اسلامی بہنوں کو علمِ دین سیکھانے اور اسلامی
تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے گزشتہ روز بحریہ ٹاؤن کراچی میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود
اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترغیب دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو مختلف
کورسز میں داخلہ لینے، مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے اور فیضان آن لائن اکیڈمی
گرلز میں داخلہ لینے کا ذہن دیا۔
آخر میں شرکا اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی ۔اجتماع کے بعد صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے
ہمراہ 3 شخصیات اسلامی بہنوں کے گھروں پر جاکر اُن سے ملاقات کی۔