صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے پاکستان مشاورت
آفس کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں نگران پاکستان مشاورت آفس
اور شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکن ِشوریٰ کو پاکستان مشاورت آفس کا
تعارف کروایا نیز انہوں نے اپنے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے رکن شوریٰ کو بریفنگ دی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ کو بتایا کہ
کس طرح یہ شعبہ تقرری کے کاموں کو انجام دیتا ہے،کیسے اس شعبے کے ذریعے دیگر شعبہ جات کی کارکردگی جمع کی جاتی ہے اور شعبہ جدول کے
ذریعے کس طرح ذمہ داران کا جدول بنایا جاتا ہے۔
بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور نظام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی آراء پیش کیں جس پر ذمہ داران
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق
عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر کی اسلامی بہنوں کو اسلامی تعلیمات سے
آگاہ کرنے اور انہیں فرض علوم سکھانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ایسے اداروں کا
قیام کیا جاتا ہے جس کے ذریعے اسلامی بہنوں کو دینِ اسلام کے بارے میں عقائد و
نظریات بتائے جائیں تاکہ وہ اس حوالے سے
معاشرے کے لوگوں کی اصلاح کر سکیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کےعلاقے ساندہ لاہور میں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت دعوتِ اسلامی کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر میں اسلامی بھائیوں سمیت اسلامی بہنوں
کو بھی اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اُن کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے کے
لئے24 جولائی 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے تحت داتا گنج بخش ٹاؤن لاہور کے
علاقے ابدالی چوک اسلام پورہ میں جامعۃ المدینہ گرلز کا افتتاح کیا گیا۔
دورانِ تقریب دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنی بچیوں کے عقائد کی
حفاظت کرنے کے لئے جامعۃ المدینہ گرلز میں داخلہ دلوانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس افتتاحی تقریب میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ
رسول سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
24 جولائی 2022 ء کو مبلغ دعوت اسلامی نے تحصیل فیروز والا کے علاقے عمر پارک میں چند اہل علاقہ شخصیات کے ساتھ ملاقات کی اس
دوران PMLN کے MNA پیر اشرف رسول اور ان کے معاونین کے ساتھ
بھی ملاقات ہوئی ۔
دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے تعارف کے ساتھ
ساتھ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کیں ۔
مزید ان کو فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی اورمدرسہ
آن لائن کے وزٹ کی دعوت دی اور جمعۃ المبارک کی نماز یہاں آکر ادا کرنے کی دعوت پیش
کی جس پر انہوں نے اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: محمد ناصر عطاری ، ذمہ دار ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔکرام میں تجہیز و تکفین کے حوالے سے مدنی
حلقہ
23 جولائی 2022 ءکو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ ٔ
کرام میں تجہیز و تکفین کے حوالے سے مدنی
حلقہ لگایا گیا ۔
شعبہ کفن دفن رکن مجلس فیضان مدینہ عزیر عطاری
نے ”غسل میت کی فضیلت و اہمیت “کے بارے میں بیان کیا نیز کفن کاٹنے و پہنانے کا طریقہ سکھایا ۔ ساتھ ہی طلبہ کی
دینی واخلاقی اعتبار سے تربیت بھی کی۔(رپورٹ:
عزیر عطاری ، رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
دنیا بھر میں مسجدیں بنانے اورانہیں آباد کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں لاہور کے علاقے شفیق آباد بند روڈ
میں ”جامع مسجد فیض القدس“ کا
افتتاح کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس افتتاحی تقریب میں
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے”مسجدیں
بنانے اور آباد کرنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کو اُس مسجد میں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو شروع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
22
جولائی 2022 ء کو تحصیل کوٹری ، ڈسٹرکٹ جامشورومیں ڈویژن ذمہ دار ڈاکٹر امید علی
عطاری کا دینی کاموں کے سلسلے میں جدول رہا جس میں ہاسپٹل کوٹری میں مریضوں سے
ملاقات اور درس کا اہتمام ہوا نیز مریضوں
کے لئے دعائے شفابھی کی گئی جبکہ ہاسپٹل
کے مینجمنٹ سے ملاقات کی اور انہیں ہاسپٹل میں روحانی علاج بستے کے آغازکے حوالے
سے ذہن سازی کی ۔
اس کے علاوہ
کوٹری میں جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ کے ناظمین و اساتذہ ٔکرام سے ملاقات کی اور
شعبے کے متعلق گفتگو کی نیز شعبے کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ۔(رپورٹ: جنید
عطاری تحصیل ذمہ دار ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اہم ذمہ داران کا
مدنی مشورہ
پچھلے دنوں پاکستان کے شہر
فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور رابطہ برائے خصوصی
شخصیات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نگران شعبہ، صوبائی
اور اوورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےاس مدنی مشورے میں شعبےکی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات
پر کلام کیا۔
دوران ِمدنی
مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے زیادہ سے زیادہ شخصیات کو مدنی قافلے میں سفر کروانے اور ان کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے آن لائن کورسز میں داخلے کروانے کے بارے میں ذمہ داران کی ذہن سازی
کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جن میں
بعض یہ ہیں:
1)شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی صورت میں مختلف کورسز (جس میں عالم کورس، تجوید کورس، طہارت کورس، فیضان
نماز کورس) کروائے جاتے ہیں یہ بھی کسی کی اصلاح کا ایک طریقہ ہے ان میں شخصیات کے داخلے کروائے جائیں۔
پچھلے دنوں
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں معروف عالم دین مولانا عمر فیض قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ
العالیہ نے وزٹ کیا اور مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی
وقار المدینہ عطاری ودیگر ذمہ داران سے
ملاقات کی ۔
رکن شوری نے
مولانا عمر فیض قادری صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو
دعوت اسلامی کی دینی و سماجی کاموں کے
بارے میں بریف کیا اور دیگر شعبہ جات کے بارے میں بھی آگاہی دی نیز فیضان مدینہ میں
قائم شعبہ جات بھی دکھائے ۔( کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
23
جولائی 2022 ء کو جامعۃ المدینہ زینت الاسلام 46 اڈا سرگودھا میں شعبہ کفن دفن کے
تحت سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیاجس میں اڈا سرگودھا کے جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ
کے 46 طلبہ و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔
صوبائی ذمہ
دارشعبہ کفن دفن مولانا لیاقت عطاری مدنی نے شعبہ کفن دفن کا تعارف کروایا اور شعبے
کے تحت ہونیوالے دینی کام تجہیز وتکفین نیز نمازِ جنازہ کے طریقے کے بارے میں
آگاہی دی ۔
اس موقع پر سرکاری ڈویژن ذمہ دار مولانا ارسلان
عطاری مدنی ، پرنسپل آف جامعۃ المدینہ مولانا فضیل رضا عطاری مدنی ، وائس پرنسپل مولانا آصف عطاری مدنی اور مدرسۃ
المدینہ کے قاری بلال عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری مدنی ،پرنسپل آف
جامعۃ المدینہ زینت الاسلام 46 اڈا سرگودھا ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
پاکستان کے شہر لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں جوہر ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں فنانس ڈیپارٹمنٹ، شعبہ مدرسۃ المدینہ بوائز و
گرلز، شعبہ جامعۃ المدینہ بوائز و گرلز، شعبہ ڈونیشن بکس اور شعبہ گھریلو صدقہ بکس
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ جات کے دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر کلام کیا اور شعبہ جات کے اخراجات و
آمدن کا جائزہ لیا نیز ذمہ داران کو آمدن بڑھانے کے سلسلے میں اہداف دیئے جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لاڑکانہ میں
قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت بیان
25
جولائی 2022 ء بروز پیر لاڑکانہ میں قائد عوام یونیورسٹی کے ہاسٹل میں شعبہ تعلیم دعوت
اسلامی کے ڈویژن ذمہ دار مولانا منصور احمد مدنی نے نماز عصر کے بعد یونیورسٹی کے
طلبہ میں سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی ۔
اس کے علاوہ
مولانامنصور نے ہاسٹل کے deputy provost سے ملاقات کی اور دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کا تعارف کروایا نیز
ہفتہ وار اجتماع میں شرکت اور مدنی قافلہ میں سفر کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انہوں
نے آئندہ ماہ3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیت کی۔ (رپورٹ: منصور احمد مدنی ، لاڑکانہ
ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)