
ضلع لودہراں کے شہر کہروڑپکا میں قائم ریسکیو آفس میں پچھلے دنوں 7 دن پر
مشتمل فیضانِ نماز کورس منعقد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ساجد عطاری
نے اسٹیشن انچارج ریسکیو آفیسر محمد ارشد سمیت دیگر جوانوں کی تربیت کی۔
معلومات کے مطابق کورس کے آخری دن شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ڈویژنل ذمہ دار فدا علی عطاری نے بیان کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی
کے دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی۔

وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد زون 1 سیکٹر جی8 میں
قائم دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃُ المدینہ بوائز صدیق اکبر میں طلبائے کرام کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا۔
مدنی مشورے میں نگرانِ زون مشاورت سید انس عطاری نے تنظیمی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر طلبائے
کرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام رائج کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ رجھانہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ رہا جس میں شعبے کے دینی کام میں مزید بہتری لانے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق نگران ڈسٹرکٹ
مشاورت قاری محمد عمر عطاری نے شعبے کے ذمہ داران سے سابقہ دینی کاموں کے شیڈول کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے
کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ قربانی
کی کھالیں بھر پور انداز سے جمع کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خیالات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی
ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جھنگ سٹی میں شعبے کے کام کی بہتری
پر مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے ذمہ
داران نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار محمد عدنان ساجد عطاری نے شعبے کے سابقہ دینی کام کا جائزہ لیا اور مزید بہتری لانے کا ذہن
دیا نیز ذمہ داران کو اوراقِ مقدسہ کے ادب اور تحفظ کے
بارے میں مدنی پھول دیئے اور شعبہ اوراقِ
مقدسہ کے تحفظ کے لئے مزید نئے اقدامات کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے اہداف دیئے جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:
اللہ دتہ عطاری فیصل آباد سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جامع مسجد
فاطمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں فیضان نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع

22جون 2023ء کو شعبہ مدنی کورسز ڈسٹرکٹ ملیر۔ 2کی جامع
مسجد فاطمہ شاہ لطیف ٹاؤن میں 7دن پر
مشتمل فیضانِ نماز کورس (رہائشی) کے
اختتام پر تقسیم اسناد اجتماع کا انعقاد ہوا۔
شعبہ کے سٹی ذمہ دار محمد صابر عطاری نے بیان کیا جس
میں اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کام
کرنے کا ذہن دیا جبکہ اختتام پر ڈسٹرکٹ نگران سید فضیل عطاری نے شرکا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں اسناد تقسیم کیں۔(رپورٹ: محمد
صابر عطاری شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

18
سے 24جون 2023ء تک شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی کے
آٹھوں ڈسٹرکٹ میں میٹ اپ کا سلسلہ ہوا جس میں نگران شعبہ قاری سعید
عطاری نے مختلف علاقوں میں جاجا کر شعبے کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔
دورانِ
تربیت قاری سعید عطاری نے معلمین کو کورسز میں جدید ٹولز کے استعمال اور دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے اپڈیٹ
رہنے کا ذہن دیا نیز پروفیشنل تک یہ معلومات شیئر کرنے اور ان میں کورسز کروانے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی
بھائیوں نے مذکورہ مدنی پھولوں پر عمل پیرا ہونے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد
صابر عطاری شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے تحت ڈسٹرکٹ کیماڑی وزیر منشن
صدام چوک میں قائم جامع مسجد گلزارِ مدینہ
میں 7 دن پر مشتمل رہائشی فیضانِ نماز کورس کے اختتام پر تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا ۔
اس
موقع پر نگرانِ شعبہ پاکستان قاری سعید
عطاری نے ’’ نماز کے فضائل‘‘
کےموضوع پر بیان کیا اور شرکا کو
مزید فرض علوم پر مشتمل کورسز کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں کورس کرنے والے عاشقان رسول میں اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ: محمد
صابر عطاری شعبہ مدنی کورسز کراچی سٹی ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دنیا
بھر میں دینی کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام 23 جون 2023ء کو لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبے کے
ڈسٹرکٹ ذمہ داران نے شرکت کی ۔
صوبائی
ذمہ دار مستنصر عطاری نے ذمہ داران کی تربیت
کرتے ہوئے انہیں کورسز کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور جزوقتی کورسز سے رہائشی
کورسز تیار کرنے کا ہدف دیاجس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: محمد ابوبکر عطاری ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

26،25،24جون
2023ء بروز جمعہ ہفتہ ، اتوار دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کی
جانب سے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ایبٹ آباد میں تین دن کا
روحانی علاج کورس ہوا جس میں ہزارہ ڈویژن کے عاشقانِ رسول نے کورس کرنے کی سعادت حاصل کی۔
معلم
محمد طارق محمود عطاری نے کورس میں شریک
اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انھیں تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے مختلف امور پر رہنمائی دی۔
دم
کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ نیز اس کی احتیاطیں
بتائیں ۔اس کے علاوہ شعبے کے حوالے سے اپڈیٹس
بیان کیں، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا اور اُمّت کی غمخواری کا جذبہ دلایا۔ (رپورٹ: سمیر علی
آفس ذمہ دار،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

رنمل
شریف تحصیل پھالیہ میں حضرت حاجی محمد نوشہ گنج بخش قادری رحمہ اللہ علیہ
کے
380واں، سالانہ عرس کے موقع پر دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مزارات اولیا کے تحت وہاں
دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں مختلف
کورسز ، سیکھنے سکھانے کے حلقے، قرآن خوانی، اجتماع ذکر ونعت اور مدنی قافلوں
کا جدول رہا۔
اس کے علاوہ عرس شریف کے
موقع پر مزار شریف کے احاطے میں ہفتہ وار اجتماع بھی منعقد کیا گیا جس میں تحصیل منڈی بہاؤالدین کے نگران اسلامی بھائی نے بیان
کیا جس میں شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی
ماحول سے وابستہ ہونے اور مدنی قافلوں میں سفر
کرنے کی دعوت دی گئی۔اس موقع پر شعبہ مزاراتِ اولیا پنجاب کے صوبائی ذمہ دار،تحصیل نگران اور مبلغین
بھی موجود تھے ۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ بالعلماء کے ذمہ دار قاری وسیم
عطاری اور مولانا خالد عطاری
مدنی نے مولانا رئیس قادری صاحب ( امام و خطیب غوثیہ
مسجد)
،مولانا ریاست چشتی صاحب اور مولانا رئیس عباسی صاحب سے
ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران
نےائمہ کرام کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوت اسلامی کے علمی و
دینی کاوشوں کے بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوت اسلامی
کو سراہا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں شعبہ رابطہ بالعلماء دعوتِ اسلامی کی
جانب سے شعبے کے ذمہ دار قاری وسیم عطاری اور مولانا خالدعطاری
مدنی نے گھوئی مری میں فیاض احمدنقشبندی صاحب (مہتمم
جامعہ غوثیہ تجویدالقرآن) جبکہ مری میں محمدعمران قادری صاحب (امام
و خطیب جامع مسجدمدینہ ) اور مری
شہر بہارہ کہو میں مولانا نویدسیالوی صاحب سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں ذمہ داران نے علمائے کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی وفلاحی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز انہیں جامعۃ المدینہ بوائز ا ورمدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کا وزٹ
کرنے کی دعوتیں پیش کیں جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے کاموں کو سراہا اور ہر
طرح کے تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)