بھی تحفے میں دی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت 21 جولائی 2022ء بروز
جمعرات صوبۂ سندھ کے شہر سکھر میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سکھر، لاڑکانہ اور ڈیرہ اللہ یار کے جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمین جدول کےلئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے نشست کا انعقاد
کیا گیا۔
اس نشست میں مولانا نواز علی عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان) نے ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے
شعبے کی سابقہ ماہ کی کارگردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے۔
دورانِ مدنی مشورہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی
گئی کہ طلبۂ کرام سے کس طرح 12 دینی کام کروائے جائیں بالخصوص ہفتہ وا رسنتوں
بھرا اجتماع،مدنی مذاکرہ، ہفتہ وار رسالہ، یوم تعطیل اعتکاف پر کلام ہوا جس پر ناظمینِ کرام اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔
اس موقع پر مولانا رضوان مدنی (رکنِ شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز) اور مولانا سعید اللہ مدنی (حیدر آباد 12 دینی کام ذمہ
دار) بھی موجود تھے۔
(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی
ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)