پنجاب  کے شہر سرگودھا ڈویژن میں پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے سیاسی شخصیت بزنس ٹائیکون مہر انصر عباس ہرل سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر ان کو حج سے واپسی پر مبارکباد دیتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیں ۔ مزید ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے  دنوں جی ٹی روڈ مریدکے ڈسٹرکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں ایم پی اے چوہدری خرم اعجاز نے شرکت کی۔

تحصیل ذمہ دار اور تحصیل نگران سے ملاقات ہوئی انہوں نے خرم اعجاز کو دعوت اسلامی کے دینی کام کے بارے میں بتاتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو ہونے والی شجر کاری مہم کے بارے میں آگاہی دی نیز ان کو اس میں حصہ لینے اور پودا لگانا کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: قاری جاوید عطاری شعبہ رابط برائے شخصیات ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


پچھلے دنوں   لاہور میں دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار حافظ محمد قربان عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر راشد منہاس سےان کے آفس میں ملاقات کی۔

محمد لیاقت عطاری اورمحمدشہزاد مدنی نے ڈائریکٹر میڈیا ڈیپارٹمنٹ لاہور کے ہمراہ ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئر راشد منہاس سےان کے آفس میں ملاقات کی۔

٭اسی طرح سماء نیوز چینل کے اینکر پرسن شعیب بٹ، برانڈ ایمبیسڈر محمد حسیب، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس محمد ندیم، سپرنٹنڈنٹ زبیر عالم اینٹی نارکوٹکس فورس سے ذمہ داران دعوت اسلامی کی ملاقات ہوئی۔ ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بتایا۔

٭مزید برگیڈیئر راشد منہاس کو دعوت اسلامی کی پریزنٹیشن دکھائی اور ایف جی آر ایف کی ویلفیئر ڈویژن کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ آخر میں وفد نے صوبائی مدنی مرکز وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر انہوں نے جوہر ٹاؤن کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی نیت کرتے ہوئے اگلے دو دن کے جدول کیplanning کی۔


پچھلے  دنوں تحصیل فیروز والا میں PMLN کے MPA پیر اشرف رسول اور ان کےا سٹاف کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے 12دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

مزید فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی اور مدرسۃ المدینہ آن لائن کے وزٹ کی دعوت پیش کی جس پر Mpa پیر اشرف رسول نے جمعہ کے دن آنے کی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد رضوان عطاری شعبہ رابط برائے شخصیات تحصیل فیروز والا ڈسٹرکٹ شیخوپورہ لاہور ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں   مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ونگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات پاکستان کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ فرمایا۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے لئے شرکا کو اپڈیٹ نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 


گزشتہ روز  سیالکوٹ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی ڈسٹرکٹ انچارج فرنٹ ڈیسک پولیس ڈیپارٹمنٹ اینڈ آئی ٹی انچارچ خرم اصغر جعسر سے ملاقات ہوئی جس میں ڈی ایس پی سٹی سیالکوٹ قیصر امین بٹ بھی موجود تھے۔

رکن شوریٰ نے شخصیات کو ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہیں یکم اگست 2022ء کو پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شجر کاری کرنے کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ: رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دعوت اسلامی  کے تحت 23 جولائی 2022ء کو نگران شعبہ رابطہ برائے شخصیات حافظ محمد قربان عطاری اور صوبائی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات محمد لیاقت عطاری کا فیصل آباد میں دینی کام کے سلسلوں میں جدول ہوا۔

اس موقع پر ذمہ داران نے ڈویژنل کمشنر فیصل آباد محمد زاھد ،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ایوب خان بلوچ،ڈسٹرکٹ آفیسر اسپیشل برانچ رانا غلام شبیر احمد خان اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رائے نعیم اللہ بھٹی سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات اہم معاملات پر مشاورت ہوئی اور یکم اگست2022ء کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں منائی جانے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے انہیں آگاہی دی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد، کانٹینٹ: رمضان رضا)


گزشتہ دنوں  ایس ایچ او جام اعجاز لاڑ نے خان پور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تعاون سے پودہ لگایا۔

اس موقع پر رکن شوری نے ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاوشوں پر ان کو بریف کیا جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: اقبال عطاری ڈویژن بہاولپور، کانٹینٹ: رمضان رضا)


پچھلے  دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ڈی ایس پی آفس سرگودھا میں سیکھنے سکھانے کے حلقہ کا انعقاد ہوا جس میں ڈی ایس پی سرگودھا صدر رائے احسان الہی کھرل، ایس ایچ او عطاء شہید، تھانہ انسپکٹر اختر نیازی، ایس ایچ او سرگودھا صدر ظفر حسین شاہ ودیگر کی شرکت ہوئی۔

صوبائی صدر کوآرڈینیٹر بلوچستان محمد وقار عطاری نے شرکا کو دین اسلام پر آسانی سے عمل کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور انہیں مدنی مرکز فیضان مدینہ وزٹ کرنے کی نیت کروائی۔(رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ سرگودھا ڈویژن، کانٹینٹ: رمضان رضا)


گزشتہ دنوں صوبائی ذمہ دار  رجب علی عطاری کا پشاور کے جدول کے دوران شعبہ اطراف علاقے کے ذمہ داران اور ڈسٹرکٹ نگران کے درمیان تربیتی سیشن ہواجس میں ذمہ داران و نگران اسلامی بھائیوں کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کا تعارف پیش کیاگیا۔

اس شعبہ کی کاوشوں کے حوالے سے بتایا اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے دینی کام کرنے کے متعلق تربیت کی کہ کس طرح گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور شخصیات میں کام کیا جاسکتا ہے۔

مزید ذمہ داران کو important points دئیے جن کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور دین کے پیغام کو کس طرح منظم انداز سے عام کرسکتے ہیں۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات سگ عطار احمد رضا مدنی3، کانٹینٹ: رمضان رضا)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت ذمہ دارا سلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ سٹی تھانہ نیکاپورا کے ایس ایچ او ریاض باجوہ سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کا تعارف کروایا اور انہیں یکم اگست 2022ء کو پودے لگانے کی ترغیب دی۔

٭اسی طرح ذمہ داران دعوت اسلامی نے سیالکوٹ کے پسرور روڈ پر واقع آر ایم ایچ ہاسپٹل کے آنر ڈاکٹر فہد سے ملاقات کی اور انہیں یکم اگست 2022ء کو ہونے والی پلان ٹیشن کے حوالے سے بتایا جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مزید ان کو جلد مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

٭ دوسری طرف تحصیل پسرور سٹی میں ایک مارکیٹ اونر سے ملاقات کا سلسلہ ہوا۔ذمہ داران نے ان کو بھی پودے لگانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیتیں کروائیں۔


گزشتہ روز  سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ انچارج فرنٹ ڈیسک پولیس خرم اصغر جعسر نے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سے اُن کے گھر پر ملاقات کی اور حج کی مبارک باد دی ۔

بعد میں انچارج اسپیشل برانچ تھانہ رنگپورہ محمد بوٹا کے گھر ان کی والدہ کی وفات پر اس سے تعزیت کی اور ایس ایچ او تھانہ نیکا پورہ انسپکٹر ریاض باجوہ سے ملاقات کی۔

٭دوسری جانب 22جولائی 2022ء بروز جمعہ بہاولپور میں صدر پریس کلب علی ہاشمی کو صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد دی نیز ڈویزنل فاریسٹ آفس میں شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی۔(رپورٹ: اقبال عطاری بہاولپور، کانٹینٹ: رمضان رضا)