23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبہ
گلگت بلتستان میں گلگت ڈسٹرکٹ کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ
Tue, 4 Jul , 2023
1 year ago
دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ گلگت بلتستان میں گلگت ڈسٹرکٹ کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد
ہوا جس میں نگرانِ صوبہ گلگت بلتستان، نگرانِ ذیلی تا ڈسٹرکٹ اور جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”علم دین سیکھنے کی اہمیت“ کے موضوع
پر بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مدرسۃ
المدینہ بالغات و گلی گلی مدرسۃ المدینہ شعبے میں پڑھانے کے لئے ٹیسٹ دینے ، تقرریاں مکمل کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔