پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد عابد، سی پی او دفتر میں ایس ایس پی محمد افضل، ایس پی سٹی محمد ارسلان، کارپوریشن آفیسر گلزار اور 1122 کے آفیسر حنیف شامل تھے۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے یکم اگست کو ہونے والی شجرکاری کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا جس پر افسران نے اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


29 جولائی 2022ء کو دعوت اسلامی کے تحت ایسپائر گروپ آف کالجز ، فیروز پور کیمپس لاہور میں شجر کاری کا سلسلہ ہوا۔  شجر کاری میں نگران مجلس شعبہ تعلیم عبد الوہاب عطاری نے انتظامیہ کے ساتھ مل کر پودے لگائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو سرسبز بنانے اور خدمت انسانیت کے خاطر”دعوت اسلامی“ یکم اگست 2022ء کو ”یوم شجر کاری“ منانے جارہی ہے۔ تمام عاشقان رسول سے درخواست ہے کہ اس فلاحی کام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رندسے ملاقات کی اور 2 اگست 2022ء کو کلیم شہید پارک میں شجرکاری کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے ریجنل سیکورٹی انچارج محمد اقبال اور چارج ہولڈر ڈسٹرکٹ سیکورٹی انچارج خورشید احمد سے ملاقات کرتے ہوئے شجرکاری مہم سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

اسی طرح ذمہ دار ان نے ایڈمن ایمرجنسی ڈاکٹر بابر، ایف آئی سی Hospital کے ایم ایس ڈاکٹر سجاد اور کرنل ریٹائرڈ سیکورٹی انچارج سے ملاقات کی اور یکم اگست 2022ء کو Hospital میں شجرکاری کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا نعرہ پودہ لگانا ہے درخت بنانا ہے پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے صوبے خیبر پختونخواہ میں رواں سال 2022ء میں پہلی مرتبہ شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق شعبہ رابطہ برائے شخصیات اور شعبہ ایف جی آر ایف کےذمہ داران کی کوشش سے صوبائی سطح پر پلانٹیشن (شجرکاری)کے حوالے سے ایپلیکیشن منظور ہوگئی ہے نیز KPK کے تمام ڈویژنل Conservator کو اس حوالے سے تعاون اور کام کےلئے آگاہ کردیا گیا ہے۔کے پی کے میں دعوتِ اسلامی کے تمام ذمہ دار اسلامی بھائی پچھلے سال کی طرح اس سال بھی بھر پور انداز میں شجرکاری مہم میں حصہ لیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 جولائی 2022ء کو دینی و فلاحی تنظیم دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پلانٹیشن کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی یوٹیوبرز YouTubers اور شعبے کے متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

ترجمان دعوت اسلامی حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے تقریب سے خطاب کیا اور شجر کاری کے متعلق بریفنگ دی۔

تقریب کے اختتام پر یوٹیوبرز YouTubers نے مولانا عبد الحبیب عطاری کے ساتھ مل کر جھیل پارک میں شجر کاری کرتے ہوئے پودے لگائے۔


پچھلے دنوں پاکستان کے صوبۂ بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈپٹی پروجیکٹ ڈائریکٹر TBTTP (Ten billion Trees Tsunami programمنصور جعفر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے ڈائریکٹر کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو ہونے والی شجر کاری کے حوالے اسے بریفنگ دی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 جولائی 2022ء بروز جمعرات ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ایڈیشنل IGP جیل خانہ جات محمد ماجد اور ایڈیشنل IGP PA صدام خان شامل تھے۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص FGRF کا تعارف کروایا اور صوبہ KPK کے تمام جیلوں میں شجرکاری کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی جس میں مختلف موضوعات پر کلام ہوا۔بعدازاں افسران نے شجرکاری میں بھر پورتعاون کی یقین دہانی کروائی جس پر ذمہ داران نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ تعلیم ، ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن ذمہ دار سمیت لاہور کے بڑے تعلیمی اداروں کے ہیڈز نے شرکت کی ۔

نگران شعبہ تعلیم نے مدنی مشورے میں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ”فیضان قرآن وحدیث کورس “ کے حوالے سے گفتگو کی اور انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ 8،9،10محرم الحرام کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


30 جولائی 2022ء کی شب غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد ہوا جو طلوع سحر تک جاری رہا۔  خانہ کعبہ کے غلاف کو کئی دہائیوں سے ہر سال ذوالحجۃ الحرام میں حج کے موقع پر 9 تاریخ کو تبدیل کیا جاتا رہا ہے۔تاہم اس روایت میں تبدیلی لائی گئی اور رواں سال یہ تقریب نئے اسلامی سال کے آغاز پر یکم محرم الحرام 1444ھ کو منعقد کی گئی۔

مسجد الحرام میں موجود سینکڑوں عازمین نے غلاف کعبہ کی تبدیلی کا روح پرور منظردیکھا اوردعائیں کیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی میں کلید بردار کعبہ، منتظمین ، حکام اعلیٰ اورغلاف ساز کسوہ فیکٹری کے منتظمین سمیت 200 سے زائد ماہرین اورتربیت یافتہ کارکنوں نے حصہ لیا۔

10 ذوالحجہ 1443ھ کو حکام اعلیٰ کی جانب سے غلاف کعبہ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا تھا۔

غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل:

کسوہ کمپلیکس کے شعبہ جات میں لانڈری اور آٹومیٹک ویونگ ڈیپارٹمنٹ، مینوئل ویونگ ڈیپارٹمنٹ، پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ، بیلٹ ڈیپارٹمنٹ اور گولڈ تھریڈ ڈیپارٹمنٹ، غلاف کی سلائی اوراسمبلنگ سیکشن شامل ہیں جہاں دنیا کی سب سے بڑی کمپیوٹرائزڈ سلائی مشین موجود ہے۔

غلاف کعبہ مجموعی طور پر16 ٹکڑوں پرمشتمل ہوتا ہے۔ کسوہ کی لمبائی 50 فٹ اور چوڑائی 35 سے 40 فٹ ہے۔ غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے اور اس کی تیاری میں 25 ملین ریال لاگت آتی ہے جس کے بعد اس غلاف کو دنیا کا مہنگا ترین غلاف ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

غلاف کعبہ میں تقریباً 700 کلو گرام خالص ریشم، 300 کلو گرام کاٹن، 100 کلوگرام چاندی کا دھاگہ اور 120 کلوگرام چاندی کے تار کا استعمال کیا جاتا ہے۔

سونے اور چاندی کے دھاگوں سے کڑھائی کی جاتی ہے، جہاں کعبہ پر سونے کے ٹکڑوں کی تعداد 54 ٹکڑوں تک ہے، کمپلیکس میں ”سونے اور چاندی کی کڑھائی“ کہلانے والے خصوصی حصے میں استعمال کرتے ہوئے 120 کلو گرام سونا استعمال ہوتا ہے۔100 کلو گرام پینٹ شدہ چاندی استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ غلاف کعبہ کے کپڑے میں 760 کلو گرام خالص ریشم استعمال کیا جاتا ہے۔


دعوت اسلامی کے تحت گزشتہ روز  نگران مجلس شعبہ تعلیم کی لاہور میں شخصیات سے ملاقات ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق نگران مجلس شعبہ تعلیم نے لاہور کے ”unique group of academies“ کے ڈائریکٹر ، پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

نگران مجلس نے دعوت اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے تحت 28 جولائی 2022ء بروز جمعرات صوبۂ خیبر پختونخواہ کے ڈی سی آفس پشاور کا شیڈول رہا جہاں ذمہ داران نے پبلک ریلیشن آفیسر ساجد خان سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے آفیسر کی جانب سے ہونے والے تعاون پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

آخر میں ذمہ داران نے آفیسر کو مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ کُتُب و رسائل تحفے میں دیئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت ڈسٹرکٹ نوشہرہ  میں ”فیضان قرآن و حدیث کورس “کے اختتام پر تجہیز و تکفین اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں مبلغ دعوت اسلامی نے تجہیز و تکفین کے بنیادی مسائل پر گفتگو کی اور کفن کاٹنے و پہنانے کا مسنون طریقہ پریکٹیکل کر کے دکھا یا نیز حاضرین کو دعوت اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)