”محرم
الحرام“ہجری
سال کا پہلا مہینہ ہےجو مسلمانوں کے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے، اس مہینے کی دس
تاریخ ”یوم عاشوراء“ کو بہت سے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس ماہ
”سانحہ کربلا“ بھی پیش آیا نیز عوام
الناس میں اس ماہ کے متعلق بہت سی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں جنہیں دور کرنے
اور اس ماہ ہونے والے واقعات سے مسلمانوں کو آگاہ کرنے کے لئے جانشین امیر اہل
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے عاشقان رسول کو اس ہفتے 14صفحات پر مشتمل
رسالہ ”امیر اہلسنت سے محرّم کے بارے میں سوال جواب“ پڑھنے/
سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعوت
اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا پانچ زبانوں(انگلش، اردو،
رومن اردو، سندھی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب
سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک
پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔
دعائےجانشین
امیر اہلسنت
یارب
المصطفٰے! جو کوئی 14 صفحات کا رسالہ ”امیر اہلسنت سے محرّم کے بارے میں سوال جواب“ پڑھ یا سُن لے
اُسے اہل بیت کے فیضان سے مالا مال فرما اور سید الشہداء امام حسین رضی اللہُ عنہ کے صدقے بے حساب جنت میں داخلہ عطا
فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ
الْاَمِیْن صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ
رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ
آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں
کراچی
سٹی ڈویژن ٹو ویسٹ ڈسٹرکٹ اور ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے بذریعہ آن لائن مدنی مشوروں کا انعقاد
پاکستان کے شہر راولپنڈی سے 23 جولائی 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی سٹی کی ڈویژن
ٹو ویسٹ ڈسٹرکٹ اور ساؤتھ ڈسٹرکٹ کے بذریعہ آن لائن مدنی
مشورے منعقد ہوئیں جن میں ڈسٹرکٹ تا ٹاؤن سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی پھول بیان کر
کے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔ بعدازاں ماہانہ کارکردگی کا تقابل، سافٹ ویئر کی مختلف کارکردگیوں کا جائزہ لیا نیز اسلامی
بہنوں کو تقرریوں کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسپیشل ایجوکیشن پنجاب میں ذمہ
داران ِ دعوتِ اسلامی کا شیڈول
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا دینی کاموں کے سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ
آف اسپیشل ایجوکیشن پنجاب کا شیڈول رہا۔
اس دوران ذمہ داران نے سروس ٹیچرز ٹریننگ کالج میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا
کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی
دعوت پیش کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
سندھ کے شہر خیر پور میرس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت مقامی اسپیشل پرسن، سیاسی وسماجی شخصیت سیّد ساجن شاہ راشدی کی والدہ کے ایصال ثواب کے لئے ان کی رہائش گاہ پر سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا۔
اس
اجتماعِ پاک میں صوبۂ سندھ ذمہ دار اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ محمد عابد عطاری نے
سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ لاڑکانہ ڈویژن
ذمہ دار محمدمصری خان عطاری نے اسپیشل
پرسنز کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں
بیان کی ترجمانی کی۔
آخر میں سیّد ساجن شاہ راشدی نے اشاروں کی زبان میں دعوتِ
اسلامی کے مبلغین اور امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےتحت اسپیشل پرسنز (گونگے بہرےاور نابینا اسلامی بھائیوں) کا ایک ماہ کا مدنی قافلہ مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد سے خانپور کالونی خیر پور میر س کی جامع مسجد غوثیہ
میں گیا۔
اس دوان اسپیشل پرسنز کےلئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے انہیں نماز کے احکام اور سنتیں و آداب سکھائے نیز مختلف دینی ایکٹیویٹیز کا شیڈول رہا جس میں
اسپیشل پرسنز نے مسجد درس، چوک درس اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت
کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
27 جولائی 2022ء بروز بدھ سندھ کے شہربھٹ شاہ
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ مٹیاری کے
ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ حیدرآباد ڈویژن محمد
ذوالقرنین عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے یکم اگست 2022ء کو
ہونے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے کلام کیا۔
مزید ذمہ دار نے شہدائے کربلا کے ایصالِ ثواب کے
لئے یکم اگست 2022ء کو ایک ماہ، 12 دن اور 8، 9، 10 محرم الحرام کے مدنی قافلے میں
زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کی نیتیں کیں جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے 26 دن کے مدنی قافلہ
کورس میں شرکت کرنے کی نیت کا اظہار کیا جبکہ 12 اگست2022ء کو ہونے والے 63 دن کے
تربیتی کورس میں عاشقانِ رسول کے داخلے کروانے کے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال
کیا گیا۔(رپورٹ:محمد کاشف رضا عطاری کارکردگی ذمہ دار ڈسٹرکٹ مٹیاری ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ G-11 اسلام آباد میں مختلف ڈیپارٹمنٹس (جن میں فنانس،عطیات بکس،گھریلو صدقہ بکس، کارکردگی، مدنی قافلہ، ڈونیشن سیل،ایف
جی آر ایف اور رابطہ برائے شخصیات شامل تھے) کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین
حاجی اسلم عطاری اور حاجی وقارالمدینہ عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و ذہن
سازی کی نیز رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے ”اسلامی بھائیوں کا اندازِ گفتگو
کیسا ہو“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ حاجی اسلم عطاری نے شعبہ
جات کو خود کفیل کرنے کے حوالے سےمدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی حسن عطاری رکن شعبہ
12 ماہ صوبہ سندھ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 27 جولائی 2022ء بروز بدھ
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں صوبۂ سندھ میں موجود 12 ماہ
مدنی قافلے کے مسافروں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس دوران نگرانِ شعبہ دار السنہ مولانا شاکر
عطاری مدنی نے شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت کرتے ہوئے مدنی قافلوں کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن
دیا۔بعدازاں شرکائے مدنی قافلہ نے 12 دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:علی حسن عطاری رکن شعبہ
12 ماہ صوبہ سندھ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سندھ
سیکریٹریٹ میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مختلف شخصیات سے ملاقات
27
جولائی 2022 ء کو سندھ سیکریٹریٹ میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کا مختلف شخصیات سے
ملاقات کا سلسلہ ہوا جن میں:
آغا فخر حسین،
ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ صنعت
ایم اے علیم
ظفر، قانونی مشیر
غلام محمد
بھٹی سی ۔ایم کے معاون خصوصی کے لئے اسٹاف
آفیسر
اطہر حسین میرانی، ایڈیشنل سیکریٹری
شہباز اخوند،
سیکشن آفیسر، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ
اس کے علاوہ لیگل ایڈوائزر نے ماہنامہ فیضان مدینہ کی 12 ماہ کے لئے بکنگ کروائی
نیز ایڈیشنل سیکریٹری نے دوران ملاقات دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو سراہا اور فیضان
مدینہ وزٹ کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
26
جولائی 2022 ء کو دعوت اسلامی کے تحت تھیلیسیمیا کے بچوں کے لئے ڈسٹرکٹ حافظ آباد
میں بلڈ کیمپ لگایا گیا جس میں مختلف شخصیات نے وزٹ کیاان شخصیات میں :
· ڈسٹرکٹ انچارج IB محمد
نواز چھینہ
· اسپیشل برانچ رانا عمر
· سابقہ صدر ڈسٹرکٹ بار
کونسل حافظ آباد
· پی ایم صفدر کھرل
· کرنل ریٹائرڈ علی احمد
اعوان
· نمائندہ ایکسپریس حافظ عزیز الرحمن
بلڈ کیمپ میں
شخصیات کی تحصیل نگران سے ملاقات ہوئی۔ انہوں
نے دعوت اسلامی کے اس اقدام کو بہت سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد مدثر عطاری مجلس رابطہ
برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد ، کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس)
تحصیل ذمہ دار
محمد ابرار عطاری کی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں منور حسین سےملاقات
گزشتہ روز
مجلس رابطہ پنڈی بھٹیاں کے تحصیل ذمہ دار محمد ابرار عطاری نے اسسٹنٹ کمشنر پنڈی
بھٹیاں منور حسین ، DSP پنڈی بھٹیاں محمد نواز سے
ملاقات کی اور یکم اگست2022ء کو شجرکاری مہم میں شرکت کرنے کا ذہن دیا اور تحصیل کے
پانچوں تھانوں میں مدرسۃ المدینہ بالغان
شروع کرنے کے حوالے سے مشور ہ کیا جس پر DSP نے
تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد/گوجرانوالہ ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس)
قطبہ گاؤں قصور کی جامع مسجد غوثیہ رضویہ میں نمازِ جنازہ کورس کا
انعقاد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 جولائی 2022ء
بروز منگل قصور شہر فتح پور یونین کونسل قطبہ گاؤں کی جامع مسجد غوثیہ رضویہ میں نمازِ جنازہ کورس کا
انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں ڈسٹرکٹ قصور کے ذمہ دار محمد دانش تفسیر عطاری نے شرکا کو غسلِ میت دینے اور کفن دفن کے چند
ضروری مسائل سمیت نمازِ جنازہ کے اراکین و سنتیں بتائیں۔
بعدازاں ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
شرکائےکورس نے دعوتِ اسلامی کی اس کاوش کو
سراہا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)