گزشتہ روز فیروز پورروڈ، لاہور میں شعبہ تعلیم کے
تحت Aspire
College” “میں پروفیسرز کے لئے ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیاجس میں کالج کے ہیڈز ،
پروفیسرز و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی ۔
اس سیمینار
میں نگران شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے
”characteristics of a good teacher “ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے نیز دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا
ذہن دیا نیز پروفیسرز کو ”characteristics
of a good teacher “ پر تحائف و ایوارڈبھی دیئے گئے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں
گوجرانوالہ میں احیائے سنت و نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے لئے عاشقان رسول کا مدنی
قافلہ مختلف مقامات کا سفر کیااور نیکی کی
دعوت پیش کی ۔
مدنی قافلے میں عاشقان رسول نے لوگوں کی اصلاح
کے لئے مسجد درس ، چوک درس دیئے اور علاقے کے اسلامی بھائیوں سے بھی ملاقات کی نیز
مدنی قافلے کے اسلامی بھائیوں نے ” Numl ICT, UET
Peshawar, UOL ICT, Punjab University Lahore “کے ہیڈز اور فیکلٹی ممبران کے ساتھ ملاقات کی اور
انہیں اجتماعات و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔
اس کے علاوہ Islamia University Islamabad,
UOL ICT” “کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ ٹریننگ سیشنز
اور کورسز کا بھی سلسلہ ہوا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
28 جولائی 2022ء بروز جمعرات ذمہ داران نے سیکرٹری انوائرمنٹ ڈیپارٹمنٹ (KPK PS) نعیم خان اور صفدر خان سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی
عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات سےآگاہ کیابالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت
ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس میں تعاون کا ذہن دیا ۔اس کے
علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شجر کاری کے لئے MOU
اپلیکشن جمع کروائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
آج رات ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا، امیر
اہلسنت مدنی پھول ارشار فرمائیں گے
دینِ
اسلام کا بنیادی مقصد نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے منع کرنا ہے، اسی مقصد پرہمارے
نبی پاک ﷺ، تمام صحابہ کرام رضی اللہُ عنہم اور اولیائے کرام رحمۃُ
اللہِ علیہم نے اپنی زندگی گزاردی۔
اسی
مقصد پر عمل کرنے کے لئے آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہفتہ وار
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا جس میں شیخ طریقت امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ علم
و حکمت بھر پور مدنی پھول ارشاد فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی درخوست ہے۔
میٹروپولیٹن
حیدرآباد میں مختلف مقامات پر ”فیضان قرآن وحدیث کورس “ کا آغاز
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت پچھلے دنوں میٹروپولیٹن حیدرآباد میں مختلف مقامات پر
”فیضان قرآن وحدیث کورس “ کا آغاز کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ابتداءً کورس کی بنیادی
چیزیں بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور
انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے شرکائے کورس کو دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم
حیدرآباد ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
آج دوپہر سے فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع شروع
ہونے جارہا ہے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 30 جولائی دوپہر 3:00 بجے سے 31 جولائی 2022ء کے شام 5:00
بجے تک عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پروفیشنلز اجتماع منعقد ہونے جارہا
ہے جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات افراد شریک ہونگے۔
تمام
پروفیشنلز حضرات 30جولائی 2022ء کی رات ہونے والے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شریک
ہوکر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کےمدنی پھولوں
سے فیض یاب ہونگے۔
اس اجتماع
میں نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ،
استاذ الحدیث حاجی مولانا محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ،
اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد اطہر عطاری، حاجی محمد امین
عطاری اور نگران شعبہ پروفیشنل محمدثوبان عطاری وقتاً فوقتاً سنتوں بھرے بیانات
فرمائیں گے۔
ٹنڈو الہ یار میں ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع،
روحانی علاج بستے کا انعقاد
28 جولائی 2022ء بروز جمعرات عاشقانِ رسول کی
تربیت کرنے اور انہیں بزرگانِ دینِ کی شان و عظمت سے آگاہ کرنے کے لئے مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ ٹنڈو الہ یار میں دعوتِ اسلامی کے
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں نصرپور،عثمان شاہ ہڑی اور ٹنڈوالہ یار کے مختلف
علاقوں سے کثیر تعدادمیں عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ
ڈسٹرکٹ سیّد فضیل عطاری نے ” شان فاروق اعظم رضی اللہ عنہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
دورانِ بیان مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے اجتماع کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا
رکیا۔
بعد اجتماع امت کی غمخواری کے لئے شعبہ روحانی علاج دعوتِ اسلامی کے تحت بستہ
لگایا گیا جس میں عاشقانِ رسول کے مسائل کے لئے انہیں تعویذاتِ عطاریہ دیا گیا اور سمائل کے حل کے لئے کاٹ بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:ڈاکٹر عادل ڈسٹرکٹ ذمہ دار
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سرگودھا شہر کے مختلف اطبا سے ملاقات، سیکھنے
سکھانے کے حلقوں کا انعقاد
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
حکیم کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے پاکستان کے شہر سرگودھا میں واقع آستانہ
فضل القادر طبیہ کالج کا وزٹ کیا اور وہاں موجود اطبا حضرات سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے کالج میں سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اطبا اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی خدمات کے بارےمیں بتایا۔
بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شہر کے مختلف
اطبا حضرات سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کی
ترغیب دلائی جس پر اطبا نے اچھی اچھی نیتیں کیں اس موقع پر صوبائی، ڈویژن اور سٹی
ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے حکیم، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 29 جولائی 2022ء بروز جمعہ
کراچی شہر کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں قائم شعبہ مکتبۃ المدینہ کے ہیڈ آفس میں
میٹنگ ہوئی جس میں شعبے کے اہم ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا
حاجی عبد الحبیب عطاری نےشعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف اہم نکات پر گفتگو کی۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ حاجی فیاض عطاری نے
رکنِ شوریٰ کو شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے میٹنگ میں
شریک اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا اور احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سلیم عطاری معاون
نگران شعبہ مکتبہ المدینہ ہیڈ آفس کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم محرم الحرام
اتوار کو ہوگی،ذرائع رویت ہلال کمیٹی
پاکستان
تفصیلات کے مطابق محرم
الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 9 اگست کو ہوگا،ملک کے کسی حصے سے چاند
نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم محرم الحرام اتوار کو ہوگی۔ اسلامی
سال 1444 ہجری کے پہلے مہینے محرم الحرام 1444ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت
ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہواجبکہ زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے متعلقہ
دفاتر میں ہوئے، تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے
چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اس حوالے سے رؤیتِ ہلال کمیٹی کے رکن مفتی علی اصغر عطاری مدنی صاحب کا اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”سائنسی اعتبار سے تو آج چاند نظر آنے کے امکانات تھےلیکن ملک کااکثر حصہ ابر آلود ہے، مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی لہذا بروز اتوار 31 جولائی کو یکم محرم الحرام ہے۔مفتی علی اصغر“
28 جولائی 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے
تحت رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے D.J.C کمپنی (Ali akbar gurop) کے سیلز آفیسر نواب علی ابڑو سے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات ڈویژن ذمہ دار خالد حسین عطاری نے
آفیسر کو دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں
بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بعدازاں ڈویژن ذمہ دار نے انہیں دعوتِ اسلامی
کےتحت ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:رابطہ برائے ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جولائی 2022ء بروز بدھ پھولنگر شہر کی ریسکیو
1122 کے آفس میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی
گئی۔
دورانِ حلقہ شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ قصور ذمہ
دار محمد دانش تفسیر عطاری نے وہاں موجود
اسلامی بھائیوں کو نمازِ جنازہ کے مسائل
سمیت اس کا عملی طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔آخر میں ریسکیو آفس کے
عاشقان رسول نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)