دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آبا دمیں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ بوائزکا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں شعبے کے مختلف ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ 12 دینی کام (جامعۃ المدینہ بوائز) مولانا نواز عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو کس طرح بہتر انداز میں کیا جا سکتا ہے اس حوالے سے تربیت کی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اپنی اپنی رائے کا بھی اظہار کیا نیز 12 دینی کاموں کی ترقی کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد سلیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد میں 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ بوائز کے ناظمینِ جدول نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے جامعۃ المدینہ بوائز میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ 12 دینی کام (جامعۃ المدینہ بوائز) مولانا نواز عطاری مدنی نے ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کی ویڈیو پریزنٹیشن کے ذریعے شعبے کے دینی کاموں کو بہتر انداز میں کرنے کے متعلق تربیت کی گئی۔اس موقع پر رکن شعبہ جامعۃ المدینہ بوائزسندھ اور ناظمِ اعلیٰ مولانا فرقان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم نیشنل پریس کلب میں سینئر جرنلسٹ ملک عامر شہزاد اور دیگر صحافیوں کے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا گیا جس میں جنرل سیکرٹری نیشنل پریس کلب اسلام آباد خلیل احمد راجہ کی بھی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اپنے مرحومین کے لئے زیادہ سے زیادہ ایصالِ ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں ارکنِ شوریٰ نے صحافیوں کے مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدینہ منورہ نہایت افضل شہر ہے،کیونکہ وہاں مزارِ مصطفیٰ ہے،جہاں صبح و شام ستر ستر ہزار فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔مدینے کی زمین کا وہ مبارک حصّہ جس پر رسولِ انور، مدینے کے تاجور  صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کا جسمِ منور تشریف فرما ہے،وہ ہر مقام حتی کہ خانہ کعبہ،بیت المعمور،عرش وکرسی اور جنت سے بھی افضل ہے۔مدینے پاک کی حاضری، اس کا سرور،اس کا احساس،اس کا خیال ایسا ہے کہ ذہن میں آتے ہی عشاق کی آنکھیں بہنے لگتی ہیں۔مدینے پاک کی زیارت کے لئے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں دل تڑپتے ہیں،دنیا میں کوئی ایسا شہر نہیں، جس کے لئے دل بے چین ہوں، آنکھیں اشکبار ہوں، بس وہ مدینہ ہی ہے۔

کہاں کوئی روتا ہے جنت کی خاطر رلاتی ہے عاشق کو یادِ مدینہ

مدینہ منورہ کے فضائل پر مشتمل10 فرامینِ مصطفی ملاحظہ کیجئے:

1۔فرمایا:میرا کوئی امتی مدینے کی تکلیف اور سختی پر صبر نہ کرے گا، مگر میں قیامت کے دن اس کاشفیع(یعنی شفاعت کرنے) والا ہوں گا۔ (مسلم712، حدیث1378)

2۔مدینے میں داخل ہونے کے تمام راستوں میں فرشتے ہیں،اس میں طاعون اور دجال داخل نہ ہوں گے۔(بخاری، ج1/619، حدیث:1880)

3۔مسجد نبوی شریف میں ایک نماز پڑھنا پچاس ہزار نمازوں کے برابر ہے۔(ابن ماجہ،ج2/176، حدیث1413)

4۔اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے،مدینے میں نہ کوئی گھاٹی ہے نہ کوئی راستہ، مگر اس پر دو فرشتے ہیں جو اس کی حفاظت کر رہے ہیں۔ (مسلم714، حدیث:1374)

5۔مدینہ منورہ میں کیا جانے والا ہر عمل ایک ہزار کے برابر ہے۔ (احیاء العلوم، 1/739)

6۔جب کوئی مسلمان زیارت کی نیت سے مدینہ منورہ آتا ہے تو فرشتے رحمت کے تحفوں سے اس کا استقبال کرتے ہیں۔ (جذب القلوب،ص211)

7۔خاکِ مدینہ میں شفا ہے۔ (جذب القلوب،ص22)

8۔مجھےایک ایسی بستی کی طرف ہجرت کا حکم ہوا، جو تمام بستیوں کو کھا جائے گی(سب پر غالب آئے گی) لوگ اس یثرب کہتے ہیں اور وہ مدینہ ہے، یہ بستی لوگوں کو اس طرح پاک و صاف کرے گی، جیسے بھٹی لوہے کے میل کو۔ (صحیح بخاری، ج1/617، حدیث1871)

مدینے کو یثرب کہنا گناہ ہے:

ایک روایت میں مدینہ منورہ کو یثرب کہنے کی ممانعت کی گئی ہے۔فتاویٰ رضویہ،جلد21،صفحہ 116 پر ہے: مدینہ منورہ کو یثرب کہنا نا جائز و ممنوع و گناہ ہے اور کہنے والا گنہ گار،کیونکہ یہ زمانہ جاہلیت کا نام ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو مدینےکو یثرب کہے اس پر توبہ واجب ہے، مدینہ طابہ ہے، مدینہ طابہ ہے۔

امام بخاری رحمۃُ اللہِ علیہ اپنی تاریخ میں ایک حدیث لاتے ہیں کہ جو کوئی ایک مرتبہ (مدینے کو)یثرب کہ دے تو اسے کفارے میں دس مرتبہ مدینہ کہنا چاہئے۔

کیوں طیبہ کو یثرب کہو ممنوع ہے قطعاً موجود ہیں جب سینکڑوں اسمائے مدینہ(قبائل بخشش/235)

9۔فرمایا:جس نے میری وفات کے بعد حج کیا اور میری قبر کی زیارت کی تو وہ ایسا ہے، جیسے میری حیات میں زیارت سے مشرف ہوا۔(ار قطنی، کتاب الحج، ج2/351، حدیث2667)

10۔فرمایا:جو مدینے میں مرسکے، وہ وہیں مرے، کیوں کہ میں مدینے میں مرنے والوں کی شفاعت کروں گا۔(ترمذی، جلد 5، صفحہ483، حدیث3943)

مشہور مفسرحکیم الامت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہِ علیہ فرماتے ہیں:ظاہر یہ ہے کہ یہ بشارت اور ہدایت سارے مسلمانوں کو ہے نہ کہ صرف مہاجرین کو،یعنی جس مسلمان کی نیت مدینہ پاک میں مرنے کی ہو،وہ کوشش بھی وہاں مرنے کی کرے، خدا نصیب کرے تو وہاں ہی قیام کرے،خصوصاً بڑھاپے میں بلا ضرورت مدینہ پاک سے باہر نہ جائےکہ موت و دفن وہاں کا ہی نصیب ہو۔

زمیں تھوڑی سی دیدے بہرِ مدفن اپنے کوچے میں لگادے میرے پیارے میری مٹی بھی ٹھکانے سے(ذوق نعت)

درس: ذکر کی گئی احادیث ِمبارکہ سے مدینہ منورہ کی فضیلت معلوم ہوئی کہ مدینہ منورہ امن کی جگہ ہے، اس میں طاعون اور دجال داخل نہ ہوں گے،مدینے کی زیارت کرنے والے کے لئے شفاعت کی بشارت ہے، وہاں حضور صلی اللہُ علیہ واٰلہٖ وسلم کے وسیلہ سے مانگی گئی دعا سے مغفرت کی بشارت ہے، دل میں محبتِ مدینہ اور غمِ مدینہ کی لازوال دولت پانے اور بڑھانے کے لئے مدینہ منورہ کے فضائل و خصائص کی معرفت حاصل کیجئے، ان شاءاللہ اس کی برکت سے دل میں محبتِ مدینہ اور عشقِ رسول کی ایسی لازوال شمع روشن ہوگی، جس کی روشنی ہماری دنیا کے ساتھ ساتھ قبرو آخرت کو بھی جگمگا دے گی۔

یا نبی! بس مدینے کا غم چاہئے کچھ نہیں اورربّ کی قسم چاہئے

( وسائل بخشش،ص 514)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے تحت موڑکھنڈاننکانہ لاہورمیں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں نگران پروفیشنل محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع پاک میں ڈاکٹرز، انجنیئرز، ٹیچرز، بزنس مین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ نگران، اراکین ڈسٹرکٹ مشاورت، تحصیل نگران اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے نیز کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی ۔ ان کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے کی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


پچھلے دنوں سندھ کے شہر جیکب آباد کے فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت عرس مبارک بسلسلہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا اجتماع منعقد ہوا جس میں صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز عابد حسین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں لاڑکانہ ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز مصری خان عطاری نے ترجمانی کی اور عابد عطاری نے اجتماع کے اختتام پر امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کروائی نیز گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے قراٰن پاک کی زیارت کرتے ہوئے اس کا ثواب حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں پیش کیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


دعوت  اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے زیر اہتمام پاکپتن تحصیل میں مدرسۃ المدینہ بالغان برائے اسپیشل پرسنز لگائے گئے، 4 پوائنٹ پر مدرستہ المدینہ برائے بالغان مستقل شروع کردیئے گئے۔ مزید اسپیشل افراد کے سرپرستوں کو نیکی کی دعوت دی اور انہیں بھی مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کا ذہن دیا گیا۔ (رپورٹ : پاکپتن ڈسٹرکٹ ذمہ دار شیخ محمد احمد عطاری ، کانٹینٹ: رمضان رضا ) 


اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کے ذمہ دار شاہ حسین عطاری کا کوئٹہ بلوچستان کا جدول ہوا جس میں انہوں  نے مختلف علاقوں میں اسپیشل پرسنز سے ملاقاتیں کی ان کو نیکی کی دعوت دی، چوک درس ہوا اور سیکھنے سیکھانے کا حلقہ بھی لگایا۔ (رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور سے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 3دن کا  مدنی قافلہ سفرہوا جس میں گونگے بہرے اسپیشل پرسنز اور ذمہ دار قصور ڈسٹرکٹ محمد سہیل عطاری نے بھی ان کے ہمراہ سفر کیا۔

سہیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کی اشاروں کی زبان میں مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالےسے تربیت کی اور دعا بھی کروائی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


مظفر آبادکشمیر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محمد خالد عطاری سلیمان عطاری اور عبدالرزاق عطاری کا جدول ہوا جس میں انہوں نے جسمانی معذور عالم دین جناب قاری رحمت اللہ صاحب مہتم جامعہ غوثیہ اسلامک سینٹر مظفر آباد سے ملاقات کی اور  انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا ۔

٭مزید آزادکشمیر میں قائم ’’ ری ہیبلٹیشن سینٹر‘‘ مظفر آباد کا بھی وزٹ کیا اور یہاں موجود معذور اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو نیکی کی دعوت بھی دی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


پچھلے  دنوں ہٹیاں بالا ڈسٹرکٹ جہلم ویلی کشمیر میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران محمد خالد محمود عطاری اور محمد سلیمان عطاری رکن کشمیر مشاورت اسپیشل پرسنز نے پرل اسکول سسٹم برائے معذور بچوں کا وزٹ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ذمہ داران نے میں ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر اور اسٹاف سے ملاقات کی۔ انہیں دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ان کو شعبہ کا تعارف پیش کیا ۔ (رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: رمضان رضا )


پچھلے دنوں لاڑکانہ سچل میں دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت 12 دن کا ”فیضان قرآن وحدیث “کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 20 کے قریب طلبہ نے شرکت کی ۔

اس کورس میں بچوں کو اسلام کی بنیادی باتیں سکھانے کے ساتھ ساتھ ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے بھی تربیت کی جائے گی ۔(رپورٹ:منصور احمد عطاری ، ذمہ دار شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)