دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 جولائی 2022ء بروز جمعرات الٰہ آباد شہر کے علاقے شہزادہ گرین میں واقع جامعۃ المدینہ بوائز میں کفن دفن کے حوالے سے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اس نشست میں شعبہ کفن دفن کے ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے شرکا کو کفن دفن کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کے متعلق تربیت کی۔بعدازاں ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے لئے جامعۃ المدینہ بوائز کی 5 رکنی مجلس کفن دفن بنائی۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد مدینہ ٹاؤن میں واقع جامعۃ المدینہ بوائزکے دورۂ حدیث شریف اور تخصصات کے طلبۂ کرام کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں حاضری ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کے درمیان ”امیر ِاہلِ سنت کی دوران امامت دینی خدمات“ کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ امیر ِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے کس طرح امامت کے ساتھ دینی کام کیا، جب کوئی مقتدی بیمار ہو جاتا تو امیر ِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ تیمارداری کے لئے تشریف لے جاتے یا کسی کی وفات ہوتی تو تعزیت فرماتے، ہمیشہ مقتدیوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے ان کو نماز، وضو،غسل اور دیگر ضروری مسائل بھی سکھاتے رہتے تھے۔

نگران پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ امامت کروانے اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دیگر کورسز میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینے کے بارے میں کلام کیا اور دیگر عاشقان رسول کو درس نظامی، حفظ ِ قراٰن، فیضان آن لائن اکیڈمی سمیت دیگر کورسز میں داخل کروانے کے بارے میں ذہن سازی کی۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے بتایا کہ ایک امام کو معاشرے میں کس طر ح رہنا چاہیے۔دورانِ بیان تجدید بیعت کا بھی سلسلہ ہوا اور طلبۂ کرام کو سلسلہ ٔ قادریہ رضویہ عطاریہ میں امیر ِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کا مرید کروایا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت نے طلبۂ کرام کی طرف سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فر مائے اور طلبۂ کرام سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 جولائی 2022ء بروز بدھ پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ اطراف کے علاقے کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، نگران شعبہ اور صوبائی ذمہ داران کی شرکت رہی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے پائے نیز سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں سمیت دیگر مختلف امور کے بارے میں گفتگو ہوئی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:

1:نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ اطراف کے علاقے کا تعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ ملک کے دُور دراز کے چھوٹے شہروں اور دیہاتوں (پہاڑی ایئریاز، ریگستانی ائیر یاز، کے پی کے اور بلوچستان) میں دعوت اسلامی کے دینی کام، نیکی کی دعوت پہچانے، تعلیم قرآن عام کرنے اور نماز کی دعوت دینے کے لئے شعبہ اطراف کے علاقے بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ بتایا کہ یہ شعبہ کس طرح کام کرتا ہے اور اس شعبے کے ذریعے کن کن کاموں میں حصہ لے سکتےہیں۔

2:اس شعبے کے ذمہ داران مقامی عاشقان رسول کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے امامت کورس میں داخلہ دلواتے اور ان ہی کے علاقوں میں کورس کرنے والے اسلامی بھائی امامت کے فرائض انجام دیتے ہیں۔

3:اس شعبے کے تحت 12 ماہ اور ایک ماہ کے مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جہاں دوسرے عاشقان رسول کو نماز، وضو، غسل اور دیگر ضرری مسائل سکھاتے جاتے ہیں۔

4:نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کی طرح یہ شعبہ بھی ترقی کی منازل طے کر رہا ہے یہ شعبہ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ان علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگاتا ہے۔

5:KPK کے لئے  پشاور میں اور  بلو چستان  کے لئے  کوئٹہ  میں دعوت اسلامی  کا شعبہ ایف جی آر  ایف جو کہ  دکھیاری امت کی مدد کرتا ہے ۔ سیلاب آجائے یا شدید بارشیں  ہو جائیں تو اس شعبہ کے ذریعے عاشقانِ رسول کی مدد کی جائے۔  جہاں  پانی کی ضرورت ہو  وہاں بورنگ کروائی جائے  ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، نگران شعبہ، صوبائی اور اوورسیز کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نےذمہ داران نے کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ سمیت دیگر مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔جن میں چند موضوعات یہ ہیں:

1:نگران پاکستان مشاورت نے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کا تعارف کروایا اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق آگاہی دی۔

2:شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے ذمہ داران وکلاء اسلامی بھائیوں میں نیکی کی دعوت عام کرتے ہیں۔

3:شعبہ رابطہ برائے وکلاء میں وکلاء اسلامی بھائیوں کو مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں نیز انہیں تجوید کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جاتا ہے۔

4:اس مدنی مشورے میں وکلاء اسلامی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلوں میں سفر کروانے کے حوالے سےا ہداف طےہوئے۔

5:نگران پاکستان مشاورت نے بتایا کہ محرم الحرام میں شعبہ رابطہ برائے وکلاء کے تحت کثیر وکلاء مدنی قافلے میں سفر کریں گے۔

6:لاء کالجز میں بھی نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوتا ہے، پورے پاکستان کو دو حصوں میں تقسیم کر کے لاہور اور کراچی میں وکلاء کو اکھٹا کیا جائے گا جس میں ان کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ کیا جائے گا۔

7:ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں بھی اس شعبے سے وابستہ لوگوں کو لایا جائے گا۔

8: 18 اگست 2022ء کو مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری دینی کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد تشریف لارہے ہیں جہاں وہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ، اس اجتماعِ پاک میں وکلاء اور اس شعبے سے وبستہ افراد کو شرکت کروائی جائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کنزالمدارس بورڈ پاکستان (دعوتِ اسلامی) کے ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ (job placemnet) اینڈ کیرئیرکونسلنگ کے تحت مرکز ی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو لاہور میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

دورانِ نشست شعبہ جاب پلیسمنٹ کے ذمہ دار حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی اور کیر ئیر کونسلنگ ذمہ دار مولانا احمد سعید عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کو جاب پلیمسنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے کیریئرکونسلنگ کے متعلق تربیت کی۔بعدازاں ذمہ داران نے طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


کنزالمدارس بورڈ پاکستان (دعوتِ اسلامی) کے ذیلی شعبہ جاب پلیسمنٹ (job placemnet) اینڈ کیرئیرکونسلنگ کے تحت مرکزی جامعۃ المدینہ بوائز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں دورۂ حدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں شعبہ جاب پلیسمنٹ کے ذمہ دار حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی اور کیر ئیر کونسلنگ ذمہ دار مولانا احمد سعید عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کو جاب پلیمسنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے کیریئرکونسلنگ کے متعلق تربیت کی۔بعدازاں ذمہ داران نے طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران کے لئے اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں دیگر کثیر عاشقانِ رسول کی بھی شرکت رہی۔

دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نےQuality enhancement کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود افسران کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


26 جولائی 2022 ء کو نوشہرہ ورکاں کی جامع مسجد نورانی میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع  کا انعقاد ہوا جس میں گوجرانوالہ تحصیل ذمہ دار اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیااور شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کراتے ہوئے مقدس اوراق کا ادب کرنے ،باکسز کو باقاعدگی سے کھولنے اور لگانےکا ذہن دیا جس پر علاقے کے اسلامی بھائیوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ (رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


26 جولائی 2022 ء کو نوشہرہ  ورکاں کی شمالی مسجد میں شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار محمد آفتاب عطاری نے حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز شعبہ اوراق مقدسہ کا تعارف کرواتے ہوئے اس کی اہمیت بتائی جس پر علاقے کے اسلامی بھائیوں نے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: محمد آفتاب عطاری شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے گوجرانوالہ ڈویژن میں DPO سیالکوٹ ذیشان رضا ، SP انویسٹی گیشن ناصر باجوہ ، DSP لیگل محمدشہباز ، DSP سٹی قیصر امین بٹ، سیکیورٹی انچارج ڈسٹرکٹ حافظ سعید ، انچارج آئی ٹی فرنٹ ڈیسک پولیس خرم اصغر جعسر ،PSO to DPO خرم شہزاد ، انچارج اسپیشل برانچ سرکل سیالکوٹ ، ڈپٹی کمشنر میثم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضی سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے افسران کو دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات بیان کیں اور یکم اگست 2022 ء کو ہونے والی شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائےشخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات اقبال ٹاؤن ، لاہور میں بیوروکریٹس ذمہ دارمحمد امجد عطاری نے سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے ان  کے گھر پر ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کی خدمات بیان کیں اور دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی نیز پچھلے دنوں سابق گورنر پنجاب کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہرٹاؤن آنے پر شکریہ ادا کیااور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی کاموں میں تعاون کرنے کاذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد احتشام الحق عطاری (آفس ذمہ دار) شعبہ رابطہ برائےشخصیات اقبال ٹاؤن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


27 جولائی 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے اسلامی بھائیوں نے خیبر پختونخواہ میں پرائیوٹ سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اسحاق قریشی ، سٹینو گرافر ہوم ڈیپارٹمنٹ غنی اللہ ، پی۔اے لیبر ڈیپارٹمنٹ اعظم ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ طغرل ہزاروی، پرائیویٹ سیکریٹری نیک دار علی اور دیگر افسران سے ملاقات کی ۔

دوران ملاقات ذمہ دار نے دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات بیان کرتے ہوئے نیکی کی دعوت پیش کی نیز جیل خانہ جات میں دینی کام کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس میں ایف۔ جی۔آر۔ایف۔دعوت اسلامی کے تحت خیبر پختونخواہ میں ہونےوالی شجرکاری مہم میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی۔(رپورٹ: احمد رضا المدنی شعبہ رابطہ برائے شخصیات خیبرپختونخواہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)