مسلمانوں کے ایمان ،عقائد اور نظریات  کی حفاظت کرنے والی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں یومِ قفلِ مدینہ اجتماع کا انعقاد ہوا ۔

لاہور ڈویژن شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے اجتماعِ پاک میں شریک عاشقان رسول کو زبان کی حفاظت کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور انہیں امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا لکھا ہوا بہت ہی پیارا رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز لکھ کر گفتگو کرنے کا طریقہ بتایا اور زبان کا بے جا استعمال کرنے سے بچنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ امیر اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کی کتاب’’ گفتگو کے آداب اور فضول باتوں کے نقصانات‘‘ پڑھنے کی ترغیب دلاتے ہوئے بتایا کہ 80 فیصد گناہ زبان سے ہوتے ہیں، اگر زبان کو ہی کنٹرول کر لیا جائے تو انسان بہت ساری آفتوں سے امن میں آ جاتا ہے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)