ڈسٹرکٹ اٹک، صوبۂ پنجاب کا مدنی مشورہ، مختلف
شعبہ کی ذمہ داران و مدرسات کی شرکت
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ روز کامرہ، ضلع اٹک
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے بیسمنٹ میں ڈسٹرکٹ اٹک، صوبۂ پنجاب کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ قراٰن ٹیچر ٹریننگ کورس اور شعبہ
گلی گلی مدرسۃالمدینہ کی ذمہ داران و مدرسات نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو تینوں
شعبوں کا تعارف بیان کرتے ہوئے اسلامی انہیں درپیش مسائل کا حل بتایا اور تدریس کے حوالے سےاُن کی تربیت و رہنمائی کی۔
علاوہ ازیں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید
مدارس المدینہ اور قراٰن ٹیچر کورس کا آغاز کرنے کے لئے اہداف طے کئے جبکہ نمایاں
کارکردگی والی ذمہ داران و مدرسات کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحائف پیش کئے۔بعدازاں شرکا
اسلامی بہنوں نے اپنی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔