ماہِ ذی الحجۃالحرام میں ہونے والی اجتماعی
قربانی اور قربانی کی کھالوں کےحوالے سے مدنی مشورہ

ماہِ ذی الحجۃالحرام
میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے مختلف دینی کاموں (اجتماعی قربانی، ڈونیٹ قربانی،
قربانی کی کھالیں) کے سلسلے میں ایک
مدنی مشورہ ہوا جس میں اسٹیٹ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے دینی
کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ایک مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ بلیک
ٹاؤن اور شعبہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ بڑی عمر کی
بچیوں کے لئے انگلش اجتماعات کا آغاز کرنے، ماہانہ کفن دفن کے سیشنز منعقد کرنے
اور سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے اہم امو رپر مشاورت ہوئی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرے
اجتماعات میں اعلانات کے ذریعے مدنی مذاکرہ و مدنی چینل دیکھنے کی بھرپور ترغیب
دلانےاور شارٹ کورس سمیت مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔
شعبہ محفلِ نعت للبنات کے حوالے سے مدنی مشورہ،
کراچی سمیت بیرونِ ملک کی ذمہ داران کی شرکت

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ محفلِ نعت للبنات کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں کراچی سٹی کے ٹاؤن سطح
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے براہِ راست
اور بیرونِ ملک کی اسلامی بہنوں نے آن لائن شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اور شعبہ محفلِ نعت انٹرنیشنل افئیر کی رکن نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےشرکا
اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت کا طریقۂ کار بتایا اور اس حوالے سے مدنی پھول پیش کئے۔

گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذریعے
ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس
میں ریجن نگران اور چند شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مئی 2023ء میں یورپین یونین کی اسلامی بہنوں کے
لئے لگنے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

حضورپُرنور صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے کے جذبے کے تحت شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کی جانب سے یورپین یونین کی اسلامی بہنوں کے لئے مئی 2023ء میں لگنے روحانی علاج کے بستوں کی
کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭شعبہ روحانی علاج للبنات
کے تحت لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی
تعداد:02
٭ ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:48
٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:261
٭اورادِ عطاریہ کی تعداد:86
٭ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:25
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:01
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:01
مئی 2023ء میں بریڈفورڈ کی اسلامی بہنوں کے لئے لگنے روحانی علاج کے
بستوں کی کارکردگی

حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے کے جذبے کے تحت شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کی جانب سے بریڈفورڈ کی اسلامی بہنوں کے لئے مئی 2023ء میں لگنے روحانی علاج کے بستوں کی
کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭شعبہ روحانی علاج کے تحت لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01
٭ بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:32
٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:75
٭اورادِ عطاریہ کی تعداد:35
٭ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:32
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:17
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:11
مئی 2023ء میں نارتھ ویسٹ کی اسلامی بہنوں کے
لئے لگنے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

پیارےآقا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے کے جذبے کے تحت شعبہ روحانی
علاج دعوتِ اسلامی کی جانب سے نارتھ ویسٹ
کی اسلامی بہنوں کے لئے مئی 2023ء میں
لگنے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭شعبہ روحانی علاج کے تحت لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:07
٭ان بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:137
٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:283
٭اورادِ عطاریہ کی تعداد:157
٭ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:58
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:64
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:76
مئی 2023ء میں ساؤتھ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے
لئے لگنے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

اللہ پاک کےآخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت ساؤتھ افریقہ کی اسلامی بہنوں کے لئے مئی 2023ء میں لگنےشعبہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی۔
٭شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی تعداد:01
٭بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:56
٭تعویذاتِ عطاریہ کی تعداد:272
٭اورادِ عطاریہ کی تعداد:79
٭ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:115
٭مدنی مذاکرہ دیکھنے / سننے والی اسلامی بہنوں
کی تعداد:15
٭ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:15

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے تحت ٹیسٹ مجلس کی ذمہ دار اسلامی بہن کی سنتِ نکاح کے موقع پر محفلِ نعت
کا انعقاد کیا گیاجس میں بالخصوص صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سمیت دیگر
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس محفلِ نعت میں تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ
مقبول صلی
اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی
کرتے ہوئے اللہ پاک کی نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور شادی کے موقع پر گناہوں سے بچنے کا ذہن
دیا۔بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھولوں سے نوازااور اختتامی دعا کروائی۔
جامعۃالمدینہ گرلز کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم
ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ

لوگوں
کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی دینی و اخلاقی تربیت
کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن میٹنگ ہوئی جس
میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت، جامعۃالمدینہ گرلز کی عالمی و صوبائی سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
بنگلہ دیش میں ہونے والے شعبہ کفن دفن کے لرننگ سیشن میں صاحبزادیِ عطار کی آمد

شعبہ کفن دفن للبنات دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام بنگلہ دیش میں اسلامی بہنوں کے لئے لرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار
اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی خصوصی آمد ہوئی۔
اس موقع پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے شعبے کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ان میں
مزید بہتری لانے اور نظام کے حوالے سے
مدنی پھول دیئے جس پر شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذمہ داران و
مدرسات اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں
گزشتہ روز شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس اور شعبہ گلی
گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ داران و مدرسات
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔
معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تینوں
شعبوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو درپیش مسائل کا حل بتایا ۔
رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید مدارس المدینہ
اور قراٰن ٹیچر کورس کا آغاز کرنے کے لئے اہداف طے کئے جبکہ نمایاں کارکردگی والی اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف
پیش کئے۔بعدازاں شرکا اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔